... loading ...
سندھ میں ایپکیس کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ خیز ایجنڈے کے باوجود کسی طوفان کو اُٹھائے بغیر خاموشی سے نمٹ گیا ہے۔ ایپکس کمیٹی کے 19 جنوری کے اجلاس سے ایک روز قبل کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ ہاؤس جا کر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے ایک روز بعد 19 جنوری کے اجلاس میں اگرچہ رینجرز نے اپنے دیرینہ مسائل کا تذکرہ تو ضرور کیا مگر اس پر ایپکس کمیٹی کے اسے سے پہلے ہونے والے اجلاس کی طرح کا کوئی گرم ماحول نہیں پید اہوا۔ اگر چہ سندھ کے حوالے سے معاملات جوں کے توں ہیں۔ پھر بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی قسم کی جارحانہ موڈ میں پہلے کی طرح دکھائی نہیں دے رہے۔
اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کے تحفظات پہلے کی طرح موجود ہیں ،اسی طرح رینجرز کا یہ شکوہ بھی اپنی جگہ برقرار ہے کہ اُس کی راہ میں رکاوٹیں پہلے کی طرح برقرار ہیں۔ رینجرز کی طرف سے ایسے 23 مقدمات سندھ حکومت کی طرف بھیجے گئے ہیں جن پر جے آئی ٹی (جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم ) کی تشکیل کا مرحلہ مکمل نہیں ہورہا۔ اسی طرح رینجرز کا یہ مطالبہ بھی اب پُرانا ہو چکا ہے کہ اُنہیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے لئے درکار بیس پراسیکیوٹرز مہیا نہیں کیے جارہے ہیں۔ رینجرز کا یہ بھی اصرار رہا ہے کہ تقریباً دو سو کے قریب ایسے خطرناک ملزمان ضمانتوں پرہیں جو شہر میں امن وامان کے لئے ہروقت خطرہ بنے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انسدادِ دہشت گردی کی مزید عدالتوں کا قیام بھی سندھ حکومت کی جانب سے التوا کا شکار رہا ہے۔ اس ضمن میں سندھ حکومت کی طرف سے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام اور جے آئی ٹی کی تشکیل ایسے امور ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ سندھ حکومت اگلے چند دنوں میں حل کررہی ہے۔ اجلاس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واضح کیا کہ اس سے متعلق سمری وزارت داخلہ نے وزیر اعلی کو بھجوادی ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ رینجرز نے سندھ حکومت کے ساتھ بعض امور میں تنازعات کے جنم لئے جانے کے بعد اپنے کردار میں نہایت خاموشی سے حدود کے تعین کو قبول کر لیا ہے۔ کیونکہ دلچسپ طور پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ذرائع ابلاغ کو یہ تاثر دیا کہ سندھ حکومت کی رینجرز کے حوالے سے حدود میں تجاوز کی شکایات تقریباً ختم ہو چکی ہے ۔ اور رینجرز کی جانب سے اس عرصے میں ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے جو سندھ حکومت کے لئے قابلِ اعتراض ہو۔
اجلاس میں دلچسپ طور پر اے کے ڈی سیکورٹیز کے حوالے سے ایف آئی اے کی کارروائی کو شدید تنقید کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اے کے ڈی سیکورٹیز کے خلاف ریسرچ رپورٹ کی بنیاد پر ایف آئی اے کی کارروائی سمجھ سے بالا ہے۔ اس سے سندھ کا سرمایہ اڑ رہا ہے۔ اور کاروباری حلقوں میں شدید انتشار پایا جاتا ہے۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی اس مسئلے پر یہی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پیشہ ور تاجر ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی اے نے پہلے کے ڈی اے سے فائلیں اُٹھائیں اور اب وہ تاجروں کو پریشان کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خود کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نےبھی اس صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس پوری بحث کے نتیجے میں یہ طے کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس ضمن میں ایک کمیٹی قائم کریں گے۔ اس طرح ایپکس کمیٹی نے بھی اے کے ڈی سیکورٹیز کے حوالے سے ایف آئی اے کے مقدمے کو ناقص قرار دیتے ہوئے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...
پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا...
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...