... loading ...
نائن الیون انداز کے حملوں کے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لگ بھگ ایک دہائی قبل امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے ہتھیار ساز ادارے لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ ایک ایسا یونٹ بنانے کا معاہدہ کیا تھا جسے ‘نیکسٹ جنریشن آئیڈنٹی فکیشن’ یعنی ‘این جی آئی’ کا نام دیا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے آغاز 2011ء میں ایک چھوٹے پائلٹ پروگرام سے کیا اور 2014ء کے اواخر تک چہرے کو پہچاننے والا پروگرام مکمل طور پر کارآمد حالت میں آ گیا۔
چہرے پہچاننے والی ٹیکنالوجی 2002ء کی فلم “مائنارٹی رپورٹ” کا حقیقی روپ ہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ دو افراد کی انگلیوں کے نشانات بہت ملتے جلتے ہوں لیکن کسی بھی دو لوگوں کے چہرے کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ یہ ٹیکنالوجی کسی بھی شخص کے چہرے کی باریکیوں تک کو محفوظ کر سکتی ہے۔ گو کہ اب بھی یہ ٹیکنالوجی عہد طفولیت میں ہے، لیکن ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ بایومیٹرک ٹیکنالوجی نگرانی کیمروں، تصاویر یہاں تک کہ فیس بک اور ٹوئٹر سے لی گئی تصاویر سے بھی کسی مشتبہ شخص کو پہچان سکتی اور اس کا مقام بتا سکتی ہے۔
فروری میں ایف بی آئی کے غیر اعلانیہ ڈیٹا کے مطابق 2011ء سے اس فروری تک کل 77 ہزار 136 مشتبہ تصاویر پر عمل کیا گیا اور 9303 “ممکنہ امیدواروں” کو پولیس تک بھیجا گیا۔ ایف بی آئی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ یہ معاملات گرفتاری تک کیسے پہنچے۔
کئی لحاظ سے ایف بی آئی کا بایومیٹرک پروگرام جدید دور کی نگرانی ٹیکنالوجی کی ایک توسیع ہے جو ایک عام شہری کو بہت پریشان کر رہی ہے۔ وہ دن گزر گئے جب یہ ادارے پرانے اور گھٹیا معیار کے آلات استعمال کرتے تھے۔ اب قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں انتہائی پیچیدہ ٹیکنالوجی پر بھروسہ کرتی ہیں، جو امریکی فوج سے حاصل کی جاتی ہے جن میں اسٹنگ رے ڈیوائسز بھی شامل ہیں جو سیل فون پر ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کر سکتی ہیں اور پولیس ڈرونز بھی جو فضائی نگرانی کرتے ہیں۔
گو کہ وفاقی حکام نے این جی آئی پروگرام کو دہشت گردوں اور مجرموں کا پتہ لگانے کا مستقبل کا طریقہ قرار دیا ہے، لیکن سب اتنے خوش نہیں ہیں۔ پروگرام کے آغاز سے پرائیویسی کے حامی گروپوں نے این جی آئی جیسے بایومیٹرک کلیکشن پروگراموں کو شہری آزادی کے خلاف قرار دیا تھا۔ سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے نام پر حکومت عوام پر اپنی نگرانی میں مزید اضافہ کررہی ہے اور ان لوگوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جنہوں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لب لباب یہ ہے کہ ہم سب مشتبہ افراد ہیں۔ خطرہ ہے کہ سیکورٹی کے نام پر معاملات اتنے آگے بڑھ جائیں گے کہ عوام کے پرائیویسی کے حق کو زک پہنچے گی۔
یہ کام اتنے وسیع پیمانے پر شروع کیا گیا ہے کہ مغربی ورجینیا میں اس کے لیے ساڑھے تین لاکھ مربع میٹر پر واقع ایک مکمل شیشے کی عمارت مختص کی گئی ہے جو بایومیٹرک ٹیکنالوجی سینٹر کہلاتی ہے۔ اس عمارت میں کہ جس کے ارگرد بغیر اجازت کے پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، دنیا کا سب سے بڑا بایومیٹرک ڈیٹا بیس محفوظ ہے جس میں دنیا کے خطرناک ترین دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی انگلیوں کے نشانات، آنکھوں کے اسکین اور دیگر بایوگرافیکل ڈیٹا شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...
پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کر...
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی سہولت، چاول، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے لیے کوٹہ میں اضافہ، سرحدی بازاروں کی فعالی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر گفتگو دونوں رہنماؤں کی حالیہ پاک ایران تجارتی مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار،دوطرفہ تجارت کے موجودہ 3 ار...
تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا...
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چو...
بین الاقوامی برادری سے مسلسل مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی قابض اہلکاروں کے اقدامات روکے اسرائیل کو مسجد اقصی اور الحرم الشریف پر خودمختاری حاصل نہیں ، خلاف ورزیوں کے نتائج ہوں گے سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن...