... loading ...

امریکا کے صدر براک اوباما نے گزشہ روز اپنی تقریر میں ان ناقص قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو دنیا بھر میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا سبب بن رہے ہیں۔ یہ تقریر ایک ایسے موقع پر کی گئی جب پوری دنیا میں “پاناما پیپرز” کے انکشافات کا ہنگامہ ہے۔ اوباما نے اسی لیے کہا کہ “ٹیکس سے فرار ایک بہت بڑا اور عالمی مسئلہ ہے، اس کا سنگین پہلو یہ ہے کہ زیادہ تر معاملات قانونی تقاضوں پر پورے اترتے ہیں۔”
اس بیان کے ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ اور بھی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں ٹیکس فراریوں کے لیے سب سے بڑی جنت اس ملک کے علاوہ کوئی نہیں جہاں خود براک اوباما صدر بنے بیٹھے ہیں، جی ہاں! ریاست ہائے متحدہ امریکا!
رواں سال کے اوائل میں معروف ابلاغی ادارے بلومبرگ نے ریاست نیواڈا کو ٹیکس فراریوں کے لیے محفوظ ترین مقام دیا تھا، اب کہتا ہے کہ امریکا اور پاناما میں ایک قدر مشترک ہے۔ دونوں ٹیکس سے فرار اخیار کرنے والے اور رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے لیے اپنے قوانین کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق سخت نہیں بنایا۔
“گزشتہ چند سالوں میں صحافیوں،ریگولیٹرز اور قانون نافذ کرنے والوں کی کڑی نظر کے باوجود ٹیکس فرار کا عالمی منظرنامہ تبدیل ہوا ہے۔ ٹیکس سے فرار اختیار کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے 2014ء سے لگ بھگ 100 ممالک متفرق ہوئے ہیں کہ وہ بینک کھاتوں، ٹرسٹ اور بین الاقوامی صارفین کی دیگر سرمایہ کاری کو ظاہر کرنے کے لیے نئی شرائط لاگو کریں – وہ معیارات جو حکومت کے سرمائے سے چلنے والے بین الاقوامی پالیسی گروپ اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظيم نے مرتب کیے ہیں۔”
مختصر یہ کہ جب اوباما کارپوریٹ ٹیکس فرار کی شکایت کر رہے تھے اور پاناما کو گھسیٹ رہے تھے تو دراصل وہ امریکا میں اس کی حوصلہ افزائی کررہے تھے۔
سوئٹزرلینڈ اور برمودا جیسے مقامات کم از کم بنیادی طور پر تر دیگر ممالک کے ٹیکس حکام کے ساتھ بینک کھاتے رکھنے والوں کی معلومات شیئر کرنے پر راضی ہیں۔ صرف چند ممالک ایسے ہیں جنہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا ہے جن میں سب سے نمایاں امریکا ہے۔ دوسرا، ظاہر ہے، پاناما ہے۔
انسداد بدعنوانی کے امریکی گروپ گلوبل وٹنیس کی قائم مقام سربراہ اسٹیفنی اوسٹفیلڈ نے کہا کہ تازہ ترین رپورٹنگ پاناما میں رازدارانہ کیفیت کو ظاہر کرتی ہے۔ لیکن جو بات اس سے بھی کم معلوم ہے کہ امریکا بھی اتنا ہی خفیہ مقام ہے جیسا کہ چند کیریبیئن ممالک اور پاناما ہیں۔ ہمیں دنیا بھر کے کالے دھن کے لیے محفوظ مقام نہیں بننا چاہیے، جو ہم بدقسمتی سے اس وقت ہیں۔
البتہ اوباما کے لیے ضروری تھا کہ وہ ایک اچھی تقریر کو حقائق گھسیڑ کر خراب نہ کریں اور یوں دنیا بھر کی “اشرافیہ” کے کالے دھن کا امریکا میں خیرمقدم کریں کہ چاہے وہ مجرمانہ سرگرمیاں رکھتے ہو یا نہیں اپنے پیسے کو پاناما سے نیواڈا، ویمنگ اور امریکا کے دیگر ایسے مقامات پر منتقل کریں کہ جو ٹیکس سے فرار اختیار کرنے والوں کے لیے جنت ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرون ملک امریکی اثاثوں پر تو خوب نظر رکھی جاتی ہے لیکن امریکا میں غیر ملکی اثاثوں کو چھپایا جاتا ہے۔
اب دنیا تو پاناما، برمودا، بہاماس، برٹش ورجن جزائر، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک کے نام سن کر کانوں کو ہاتھ لگا رہی ہے لیکن امریکا دور کھڑا مسکرا رہا ہے۔ اسے کہتے ہیں ‘بد اچھا، بدنام برا’۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...