... loading ...

ایف آئی اے نے بالآخرای او بی آئی کے متعلق سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کی رپورٹ انسدادِ دہشت گردی کی وفاقی عدالت میں28 نومبر کو جمع کرادی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے اس میں ممکنہ حد تک ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی، مگر جمعرات کو اُسے مجبوراً یہ رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کرناپڑی ۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ای اوبی آئی اسکینڈل سے اے کے ڈی سیکورٹیز کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں تھا۔ رپورٹ سے اس بنیادی حقیقت کے افشا ہونے کے خوف سے ایف آئی اے نے اس رپورٹ کو دبائے رکھا اور اسے عدالت میں پیش کرنے سےکتراتی رہی۔ایس ای سی پی کی اس رپورٹ میں مبینہ بدعنوانیوں کے ذمہ دار ظفر گوندل اور واحد خورشید انور سمیت دیگر افراد کو قرار دیا گیا ہے۔ اور اس میں کہیں پر بھی ریسرچ رپورٹ کے باعث اے کے ڈی سیکورٹیز کا ذکر تک نہیں ہے۔ اس طرح ایف آئی اے کی طرف سے خود عدالت کو پیش کی گئی رپورٹ میں اے کے ڈی سیکورٹیز کی بے گناہی کا ثبوت ملتا ہے۔ مگر ایف آئی اے اب تک کسی بھی ثبوت کے بغیر اے کے ڈی سیکورٹیز کے خلاف مسلسل فعال ہے۔ ایس ای سی پی کی اس رپورٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر ایف آئی اے کی جانبداری اور جہانگیر صدیقی کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کا انتقامی طور پر عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف استعمال ثابت ہو جاتا ہے۔
وجود ڈاٹ کام کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے منکشف کیا کہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے بدعنوانی کے اس معاملے کی خبر ہونے پر اس کی تحقیقات کا آغاز اپنے تئیں کیا تھا اور اس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ 2013ء میں ہی مرتب کر لی تھی۔ جس میں ایمٹیکس اور ای او بی آئی کے معاملات کا مفصل جائزہ لیا گیا تھا۔ اور حقائق کی روشنی میں ای او بی آئی کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے ظفر گوندل اور واحد خورشید کے علاوہ دیگر کرداروں کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ جن میں کہیں پر بھی اور کسی طور بھی اے کے ڈی سیکورٹیز کا نام نہیں لیا گیا تھا۔
انتہائی باخبر ذرائع کےمطابق بعض حساس حلقے اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ آخر ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے اس معاملے کی تحقیقات میں ایس ای سی پی کی اس تحقیقاتی رپورٹ کو کیوں نظر انداز کیا؟ پھر اس کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ایس ای سی پی کی پہلے سے موجود تحقیقاتی رپورٹ کو سرے سے لائق توجہ ہی کیوں نہ سمجھا؟ اس امر پر بھی غور ہو رہا ہے کہ اے کے ڈی سیکورٹیز کے تین افراد کوملوث کرنے کے باوجود ایف آئی اے نے اس مقدمے کے مرکزی ملزمان پر اپنی تحقیقات میں کیوں دھیان نہیں دیا؟ یہ بھی سوال اُٹھ رہا ہےکہ ایف آئی اے کی طرف سے اب تک ایمٹیکس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ٹھوس سرگرمیاں کیوں نظر نہیں آئیں؟ اس کے علاوہ جس اہم ترین نکتے پر توجہ مرکوز ہے وہ یہ کہ آخر ایف آئی اے پہلے سے گرفتار ظفر گوندل کو بھی اس معاملے کی تحقیقات میں شامل کیوں نہیں کر رہی؟ اور واحد خورشید کو کیوں یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ قبل ازوقت ضمانت حاصل کر سکیں ؟ یہ تمام معاملات دراصل یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ ایف آئی اے جہانگیر صدیقی کی ایماء پر دراصل اُن کے کاروباری حریف عقیل کریم ڈھیڈی کو سبق سکھانے پر تُلاہوا ہے جس کے باعث وہ مقدمے کے مرکزی ملزمان کوصرف اس لئے تحقیقات میں شامل نہیں کررہا کہ اُس کے بعد توجہ کا مرکز اے کے ڈی سیکورٹیز کے گرفتار ڈائریکٹر ز کے بجائے مرکزی ملزمان ہو جائیں گے اور اُن کی ضمانت کا معاملہ بھی آسان ہو جائے گا۔ جبکہ ایک اطلاع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات ہر صورت میں یہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح اے کے ڈی سیکورٹیز کے غیر متعلق ڈائریکٹرز کی ضمانت ممکن نہ ہو پائے۔ اس کے لئے وہ ایف آئی اے کو حاصل قانونی مینڈیٹ سے بھی تجاوز کرکے بعض ایسے رابطے بھی کرنے کے مرتکب بتائے جارہے ہیں جسے دباؤ کے ذمرے میں لیا جاتا ہے۔
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...
طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں مرنے والوں میں بچے شامل،27 ہزار خیمے ڈوب گئے، 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں، ذرائع اسرائیلی بمباریوں کے بعد اب طوفانی بارشوں اور سخت سردی نے غزہ کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے 12 افراد جاں بحق او...
اس بار ڈی چوک سے کفن میں آئیں گے یا کامیاب ہوں گے،محمود اچکزئی کے پاس مذاکرات یا احتجاج کا اختیار ہے، وہ جب اور جیسے بھی کال دیں تو ہم ساتھ دیں گے ،سہیل آفریدی کا جلسہ سے خطاب میڈیٹ چور جو 'کا کے اور کی' کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بن...
مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں...