... loading ...

مغرب میں لادینیت (سیکولر ازم) کی تعریف یہ بیان کی جاتی ہے کہ ملک کا کوئی مذہب نہیں ہوگا اور عوام کے اپنے مذہبی عقائد پر عملدرآمد کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی اور حکومت اس میں مداخلت نہیں کرے گی۔ لیکن جیسے ہی مسلمان ممالک میں سیکولر ازم آتا ہے، اس کی تعریف بالکل بدل جاتی ہے۔ یہ سیدھا اسلام پر حملہ کرتا ہے اور داڑھی، حجاب اور لباس جیسی معمولی چیزوں پر سب سے پہلا حملہ آور ہوتا ہے یعنی کہ اسے داڑھی کے بال اور سر پر کپڑے کے ایک ٹکڑے کے برابر کا اسلام بھی برداشت نہیں ہے۔ اس کی مثالیں بہت طویل ہیں، مصطفیٰ کمال پاشا کے دور کا ترکی، رضا شاہ پہلوی کے عہد کا ایران اور اب سوویت یونین سے آزاد ہونے والی وسط ایشیائی ریاستیں جن میں نیا نام ہے تاجکستان کا کہ جہاں ایک سال کے عرصے میں لگ بھگ 13 ہزار افراد کی داڑھیاں مونڈھ دی گئی ہیں، 1700 خواتین اور لڑکیوں کو بے حجاب کیا گیا ہے جبکہ 160 ایسی دکانیں بند کی گئی ہیں، جہاں مسلمانوں کے روایتی ملبوسات فروخت ہوتے تھے اور یہ سب حرکتیں یہ کہہ کر کی گئی ہیں کہ تاجکستان کو “بدیسی” اور “اجنبی” ثقافت کے اثر و رسوخ سے آزاد کیا جا رہا ہے۔
“الجزیرہ” کے مطابق جنوب مغربی صوبے ختلان کے سربراہ بہرام شریف زادہ نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 1700 سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں کو قائل کیا کہ وہ حجاب اوڑھنا چھوڑ دیں۔ یہ “فخریہ” بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی اور کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملک کو “انتہا پسندی” سے پاک کرنا ہے۔
افغانستان کے پڑوس میں واقع تاجکستان ایک مسلم اکثریتی ملک ہے، اور دہائیوں تک یہ سوویت یونین کے قبضے میں رہا، جب عوام کے مذہب و عقائد پر سختی سے پابندی لگائی گئی لیکن “اب اتنے مانوس صیاد سے ہوگئے، اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے” والا معاملہ لگتا ہے۔ ریاست تاجکستان کی لادین قیادت پڑوسی افغانستان کی “ناپسندیدہ روایات” سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں صدر امام علی رحمان جلد ہی ایک قانون کی منظوری دیں گے جس کے مطابق ملک میں لادینیت کے فروغ اور عوام کے ان عقائد، رسوم و رواج کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو “غیر ملکی” ہیں اور تاجکستان کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
ابھی گزشتہ ستمبر میں تاجکستان کی سپریم کورٹ نے ملک کی واحد رجسٹرڈ اسلام پسند جماعت “اسلامی نشاۃ ثانیہ پارٹی تاجکستان” پر پابندی عائد کی تھی اور اس کے بعد یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کس طرف جا رہاہے۔ خود صدر امام علی رحمان 1994ء سے تاجکستان پر حاکم بنے ہوئے ہیں اور ان کی موجودہ صدارتی مدت بھی 2020ء میں ختم ہوگی۔ گزشتہ ماہ پارلیمنٹ نے صدر اور ان کے اہل خانہ کو تاحیات استثنا دیا ہے، یعنی اگر ان کے لیے حالات ناسازگار بھی ہوگئے تو کوئی ان کو بدترین کرپشن پر عدالت میں نہیں گھسیٹ سکے گا۔ اس کے علاوہ “رہنمائے قوم” کا باضابطہ خطاب اور “تاجکستان میں امن و یکجہتی کا بانی” بھی قرار دیا گیا۔ بس انہیں دیوتا بنانا باقی رہ گیا ہے اور عوام کے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکا مارنے کے بعد اب یہ بھی جلد ہی بنا دیا جائے گا۔
71 لاکھ آبادی کا حامل تاجکستان سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والی وسط ایشیائی ریاستوں میں سب سے زیادہ غربت اور عدم استحکام سے دوچار ہے۔ دو دہائی سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی تاجکستان آج بھی روس پر انحصار کرتا ہے اور حکومت کے اقدامات سے یہی لگتا ہے کہ سوویت یونین تو مذہب پر قدغن لگانے والی حکومت سے آزاد ہوگیا لیکن تاجکستان آج بھی غلامی کی انہی زنجیروں میں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...