... loading ...
ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام کے لیے نامزد ہوگئے ہیں۔ گو کہ یہ خبر بہت زیادہ توجہ پا گئی ہے لیکن ہم یہی کہیں گے کہ پریشان مت ہو، دنیا بہت بری جگہ بن گئی ہے لیکن اب اتنی بھی بری نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام جیت جائیں۔
ویسے ماضی میں بھی نوبیل امن انعام کے لیے کئی ‘بد امن’ افراد نامزد ہوئے ہیں۔ ان میں 1939ء میں ایڈولف ہٹلر، 1945ء اور 1948ء میں جوزف اسٹالن اور 2014ء میں روس کے جارح مزاج رہنما ولادیمر پیوتن شامل ہیں۔
پیوتن کی نامزدگی کی خبر، ٹرمپ ہی کی طرح خفیہ ذرائع سے آئی ہے کیونکہ 1964ء کے بعد سے امن انعام کی نامزدگی کو “خفیہ” رکھا جاتا ہے اور دہائیوں کے بعد بتایا جاتا ہے کہ درحقیقت نامزدگیاں کون کون سی تھیں۔
ہو سکتا ہے یہ عجیب لگے لیکن اتنے بڑے اور اہم انعام کے لیے نامزدگی گولڈن گلوبز سے بھی آسان ہے۔ کوئی بھی امن انعام کے لیے کسی کو بھی نامزد کر سکتا ہے بلکہ صاحبانِ اختیار تو بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔ سابق انعام یافتہ اور ساتھ ہی علوم سماجیات، تاریخ، فلسفہ، قانون اور الٰہیات کے پروفیسرز اور قومی اسمبلیوں اور حکومتوں کے اراکین بھی کسی کو نامزد کر سکتے ہیں۔
اوسلو پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارویکن نے ایک برطانوی روزنامے کو بتایا کہ انہیں نامزدگی کے خط کی ایک نقل موصول ہوئی، البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے نامزد کیا لیکن ظاہر ایسا ہوتا ہے کہ امریکی کانگریس کے کسی رکن نے ایسا کیا ہے۔ جس خط کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے اس میں نامزدگی کی وجہ “امن بذریعہ طاقت نظریے” کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔ یعنی کہ حیرت ہے۔
بہرحال، حقیقی ووٹنگ کے قوانین سخت ہیں اس لیے پریشان مت ہوں کہ ٹرمپ تقریب میں شرکت کے لیے اوسلو جائیں گے۔ ایک ایسا شخص جو مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی بات کرے، اس کو یہ حق نہیں پہنچتا۔
امن انعام سمیت دیگر نوبیل انعامات کے فاتحین کا اعلان اکتوبر میں ہوگا۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...