... loading ...

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے۔ مغرب نے اس لانچنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا میزائل بنانے کی سمت قدم ہے جو امریکا کو نشانہ بنا سکے۔ اسے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دینے والے مغرب کو زیادہ پریشانی اس بات کی ہے کہ شمالی کوریا ابھی کچھ ہفتے قبل ہی ہائیڈروجن بم کے تجربات بھی کر چکا ہے۔
ابھی تک آزاد ذرائع سے تصدیق تو نہیں ہوئی کہ کوئی ایسا سیٹیلائٹ کا حامل راکٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچا ہو لیکن امریکا کی اسٹریٹجک کمانڈ نے خلا کی جانب ایک میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔
یہ اعلان شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن چینل کی خصوصی ٹی وی نشریات میں ایک خاتون میزبان نے کیا جنہوں نے خلا کے “آزادانہ اور پرامن” استعمال پر زور دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ خلا میں بھیجا گیا سیٹیلائٹ ملک کی دفاعی صلاحیت کو بڑھائے گا۔ ٹی وی کے مطابق یہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے لانچ کیا گیا اور 10 منٹ بعد مدار میں پہنچا۔ جنوبی کوریا اور جاپان دونوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ راکٹ ان کے علاقوں میں داخل ہوا تو اسے اڑا دیا جائے گا۔
اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی ہر سمت سے مذمتوں کا ایک سیلاب آ چکا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اس حرکت کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی-مون نے اسے انتہائی افسوس ناک قرار دیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی نظر میں یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے دیگر اراکین میں برطانیہ، فرانس اور روس نے اپنے غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ چین نے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا کے اقدامات سے جزیرہ نما کوریا میں فوجی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت جنوبی کوریا امریکا کی مدد سے ایک جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب پر کام کر رہا ہے تاکہ شمالی کوریا سے آنے والے کسی بھی میزائل کو راستے ہی میں تباہ کیا جا سکے۔ لیکن چین اور روس اس دفاعی نظام کی شدت سے مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ وہ خطے میں امریکا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت اور امریکی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادیں شمالی کوریا پر پابندی لگاتی ہیں کہ وہ بیلسٹک میزائل بنے لیکن اب تک کمیونسٹ حکومت نے جو راکٹ بنائے ہیں وہ شہری کے ساتھ ساتھ فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے بھی قابل سمجھے جاتے ہیں۔
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...