... loading ...
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے پٹھان کوٹ ائیربیس حملے میں پاکستانی تعاون کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے بھارت آنے والی پاکستانی ٹیم کا خیرمقدم کیا جائے گا۔بھارت کی طرف سے اس رضامندی کے اظہار سے صرف ایک روز قبل ہی پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم کو بھارت بھیجا جائے گا۔ بھارت نے اس کا فوری اور مثبت جواب دیا ہے ۔ جو اُس کے روایتی طرزِ عمل سے بالکل مختلف ہے ۔ اور یہی اس معاملے کا سب سے مشتبہ پہلو ہے۔ کیونکہ ترجمان وزارت خارجہ نے اگلی ہی سانس میں یہ بھی کہہ دیا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کو باہمی مشاورت کے بعد معطل کیا گیا ہے۔ اگر چہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اس ضمن میں اپنے ہم منصب سے بات کی ہے اور دونوں ممالک کی مشاورت کے بعد جلد نئی تاریخ کا اعلان کرنے کا عندیہ بھی دیا جارہا ہے۔ بھارتی ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان بہت جلد اور بہت اچھی ملاقات ہوگی۔ اس موقع پر صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال، کیا بال اب بھی پاکستان کے کورٹ میں ہے، اس پر وکاس سوراپ کا کہنا تھا کہ یہ فٹبال نہیں بلکہ سفارتی معاملات ہیں، پاکستان پڑوسی ملک ہے اور پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔
اِدھر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیرس میں پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں تاہم دونوں ممالک سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کی تاریخ طے کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے دونوں ممالک کی حکومتیں مسلسل رابطے میں ہیں، دہشتگردی دونوں ممالک کا مسئلہ ہے اور اسے باہمی تعاون سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔قاضی خلیل اللہ نے مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گیے سوال پر کہا کہ اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ کچھ اسی طرح کا جواب دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کی جانب سے بھی دیا گیا ۔ جب اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستانی کارروائیاں درست سمت میں جاری ہیں، جیش محمد کے کارکنوں کو گرفتار کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری سے متعلق ہمیں کوئی خبرنہیں۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...