... loading ...
بزرگ رہنما اوتحریکِ حریت جموں و کشمیر کے سربراہ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ’’تحریکِ حریت جموں و کشمیر‘‘ اگرچہ ریاست کے طول وعرض میں پھیلی ایک مضبوط اور فعال تنظیم ہے تاہم اس کو مز ید وسعت دینا اور زیادہ فعال بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس کی طرف فوری توجہ کرنا ناگزیر ہے۔ معرف نیوز ایجنسی کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سیدعلی گیلانی نے ’’تحریکِ حریت‘‘ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2004 میں اس تنظیم کو دوسری درجنوں پارٹیوں میں کسی اضافے کے طور پر نہیں بنایا گیا ہے اور نہ یہ کسی مشغلے یا شوق کے تحت وجود میں لائی گئی ہے، بلکہ یہ وہ وقت تھا، جب کشمیری قوم کی جدوجہدِ آزادی میں ایک اہم موڑ آیا تھا اور اس کا مستقبل غیر یقینی اور مخدوش نظر آنے لگا تھا۔ پاکستان جو 47ء سے ہمارے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد کرتا آیا ہے، وہاں کے اس وقت کے سربراہِ مملکت پرویز مشرف نے پاکستان کی قومی پالیسی سے ہٹ کر چار نکاتی فارمولہ کا شوشہ چھوڑا تھا اور کشمیریوں کی امنگوں، آرزوؤں اور قربانیوں کے منافی اس مسئلے کو سر سے اُتارنے کی کوشش کی ۔
سیدعلی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اُس وقت اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ بھارت اور جنرل پرویز مشرف مل کر مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے کی کوششیں کرنے لگے ہیں۔ اس نازک مرحلے پرہم نے فیصلہ کرلیا کہ ایک ایسی تنظیم کو وجود میں لایا جائے، جس کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح اور غیر مبہم مؤقف ہواور جو کشمیر کے ہر علاقے اور ہر بستی میں پائی جاتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحریکِ اسلامی کا نصف صدی کا کام بہت معاون ثابت ہوا اور تحریک حریت بنانے میں اس انقلابی فکر نے ہماری مدد کی، جس کا تحریکِ اسلامی نے کشمیر میں بیج بویا تھا۔ یہ فکر چند ہزار نفوس تک محدود نہیں تھی، بلکہ یہ وراثتی طور ایک نسل کو منتقل ہوگئی تھی۔ اسلامی فکر سے آراستہ یہی نئی نسل تحریک حریت کا سرمایہ بنی ہے اور یہ تنظیم کشمیر کے ہر کونے اور ہر بستی تک پھیل گئی ہے۔
سیدعلی گیلانی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور ریاستی انتظامیہ اگرچہ روزِ اول سے تحریک حریت کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہیں اور اس کے وابستگان کو نہ صرف عتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بلکہ انہیں اکثر سلاخوں کے پیچھے نظربند کیا جاتا ہے، البتہ پھر بھی یہ تنظیم ایک عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے تجربہ کار اور تربیت یافتہ قائدین اور کارکن چٹان کی طرح اپنے موقف پر قائم ہیں۔ سیدعلی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس تنظیم کے ہوتے ہوئے کسی بھی مرحلے پر لیڈر شپ کرائسیس پیدا نہیں ہوسکتاہے اور کشمیریوں کی تحریکِ آزادی حصولِ مقصد تک اپنی منزل کی طرف ہر صورت میں رواں دواں رہے گی۔ اپنے ایک اور بیان میں سید علی گیلانی نے پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خودکُش حملے سے قیمتی انسانی زندگیوں کے زیاں پر اپنے گہرے صدمے اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور جان بحق افراد کے لواحقین کے لیے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے اس سانحے میں زخمی ہوئے سینکڑوں افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے پاکستانی وزیرِ اعظم پر زُور دیا ہے کہ وہ ملوث دہشت گردوں کا پتہ لگا کر انہیں ایسی سزا دلوانے کی کوشش کریں کہ دوسرے اس سے عبرت حاصل کریں۔سیدعلی گیلانی نے آج بھارت میں مقیم پاکستانی سفیر مسٹر عبدالباسط کو فون کیا اور ان کی وساطت سے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام تک اپنا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ سیدعلی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور کی گلشن پارک میں اتوار کی شام جو کچھ ہوا ہے، اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور اس طرح کی دہشت گردی میں جو بھی لوگ ملوث ہیں، وہ کسی بھی طور انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔ انہیں سرِ راہ پھانسی دی جائے تو بھی یہ سزا ان کے لیے کم ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...