... loading ...

ایران میں رواں اختتام ہفتہ پر انتخابات ہو رہے ہیں اور اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ سخت گیر اور قدامت پسند حلقوں کے لیے پریشان کن ہیں۔ اصلاح و اعتدال پسند قوتیں غالب دکھائی دیتی ہیں خاص طور پر تہران کے اندر تمام 30 نشستوں پر ان کا جیتنا ایرانی نظام پر غالب سخت گیر قوتوں کے لیے کسی تازیانے سے کم نہیں۔ لیکن ایران کے انتخابات اور اس کے نتائج کی اہمیت جاننے سے قبل سیاسی نظام کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ آئیں کچھ بنیادی معلومات آپ کو دیتے ہیں:
انتخابات کے اِس مرحلے میں ایرانی پارلیمان یعنی مجلس کے 290 اراکین اور اس کے ساتھ ساتھ بہت ہی اہم مجلس خبرگان رہبری کا فیصلہ ہوگا، جو 88 رکنی انتہائی طاقتور آئینی کونسل ہے۔ مجلس کا انتخاب تو ہر چار سال بعد ہوتا ہے اور یہ حکومت کے روزمرہ امور چلانے اور قانون سازی کا ذمہ دار ادارہ ہے، جس کا سربراہ صدر ہوتا ہے۔ لیکن ایران کے حقیقی سربراہ رہبر معظم کا انتخاب مجلس خبرگان رہبری کرتی ہے۔ 1979ء میں انقلاب ایران کے بعد سے آج تک صرف دو ہی رہبر معظم رہے ہیں، جو دونوں تاحیات اس عہدے پر فائز رہے، یعنی ایک روح اللہ خمینی اور دوسرے موجودہ علی خامنہ ای۔ ویسے مجلس خبرگان عملاً ہر آٹھ سال بعد انہیں اپنے عہدے سے ہٹا سکتی ہے، لیکن ایسا آج تک ہوا نہیں ہے۔
بیشتر مبصرین کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی بالکل شفاف انداز میں ہوئی ہے لیکن ایران کا جمہوری نظام مغرب تو درکنار پاکستان و بھارت سے بھی یکسر مختلف ہے۔ سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ مذکورہ بالا دونوں مجالس کے نمائندگان کو ایک دستوری ادارے شوریٰ نگہبان سے منظوری لینا پڑتی ہے۔ جس کے اپنے نصف اراکین مجلس کی جانب سے مقرر کیے جاتے ہیں جبکہ نصف رہبر معظم نامزد کرتے ہیں۔ اس شوریٰ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ موجودہ انتخابات کے لیے 12 ہزار افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن 5200 امیدوار کے کاغذات شوریٰ نے مسترد کردیے۔ کہا جاتا ہے کہ نامنظور کیے گئے امیدواروں کی اکثریت کا تعلق اصلاح و اعتدال پسند طبقے سے تھا۔ ان کے علاوہ 600 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس بھی لیے۔ اس تناظر سے دیکھیں تو بنیادی طور پر نظام قدامت پسندوں کے حق میں ہے کیونکہ مجلس خبرگان رہبری کے اراکین کا عالم دین ہونا ضروری ہے اور وہ معتدل طاقتوں کو پہلے ہی مرحلے پر محدود کر سکتی ہیں۔
بالخصوص مجلس خبرگان رہبری اس وقت بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ویسے تو گزشتہ روایات کو دیکھیں تو رہبر معظم کا انتقال ہونا ضروری ہے کیونکہ اب تک کسی رہبر کو ان کی زندگی میں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ لیکن موجودہ رہبر علی خامنہ ای کی عمر 76 سال ہے اور ذرائع کہتے ہیں کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ وہ اتنی اہم ذمہ داری کو خوبی سے نبھائیں۔ عین ممکن ہے کہ مجلس خبرگان نئے رہبر معظم کا انتخاب کرے۔
رہبر معظم ایران میں سب سے زیادہ طاقتور عہدہ ہے اور ایرانی دستور کے تحت اسے بہت اختیارات حاصل ہیں۔ خامنہ ای قدامت پسند ہیں اور اسٹیبلشمنٹ میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ پھر رہبر معظم شوریٰ نگہبان کا نصف حصہ خود نامزد کرتا ہے، جو انتخابی امیدواران کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، یوں وہ حکومت کا پلڑا قدامت پسندوں کی جانب جھکا سکتا ہے۔ اگر اعتدال پسند یا اصلاح پسند رہبر آ جائے تو وہ شوریٰ نگہبان کے نصف امیدواروں کی مدد سے انتخابات پر کافی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ پھر رہبر معظم کو آئین میں براہ راست ترمیم کے اختیارات بھی حاصل ہیں۔ خامنہ ای کے پیشرو خمینی 1989ء میں انہی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مجلس کا قیام عمل میں لائے تھے۔
اگر اس مرتبہ بھی کوئی سخت گیر منتخب ہوتا ہے تو ایران کے اعتدال پسند حلقوں کو خامنہ ای کے پیرو کی بھی موت کا انتظار کرنا ہوگا، جو بہت طویل بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اگر کوئی اصلاح پسند یا اعتدال پسند ایران کا رہبر معظم بن جاتا ہے تو ملک میں بہت جلد اور بڑے پیمانے پر تبدیلیاں واقع ہو سکتی ہیں۔

مصدقہ اطلاعات پرکئی ہفتوں پر محیط انتہائی پیچیدہ اور پیشہ ورانہ انٹیلی جنس آپریشن،گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید، نیاز قادر عرف کنگ، حمدان عرف فرید شامل ہیں کارروائی میں 30 عدد امونیم نائٹریٹ سے بھرے ڈرم، 5 دھماکہ خیز سلنڈرز، ایک پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز کی بڑی مقدار...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 9 سے 11 جنوری تک سندھ کا تاریخی دورہ کریں گے،پی ٹی آئی آٹھ فروری یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
ڈیلسی روڈریگز نے درست کام نہیں کیا تو مادورو سے زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی گرین لینڈ امریکی دفاع کیلئے ضروری ہے ،امریکی صدرکی نائب صدر وینزویلا کو دھمکی واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوبارہ حملہ کر دے ...
روشنیوں کا شہر مختلف مسائل کا شکار، ٹوٹی سڑکیں، کھلے نالوں نے شہر کی شکل بگاڑ دی،ماہرین نے صحت کیلئے ہولناک قرار دیدیا ان فوڈ اسٹریٹس اور غذائی اسٹالز میں پہلے ہی حفظان صحت کے اصولوں کا فقدان ہے رہی سہی کسر اڑتی دھول مٹی نے پوری کردی روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی مختلف مسا...
15 نکاتی ایجنڈے میں واضح کیا گیا کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام فریق مل کر بیٹھیں گے تو مؤثر پالیسی بنے گی اور امن بحال ہوگا،صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی ملٹری آپریشن...
پنجاب میں احتجاج کی قیادت سہیل آفریدی، خیبرپختونخوا میں شاہد خٹک کریں گے جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں احتجاج ہر صورت ہوگا، پارٹی ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لی...
سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ...
9 تا 11 جنوری کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، سلمان اکرم راجا مزارقائد پر حاضری شیڈول میں شامل، دورے سے اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ عوام سے براہِ را...
اٹلی،ارجنٹائن،پیرس، یونان ، ٹائمز اسکوائر ،شکاگو ،واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میںاحتجاج امریکا کو وینزویلا سمیت کسی غیر ضروری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے،مشتعل شرکا کا مطالبہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کے خلاف امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں ٹرمپ ...
کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے...
فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں نے کیا، آئی ایس پی آر پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ،سائنسدانوںاور انجینئرز کو مبارکباد پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئ...
ظلم و فسطائیت کے نظام میں قومیں نہیں صرف سڑکیں بنتی ہیں، نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا صحت آگہی کانفرنس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہ...