... loading ...

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی طرف سے پنجاب میں فوجی یا رینجرز کے آپریشن کی مخالفت کے باوجود فوج نے پنجاب بھر میں نہ صرف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ بلکہ گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد فوجی سربراہ نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کی کسی قسم کی نگرانی بھی قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔ جی ایچ کیو میں ہونے والے ایک اجلاس میں فوجی سربراہ نے آپریشن کی نگرانی متعلقہ علاقوں کے کورکمانڈر ز کو دے دی ۔ اس فیصلے کے بعد واضح طور پر نظر آیا کہ فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہو رہی تھی۔ جبکہ پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن اور گرفتاریاں ہونے لگیں۔
اس صورت حال میں وزیر اعظم نوازشریف نے امریکا کے اہم دورے کو بظاہر گلشن اقبال پارک سانحے کو بنیاد بنا کر منسوخ کردیا ۔ لیکن باخبر ذرائع کے مطابق اس دورے کی منسوخی کے دو بڑے اسباب تھے۔ وزیر اعظم را ایجنٹ کلبھوشن یادو کی گرفتاری کے بعد اس معاملے کو عسکری حلقوں کی توقعات کے عین مطابق اُٹھانے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اور دورہ امریکا میں اُن کی طرف سے اس مسئلے کو نہ اُٹھانا اُن پر بہت سارے سوالات پیدا کرنے کا باعث بنتا ۔ اس لیے اُنہوں نے دورہ امریکا سے گریز کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ اُن کے دورے کی منسوخی کا دوسرا سبب یہی تھا کہ وہ پنجاب بھر میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن سے نہایت پریشان تھے۔چنانچہ اُنہوں نے حالات کی انہونی کروٹوں کے خطرات کو بھانپ کر امریکا کے دورے کو منسوخ کیا۔
پنجاب بھر میں فوجی آپریشن کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کی مزاحمت کے باوجود فوجی آپریشن کے بعد اب نون لیگ کی قیادت اس معاملے کو افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے۔ اس ضمن میں نمایاں ترین پیش رفت 31 مارچ بروز جمعرات کو اُس وقت دیکھنے میں آئی جب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جی ایچ کیو میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو ملنے گیے۔ مبصرین کے نزدیک یہ ایک “ڈیمیج کنٹرول” ملاقات تھی۔ اس ملاقات کے خاص پہلو یہ تھے کہ اس ملاقات کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔ اس طرح یہ ایک خاموش ملاقات تھی۔ دوسرا اہم پہلو یہ تھا کہ پنجاب میں آپریشن کے بعد سے فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ تھا۔ مذکورہ ملاقات کے اگلے ہی روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارت خزانہ کی ایک ٹیم نے یکم اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ظاہر ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی فوجی سربراہ سے ملاقات کا مطلب یہی لیا جاتا ہے کہ دفاعی بجٹ کے لیے فوجی تجاویز حاصل کی جائے۔ لیکن عام طور پر اس قسم کی تجاویز کو لینے کا عمل اس طرح اعلیٰ سطحی ملاقات سے شروع نہیں ہوتا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بھی پنجاب میں پیشگی اجازت کے بغیرفوجی آپریشن کے آغاز کے بعد فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان پیدا ہونے والے تحفظات کے ازالے کے حوالے سے ہی تھی۔
اسلام آباد سے ایک ذمہ دار ذریعے نے وجود ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملاقاتوں کا پس منظر یہ نہیں کہ پنجاب بھر میں فوجی آپریشن کے حوالے سے سیاسی اور فوجی قیادت کو ئی مشترکہ اور مفاہمانہ رویہ اختیار کریں۔ بلکہ فوج نے ملکی مسائل کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کے مطابق آگے بڑھنے اور طے شدہ اہداف حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس تناظر میں نون لیگی رہنماؤں کی جانب سے فوجی قیادت سے ملاقات دراصل اس نئی صورت حال سے خود کو مطابق کرنے کی مفعولی کوششیں ہیں۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...