... loading ...

کراچی کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال تین سال تک “اپنے” شہر سے دور رہنے کے بعد واپس آئے ہیں اور کیا دھماکہ خیز ‘انٹری’ دی ہے۔ ایک ہنگامہ خیز پریس کانفرنس میں انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر سنگین الزامات لگائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ ہیں اور ان کی وجہ سے مہاجروں کی نسلیں برباد ہوئی ہیں۔
لگ بھگ دو گھنٹے جاری رہنے والی پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے ایک نئی جماعت کے قیام کا اعلان بھی کیا، جس کا نہ تو نام جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی پرچم بلکہ پاکستانی پرچم کو پارٹی جھنڈا قرار دیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس v میں ہونے والی ہنگامی پریس کانفرنس میں متحدہ کے ایک اور سابق رہنما انیس قائم خانی ان کے ہمراہ تھے۔
مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین کی شخصیت پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ سابق ناظم نے کہا کہ الطاف حسین “را” سے تعلقات رکھتے ہیں اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، یہاں تک کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ تک یہ بات جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کبھی اپنی کوئی غلطی تسلیم نہیں کی، وہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے اور ہم صفائیاں دے دے کر تھکتے رہے۔ وہ کہتے “ٹھوک دو” اور پھر رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری بن جاتی کہ وہ اس اصطلاح کی وضاحت اور تشریح کرے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الطاف نے مہاجروں کی دو نسلیں تباہ کی، ان کی وجہ سے ہم نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط؟ دراصل الطاف حسین کو سات، آٹھ ہزار لاشیں چاہئیں، جس پر وہ سیاست کر سکیں۔ کیا صولت مرزا مجرم ہی پیدا ہوا تھا؟ اسے شاہد حامد کا قاتل کس نے بنایا؟ اجمل پہاڑی کو کس نے قاتل بنایا؟ یہ دونوں پارٹی میں آ کر ہی “را” کے ایجنٹ بنے، جس سے متحدہ 20 سالوں سے فنڈز لے رہی ہے۔ اچھے بھلے گھرانوں کے لڑکے پارٹی میں آ کر ایجنٹ اور مجرم بن گئے۔ تہذیب یافتہ برادری الطاف حسین کی وجہ سے بدتہذیب ہوگئی۔ تعلیم مہاجروں کا زیور تھا لیکن 30 سال کے عرصے میں مہاجر ایک پڑھی لکھی قوم سے جاہل قوم بن گئے اور یہ سب ایسے مقصد کے لیے جو حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتا۔
مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ پہلے الطاف حسین صرف رات کے وقت شراب نوشی کی وجہ سے ہوش میں نہ ہوتے تھے، اب تو دنوں اور ہفتوں ان کا نشہ نہیں اترتا۔ 2013ء کے انتخابات کے بعد نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بھی الطاف حسین نشے میں تھے۔ پھر وہ بار بار پارٹی چھوڑ جاتے، اور اگلے ہی دن واپس آ جاتے۔ اب تو میڈیا کو بھی یاد نہ ہوگا کہ الطاف حسین نے کتنی بار پارٹی چھوڑی۔ انہوں نے قوم سے مطالبہ کیا کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے پوری اردو بولنے والی قوم سے نفرت نہ کریں، انہیں محب وطن ہی سمجھیں پریس کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران مصطفیٰ کمال آبدیدہ بھی ہوئے۔
ماضی میں ایم کیو ایم کا روشن چہرہ سمجھے جانے والے سابق ناظم کا کہنا تھا کہ جب میں نے پارٹی چھوڑی تو مجھے پتہ تھا کہ میری زندگی خطرے میں ہے بلکہ معلوم تھا کہ ہم مارے جائیں گے۔ یہ بھی معلوم تھا کہ اب پاکستان میں نہیں رہ سکتے، کیونکہ جانتے تھے کہ الطاف حسین کے بھارتی اور جنوبی افریقی سیٹ اپ کے لڑکے پیچھے ہوں گے۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال اگست 2013ء میں اچانک ملک چھوڑ گئے تھے اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...