... loading ...

عمران خان کا قوم سے خطاب کوئی سرکاری حیثیت نہیں رکھتا ۔ یہ ایک علامتی اور نفسیاتی معنوں میں قوم سے خطاب تھا۔ جسے ایک اخلاقی وزن نے جواز دیا تھا۔ مگر افسوس ناک طور پر اس خطاب کو جانبدارانہ رپورٹنگ سے نشانہ تنقید بنایا گیا۔ ایک خبر کسی نیوز ایجنسی سے جاری کراکے اِسے قومی اخبارات کی زینت بنایا گیا۔ جس میں نشاندہی کی گئی کہ عمران خان اپنے خطاب سے قبل تین بنیادی چیزیں بھول گئے۔ اولاً: خطاب سے قبل قومی ترانہ نہیں بجایا گیا۔ ثانیاً: خطاب سے قبل کلام پاک کی تلاوت نہیں کی گئی۔ ثالثاً: خطاب کے دوران میں پشت پر قائد اعظم کی تصویر نہیں رکھی گئی۔
ان تینوں اعتراضات کو اُٹھانے والے یہ بھول گئے کہ یہ خطاب سرکاری نہیں تھا۔ یہ حزب اختلاف کے ایک رہنما کی طرف سے قوم کے نام خطاب کا ایک علامتی اظہاریہ تھا۔ یہ ترقی یافتہ ممالک میں حزب اختلاف کی جانب سے ایک ڈی فیکٹو اور متوازی حکومت کی طرح سے کی گئی ایک کوشش تھی۔ جسے عمران خان نے اس جواز پر برتا تھا کہ مسلم لیگ نون اور اُس کے رہنماؤں کی جانب سے پانامہ لیکس میں شامل شریف خاندان اور نوازشریف کے صاحبزادوں یہاں تک کہ صاحبزادی تک کا نام آنے پر وضاحت کے بجائے عمران خان پر تنقید کا طوفان اُٹھانے کے لیے استعمال کیا گیا اور قومی سطح پر اعتبار رکھنے والے ادارے شوکت خانم اسپتال کو متنازع بنانے کی متواتر مشق کو دہرایا گیا۔ پانامہ کا پورا کھڑاگ بیرون ملک سے اُٹھا تھا جس کاپاکستان کے کسی ادارے اور حزب اختلاف سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں تھا۔ مگر نوازشریف نے خود قوم سے خطاب کرتے ہوئے اور اُن کے رہنماؤں نے دیگر ذرائع سے اسے پاکستان کی سیاست میں طوفان بدتمیزی اُٹھانے کے لیے استعمال کیا۔ پانامہ لیکس کا معاملہ ہر اعتبار سے شریف خاندان کی واجب وضاحتوں کا تقاضا کرتا ہے۔ مگر شریف خاندان نے اس کے برعکس شوکت خانم اسپتال کو زد پر لے لیا ہے۔ اس تناظر نے عمران خان کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ اس پر رائے زنی کریں۔ یہاں تک کہ ایک نئی مہم جوئی کے امکانات بھی ڈھونڈیں ۔
عمران خان کے قوم سے خطاب کو نشانہ تنقید بنانے والوں نے یہ بھی فراموش کر دیا کہ وزیر اعظم کا خطاب ادارتی سطح کی ایک چیز ہوتا ہے جس کی تیاری ایک ادارتی نظم وضبط کا حصہ ہوتی ہے جبکہ عمران خان کا خطاب اس طرح کے نظم وضبط کے زمرے میں نہیں آتا۔ پاکستانی صحافت اگر غیر جانب داری سے اس کا جائزہ رکھتی تو پھر اُسے وزیر اعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب کا بھی ایک محاکمہ کرنا چاہئے تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف قوم سے خطاب براہِ راست کیوں نہیں کر پاتے۔ ایک ایسا شخص جو قوم سے براہ ِراست مخاطب ہونے کا اعتماد بھی نہیں رکھتا، وہ قوم کی قیادت کا اہل کیسے ہو سکتا ہے؟ پاکستانی صحافت کو اس کا بھی جائزہ لینا چاہئے کہ وزیر اعظم نوازشریف کو ایک خطاب یا ناگزیر حالات میں کسی انٹرویو کی ریکارڈنگ میں کتنی بار ایک ایک جملے کو ادا کرنے کے لئے نئے سرے سے ریکارڈنگ کرانی پڑتی ہے۔ افسوس ناک طور پر نوازشریف کے ان پہلوؤں کو کبھی موضوع بحث نہیں لایا جاتا ،مگر سوالات یہ اُٹھائے گئے ہیں کہ عمران خان کی تقریر سے قبل قومی ترانہ کیوں نہیں بجایا گیا؟ عمران خان کے قوم سے خطاب میں اہمیت اُس مواد کو حاصل ہے جو اُن کی تقریر کا حصہ تھا۔ جس میں وہ پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کی نشاندہی کررہے تھے۔ افسوس ناک طور پر اُن کے خطاب کے قابل توجہ حصوں کو نظر اندار کرکے پنجابی کہاوت کے مطابق” آٹا گوندھتے ہوئے ہلتی کیوں ہوں”والا رویہ اختیار کر لیا گیا۔ یوں لگتا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ پاکستان کی قومی صحافت کے بھی بے نقاب ہونے کا وقت آگیا ہے!
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...