... loading ...

آزادی کو نئے معنی پہنانے کے بعد بھارت کی جواہر لعل یونیورسٹی سے ایک اور ایسی آواز ابھری ہے جس نے اکھنڈ بھارت کے پیروکاروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جے این یو کی پروفیسر نیودتا مینن نے کہا ہےکہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور کشمیریوں کا آزادی کا مطالبہ جائز اور برحق ہے۔
تقابل سیاسیات اور سیاسی فکر کی پروفیسر مینن نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر سمیت منی پور، ناگالینڈ اور جوناگڑھ پر بھی قبضہ کیا۔ جب مقامی ریاستوں کے راجاؤں کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان میں سے جس کے ساتھ چاہے شامل ہو جائیں تو جوناگڑھ کر راجا کا یہ اختیار سلب کیا گیا کیونکہ ریاست میں ہندوؤں کی اکثریت تھی۔ لیکن یہ اصول کشمیر پر لاگو نہیں ہوا کہ جہاں ریاست مسلم اکثریتی تھی لیکن راجا ہندو تھا۔
پروفیسر نے مزید کہا کہ یہ بات بھارت میں سب کو معلوم ہے، یہ بتانے کی ضرورت ہی نہیں ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جو کتابیں اور جرائد شائع ہوتے ہیں ان میں کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں دکھایا جاتا، جو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا بھی کشمیر پر بھارت کو حق کو غیر قانونی سمجھتی ہے۔ یہ کتابیں عام آدمی تک نہیں پہنچتیں کیونکہ حکومت انہیں تلف کردیتی ہیں۔
نیودتا مینن نے کہا کہ کشمیریوں کا آزادی کا حق مانگنا غلط نہیں ہے، جس پر طلبا کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر ان کی تائید کی۔ ان کی تقریر کا یہ حصہ یہاں دیکھا جا سکتا ہے:
JNU Professor Nivedita Menon lecture on Kashmir dispute
Jawaharlal Nehru University (#JNU) Professor #Nivedita #Menon lecture on #Kashmir Dispute in which she is saying #Kashmir is occupied by #India. In this video she says that freedom (#Azadi) is a legitimate slogan. She asks the gathering that they should try to understand how the world treats while referring to India’s occupation in Kashmir. This video is part of one hour lecture on Nationalism in India, we have produced here its gist on Kashmir.-at JNU campus. #Nationalism #kanhaiyakumar #Sedition جواہر لال یو نیورسٹی کی پروفیسر مسئلہ کشمیر اور ہندوستان کے رول پر اس ویڈیو میں تشریح کر رہی ہیں۔ یہ لیکچر وہ نیشنلزم پر یوینورسٹی کے کیمپس میں دے رہی ہیں۔ ادھر ہم نے اس لیکچر کا ایک خاص حصہ سامعین کے لیے نشر کیا ہے۔ شکریہYouTube link: https://youtu.be/SfQf01fBtxk
Posted by Kashmir Global on Friday, March 4, 2016
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...