وجود

... loading ...

وجود

جہانگیر صدیقی کے گندے کاموں کے نگراں عمران شیخ کی گرفتاری اورپراسرار رہائی!

پیر 04 اپریل 2016 جہانگیر صدیقی کے گندے کاموں کے نگراں عمران شیخ کی گرفتاری اورپراسرار رہائی!

imran shaikh js

انسائیڈ ٹریڈنگ، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث پاکستان کے بدعنوانوں کی فہرست میں اول درجے میں شمار کیے جانے والے جہانگیر صدیقی کے” الٹے سیدھے” اور تمام گندے کاموں کے نگراں عمران شیخ کی پچھلے دنوں گرفتاری اور پانچ دنوں کے بعد پراسرار رہائی نے کراچی پولیس ، ایف آئی اے اور کچھ سیاست دانوں سمیت بیشتر کاروباری شخصیات کو تاحال پریشانی میں مبتلا رکھا ہوا ہے۔ یہ پریشانی دراصل اس سبب سے ہے کہ آخر عمران شیخ نے حساس ادارے کی تحویل میں کس کس کے متعلق کیا کیا کچھ زبان سے اُگلا ہے؟ عمران شیخ ہر بدعنوان شخص کی طرح رہائی کے بعد اپنے مقربین اور اُن پر انحصار کرنے والے پولیس افسران اور دیگر سرکاری اداروں کے اہم افراد کو یہی تاثر دے رہے ہیں کہ “سب خیریت سے ہے۔”اور کسی کے بارے میں اُن سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔ مگر درحقیقت عمران شیخ کی گرفتاری کے بعد خود جہانگیر صدیقی اور اُن کے سمدھی میر شکیل الرحمان کے قریبی حلقے کے لوگ بھی ان دنوں نہایت پریشان ہیں اور وہ اب عمران شیخ کو ایک “اثاثے” کے بجائے “بوجھ” سمجھنے لگے ہیں، جواُن کے بہت سے اُلٹے سیدھے دھندوں کے انتہائی اہم ثبوتوں اور شواہد کے نگران کے طور پر اُن کے لیے کسی بھی وقت بڑی مصیبت پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی انتہائی اہم اطلاعات کے مطابق عمران شیخ کو اگرچہ جہانگیر صدیقی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کے متعلق بعض متعین نکات پر معلومات حاصل کرنے کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ مگر اُن سے ملنے والی معلومات نے حساس حلقوں کے تمام متعلقہ افراد کو چونکا دیا ہے کہ کس طرح کراچی پولیس کے ڈی آئی جیز ، ریٹائرڈ سرکاری افسران ، اہم کاروباری شخصیات اور سیاست دانوں سمیت متعدد حلقوں کے مختلف افراد بدعنوانیوں کی ایک آکاس بیل میں لپٹے ہوئے ہیں؟ یہ تمام لوگ کس طرح ملک سے پیسہ بٹور کر بیرون ملک بھیجتے ہیں؟

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق عمران شیخ نے شاہد حیات کے علاوہ اُن پولیس افسران اوربالخصوص “خواجگان” کا تمام کچاچٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے جو “اوپر” کی لامحدود کمائی کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے مختلف ذرائع سے متعلق ہیں۔ اس ضمن میں معلوم ہو ا ہے کہ عمران شیخ کے ارد گردموجود لوگ دراصل ایان علی کی طرح ہی مختلف ماڈل گرلز پر انحصار کرتے تھے جو اُن کی رقوم کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں ۔ اُن ماڈل گرلز کا ایک “دوسرا استعمال” بھی تھا جو یہاں زیر بحث نہیں۔ وجود ڈاٹ کام کو دستیاب اُن ماڈل گرلز کے ناموں کے ساتھ تفصیلات کو کسی اور موقع پر شائع کیا جائے گا۔

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق عمران شیخ نے اُن تمام افراد کے متعلق تمام معلومات مہیا کردی ہیں جو جہانگیر صدیقی کے علاوہ ایک اور اہم “صحافتی شخصیت “کے بہت سے غیر قانونی ذرائع پر انحصار کی کہانی سناتی ہے۔ یہ معلوما ت جہانگیر صدیقی کی بدعنوانیوں کے ایک ایسے گورکھ دھندے پر روشنی ڈالتی ہے جو اسٹاک ایکسچینج سے لے کر منی لانڈرنگ تک غیر قانونی ذرائع سے دولت جمع کرنے کے مختلف ہتھکنڈوں کو واضح کرتی ہیں۔ اس ضمن میں حساس حلقے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سندھ پولیس اور ایف آئی اے کے بعض اہم افسران کی بے پناہ دولت کے متعلق چھان بین ضروری ہے۔ اس کےعلاوہ اُن افسران کی دولت کن کن ممالک میں موجود ہے ، اُس کا خاموش جائزہ بھی لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایک ذمہ دار ذریعے کے مطابق جہانگیر صدیقی نے جس طرح سرکاری افسران کو بدعنوان بنانے کے لیے اُنہیں مختلف سہولیات مہیا کی ہیں، اُس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاہم جہانگیر صدیقی کی پہلو دار بدعنوانیوں کا مکمل احاطہ کرنے کے لیے مبینہ طور پر تین افراد پر نظر رکھنے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں جن میں نجم علی ، مناف ابراہیم اور سلیمان لالانیہ کے نام شامل ہیں۔

جہانگیر صدیقی کے قریبی حلقوں میں اب یہ رائے تقویت پکڑ رہی ہے کہ عمران شیخ کی گرفتاری نے بدعنوانیوں کے اس پورے گورکھ دھندے کو تقریباًعریاں کردیا ہے۔ اور اب عمران شیخ پر زیادہ انحصار نہایت خطرناک ثابت ہوگا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں بدعنوانیوں کی سب سے خطرناک ملزم جہانگیر صدیقی کا انجام کیا ہوتا ہے؟ اور وہ اپنے انجام کے بدترین اثرات کی لپیٹ میں سندھ پولیس اور مختلف سرکاری اداروں کے افسران سمیت پاکستان کے سب سے بڑے ابلاغی ادارے کے سربراہ اور اپنے سمدھی کو کتنا لپیٹ میں لیتے ہیں؟


متعلقہ خبریں


کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، وزیراعظم وجود - اتوار 11 مئی 2025

  رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...

کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، وزیراعظم

آپریشن بنیان مرصوص، بھارتی ائیر بیسز، ائیر فیلڈز، دفاعی نظام تباہ، سیٹلائٹ منجمد وجود - اتوار 11 مئی 2025

  مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...

آپریشن بنیان مرصوص، بھارتی ائیر بیسز، ائیر فیلڈز، دفاعی نظام تباہ، سیٹلائٹ منجمد

پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر تیار، امریکی صدرٹرمپ کا اعلان ، وزیراعظم کی تصدیق وجود - اتوار 11 مئی 2025

  امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...

پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر تیار، امریکی صدرٹرمپ کا اعلان ، وزیراعظم کی تصدیق

پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف وجود - اتوار 11 مئی 2025

  جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...

پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف

ڈرون جمع کرکے بھارت کے منہ پر ماریں گے، ترجمان پاک فوج وجود - هفته 10 مئی 2025

  بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...

ڈرون جمع کرکے بھارت کے منہ پر ماریں گے، ترجمان پاک فوج

دشمن کی ایل او سی پر گولہ باری، پاک فوج کا کرارا جواب، بھارتی پوسٹیں تباہ، دشمن فوج کو بھاری نقصان وجود - هفته 10 مئی 2025

  بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...

دشمن کی ایل او سی پر گولہ باری، پاک فوج کا کرارا جواب، بھارتی پوسٹیں تباہ، دشمن فوج کو بھاری نقصان

پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیے ،برطانوی اخبار بھی معترف وجود - هفته 10 مئی 2025

رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...

پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیے ،برطانوی اخبار بھی معترف

پاک فوج نے دشمن کے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے وجود - هفته 10 مئی 2025

مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...

پاک فوج نے دشمن کے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے

امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ وجود - هفته 10 مئی 2025

بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...

امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

پاک بھارت فضائی جھڑپ ،جنگی کارکردگی جانچنے کا موقع بن گئی وجود - هفته 10 مئی 2025

  حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...

پاک بھارت فضائی جھڑپ ،جنگی کارکردگی جانچنے کا موقع بن گئی

تحریک انصاف کی رات گئے لاہور میں موٹر سائیکل ریلی وجود - هفته 10 مئی 2025

شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...

تحریک انصاف کی رات گئے لاہور میں موٹر سائیکل ریلی

پاکستان حملہ کرے گا تو پوری دنیا میں اس کی گونج ہو گی، ترجمان پاک فوج وجود - جمعه 09 مئی 2025

  بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...

پاکستان حملہ کرے گا تو پوری دنیا میں اس کی گونج ہو گی، ترجمان پاک فوج

مضامین
کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ وجود اتوار 11 مئی 2025
کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ

تگڑا جواب وجود اتوار 11 مئی 2025
تگڑا جواب

پوری دنیا بدل گئی لیکن ہم نہیں بدلے وجود هفته 10 مئی 2025
پوری دنیا بدل گئی لیکن ہم نہیں بدلے

زہر اورزہر آلود وجود هفته 10 مئی 2025
زہر اورزہر آلود

20 اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر آمد وجود هفته 10 مئی 2025
20 اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر آمد

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر