... loading ...

وائٹ ہاؤس نے بالآخر امریکی کانگریس کو آگاہ کردیا ہے کہ صدر اوباما کی انتظامیہ پاکستان کو آٹھ امریکی ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے چکی ہے۔ امریکی صدر کی انتظامیہ کے اس اعلان سے قبل بھارت نے پاکستان کو جنگی طیاروں کی فراہمی روکنے کے لئے ایک منظم مہم شروع کررکھی تھی۔ یہاں تک کہ گزشتہ روز جب امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس حوالے سے پریس بریفنگ میں بتایا تو ایک بھارتی صحافی نے وہاں پر بھی یہ سوال کیا کہ کیا سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو ریپبلکن سینیٹر باب کورکر کا وہ مراسلہ مل چکا ہے جس میں پاکستان کے لئے منظور شدہ اس ڈیل پر عمل درآمد کی مخالفت کی گئی ہے۔اس پر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا منظور شدہ ہتھیاروں کی فروخت ، منتقلی یا پھر اس کے ،متعلق مشاورتی عمل کے بارے میں بیان دینے کی پالیسی نہیں رکھتا۔
بھارتی صحافی کا یہ سوال اس تناظر میں نہایت اہم تھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی منظم مہم میں امریکی کانگریس کے اراکین تک کو شامل کررکھا تھا۔ جو امریکی ذرائع ابلاغ میں اس پر ایک مسلسل منفی پروپیگنڈا کررہے تھے۔ امریکی قانون سازوں کی اسی مہم کے باعث اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہفتے قبل یہ بیان جاری کرنا پڑا تھا کہ امریکا پاکستان کی فضائی کارروائیوں کی صلاحیت بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا یہ بیان دراصل پاکستان کے ساتھ روبہ عمل ایف سولہ معاہدے کے تناظر میں تھا۔ تاہم امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک روز قبل اپنی پریس بریفنگ میں اس معاہدے کا مقصد بتاتے ہوئے وضاحت کردی ہے کہ پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور امریکی خارجہ پالیسی کے مفاد میں ہے۔
اس طرح امریکی قانون سازوں کی بھارت کے حق میں مہم کے باوجود پاکستان کو امریکی ایف سولہ جنگی طیاروں کی فراہمی پر بھارت سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے اس فیصلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور بھارت میں امریکی سفیر کو طلب کرکے اس پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...