... loading ...

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی بحران نہ صرف دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے بلکہ اس میں ایک نیا موڑ بھی آیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے جواد ظریف نے سعودی عرب کی شکایت کے لیے ایک خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں “چند لوگ” پورے خطے کو جان بوجھ کو بحران سے دوچار کرنا چاہ رہے ہیں۔
تیل کی دولت سے مالا مال خطے کی دونوں بڑی طاقتیں 2 جنوری سے سفارتی طور پر باہم دست و گریباں ہیں، جب سعودی عرب نے حکومت مخالف شیعہ عالم دین شیخ نمر النمر کو سزائے موت دی۔ ایرانی مظاہرین نے چند روز بعد تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا اور اسے نذر آتش کردیا جس سے تعلقات مزید بگڑ گئے یہاں تک کہ سعودی عرب کے حلیف ممالک نے ایران سے اپنے سفیر تک واپس بلا لیے۔
خط میں جواد ظریف نے کہا ہے کہ تناؤ کو مزید بڑھانا ایران کی خواہش نہیں ہے، لیکن وہ کوئی سودے بازی بھی نہیں کرے گا کیونکہ اس بحران اور خطے میں بے چینی کا پورا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو دو راستے دیے ہیں “وہ شدت پسند دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا رہے، فرقہ وارانہ نفرت کو فروغ دیتا رہے یا پھر اچھے پڑوسی کا راستہ اختیار کرے اور علاقائی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرے۔”
یہ خط ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ نے شائع کیا ہے جو فارسی زبان میں ہے۔ یہ خط بان کی مون کے علاوہ اسلامی تعاون کی تنظیم اور متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی بھیجا گیا ہے۔ اس میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ سعودی عرب ایران کےجذبات بھڑکانے کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث رہا ہے، جس میں شیخ نمر کی سزائے موت کے علاوہ حج بیت اللہ کرنے والے ایرانی حاجیوں کے ساتھ بدسلوکی بھی شامل ہے۔ “القاعدہ، طالبان، داعش اور جھبۃ النصرہ کے بیشتر اراکین سعودی شہری ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ سزائے موت دینا اس کا اندرونی معاملہ ہے اور فرقہ وارانہ تفریق کا سبب ایران ہے جو خود کو عرب دنیا میں مقیم شیعہ آبادی کا رکھوالا سمجھتا ہے۔ سعودی عرب ان تمام شدت پسند گروہوں کی بھی مخالفت کرتا ہے جن کی حمایت کا الزام ایران دھرتا ہے، بلکہ گزشتہ ہفتے بھی شیخ نمر کے ساتھ القاعدہ کے درجنوں اراکین کو سزائے موت دی ہے۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب نے حال ہی میں ایک کثیر ملکی اتحاد بھی تشکیل دیا ہے۔
کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے...
فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں نے کیا، آئی ایس پی آر پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ،سائنسدانوںاور انجینئرز کو مبارکباد پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئ...
ظلم و فسطائیت کے نظام میں قومیں نہیں صرف سڑکیں بنتی ہیں، نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا صحت آگہی کانفرنس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہ...
26 ستمبر 2024 کے بعد جب ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد ہوئی تھی نیویارک منتخب میئر نے یہود دشمنی کی بھڑکتی آگ پر پیٹرول ڈال دیا ہے،اسرائیلی وزارتِ خارجہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق میٔر ایرک ایڈمز کے تمام وہ ایگز...
معید پیرزادہ ، سید اکبر حسین، شاہین صہبائی شامل، بھاری جرمانے عائد، عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں ، ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کی سزا دوران سماعت پراسیکیوشن نے مجموعی طور پر24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا ،پراسیکیوشن کی استدعا پر...
ریاستی اداروں کی نجکاری حکومتی معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے، شہباز شریف وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔اعلامیہ ...
82فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر، 10.5فیصد کرایہ دار ہیں، گھریلو اخراجات 79ہزار ہوگئے ملک میں 7فیصد آبادی بیت الخلا (لیٹرین)جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے،ہائوس ہولڈ سروے حکومت کے ہائوس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطا آمدن...
سربمہر املاک میں 19 ہوٹل اور الیکٹرانکس کی 13 دکانیں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی فٹ پاتھ پر کرسیاں رکھنے والے ہوٹل سیل کیے ،تجاوزات کے خلاف مہم ساؤتھ میں جاری ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں 32 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیے گئے ہیں...
لاشیں دو خواتین ، ایک مرد اور ایک لڑکے کی ہیں،پولیس نے تفتیش شروع کردی ملزمان نے لاشیں مین ہول میں پھینکنے کے بعد اس پر پتھر ڈال دیے تھے،پولیس شہر قائد کے مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں ملی ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب می...
اسٹریٹ موومنٹ کیلئے 9 جنوری کو کراچی اور سندھ والو تیاری پکڑو، تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی، لوگو! یاد رکھو اب ہمارے لیے کوئی طارق بن زیاد یا محمد بن قاسم نہیں آئے گا ظالم کیخلاف کھڑا ہونا ہے،اب پوری قوم کو نکلنا ہوگا ان کی گولیاں ختم ہو جائیں ہمارے سینے ختم ن...
ظہران ممدانی نے حلف برداری کے دوران اپنا ہاتھ قرآن پاک پر رکھا،غیر ملکی میڈیا نیویارک کے شہریوں کی خدمت ان کیلئے زندگی کا سب سے بڑا اعتمار ہے،خطاب امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے نو منتخب میٔرظہران ممدانی نے یکم جنوری 2026 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور وہ نیویارک کی تا...
علی الصبح تقریباً ڈیڑھ بجے ایک مشہوربار میں آگ لگنے سے تقریبا 100 افراد زخمی ہوئے نئے سال کی تقریبات جاری تھیں اور بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے،ترجمان سوئس پولیس سوئٹزرلینڈ کے معروف اور لگژری اسکی ریزورٹ شہر کرانس مونٹانا میں ایک بار میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں...