... loading ...

پاکستانی سیاست میں “لندن پلان” کی اصطلاح کا ہمیشہ چرچا رہا ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر لندن اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے۔ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان رواں ہفتے میں لندن میں جمع ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ اور وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی تمام سرکاری سرگرمیوں اور غیر ملکی دوروں کو منسوخ کر دیاتھا ، اب اچانک طبی معائنے کے نام پر لندن جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نواشریف نے پاناما لیکس کے باعث اُٹھنے والے ہنگاموں کے پیش نظر ترکی کا دوروزہ دورہ منسوخ کردیا ۔ اُنہیں 14 اپریل کو او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی جانا تھا۔ مگر اب وزیر اعظم کی جگہ صدر ممنون حسین ترکی میں نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعظم کی ملک کے اندر طے شدہ مصروفیات پر بھی پاناما لیکس کے ہنگاموں نے خاصا اثر ڈالا ہے ۔ اِسی باعث اُنہیں گزشتہ روز کراچی کا دورہ بھی منسوخ کرنا پڑا۔ اُنہیں تھر میں تھوکول بجلی گھر کا افتتاح بھی کرنا تھا۔ مگر نوازشریف نے اپنی معمول کی مصروفیات کا تقریباً خاتمہ کر لیا ہے۔ اور اب اچانک یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹرز نے وزیر اعظم نواشریف کو تفصیلی طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے جس کے باعث وہ ایک روز بعد یعنی 13 اپریل کو لندن پہنچ رہے ہیں۔
یہ خبر اس اعتبار سے نہایت دلچسپ ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پہلے سے ہی لندن میں موجود ہے۔ ان دونوں جماعتوں میں سربراہی سطح پر ایک خاص نوعیت کے “مک مکا” کے الزامات ہیں۔ اور پاکستانی سیاست کا مشاہدہ کرنے والے مبصرین یہ اعتراف کرتے ہیں کہ دونوں جماعتیں مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مددگار بنتی ہیں۔ اطلاعات مل رہی ہیں کہ لندن میں آصف علی زرداری اور نواشریف کی ملاقات متوقع ہے جسے ذرائع ابلاغ سے خفیہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم کے لندن پہنچنے کے ایک روز بعد یعنی 14 اپریل کو لندن پہنچیں گے۔ جہاں اُن کی سرگرمیوں کا محور بھی پاناما لیکس کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہیں۔ لیکن دلچسپ طور پر اسی اثناء میں وزیر داخلہ چودھری نثار بھی لندن پہنچ رہے ہیں۔ جو اس پورے کھیل میں اہم مشاورت کا حصہ ہوں گے۔ اس دوران میں آف شور کمپنیوں کے قیام کااعتراف کرنے والے نواشریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی ایک روز پیشتر ہی لاہور سے براستہ ابوظہبی سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ حسین نواز سعودی عرب میں اپنے مختصر قیام کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔ یہ تمام سرگرمیاں مختلف عنوانات اور بہانوں سے شروع کی گئی ہیں مگر ان سب کا محور پانامالیکس سے پید اہونے والے حالات ہیں۔ جس پر عمران خان نے ایک مضبوط تحریک اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے باعث نوازشریف کو اگلے دنوں میں پاکستان میں سخت ترین سیاسی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...