... loading ...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ بدقسمتی یہ پاکستان میں یہ خبریں سب سے پہلے بھارتی ذرائع ابلاغ سے سامنےآئیں۔ یہ بات اس لئے بھی حیرت انگیز تھی کہ دونوں وزارئے اعظم کے مابین رابطے میں پہل وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کی گئی تھی۔ بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے مودی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے پاکستانی سرحد کے قریب ہندوستانی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے سے متعلق گفتگو کی۔جس پر نئی دہلی نے حملے سے متعلق اسلام آباد کو ’مخصوص اور قابل عمل’ معلومات دی ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ مودی نے ’پاکستان پر حملے سے جڑی اور ذمہ دار تنظیموں اور انفرادی لوگوں کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی پر زور دیا ہے۔’بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گیے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت ’فوری اور فیصلہ کن کارروائی‘ کرے گی۔
بھارت سے جاری بیان کی تفصیلات بھارتی ذرائع ابلاغ سے سامنے آنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم ہاؤس نےدونوں وزرائے اعظم کے مابین ہونے والے ٹیلی فون پر رابطے کی تصدیق کی اور یہ بتانے پر اکتفا کیا کہ نواز شریف نے حملے میں ہونے والے جانے نقصان پر مودی سے اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم ہاؤس نے عجیب وغریب طریقے سے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھارتی حکومت کے بیانات میں ظاہر ہونے والی پختگی کو سراہا اور کہا کہ ’ہماری حکومت انڈیا سے ملنے والی معلومات پر کام کر رہی ہے‘۔نوازشریف نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان معاملے کی تحقیقات کرے گا۔انہوں نے مودی کو یاد دلایا کہ جب بھی دونوں ممالک امن کیلئے کوشش کرتے ہیں تو دہشت گردی کے ذریعے اسے ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کا جواب باہمی تعاون اور خیر سگالی پر مبنی تعلقات ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ان تفصیلات پر قومی حلقوں میں بعض اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ابھی پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہونے والے حملے کے مکمل حقائق سامنے بھی نہیں آئے تو بھارت نے ایسی کون سی معلومات دی ہے جسے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مخصوص اور قابل عمل قرار دیا گیا ہے۔ پھر پاکستانی وزیراعظم نے اُن مخصوص اور قابلِ عمل معلومات پر کون سی تحقیقات کر لی ہے اور اُسے زمینی حقائق کے مطابق پڑتال کر لیا ہے کہ اُنہوں نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اس ضمن میں یہ بات نہایت عجیب طور پر محسوس کی جارہی ہے کہ ہفتہ دو جنوری کو شروع ہونے والے حملے میں پانچ جنوری منگل کی دوپہر تک یہ واضح نہیں تھا کہ ائیر بیس میں ابھی کوئی دہشت گرد زندہ بھی ہے یا نہیں۔ بھارتی وزیردفاع کو اس معاملے میں بھارتی ذرائع ابلاغ کے سامنے سبکی کا بھی سامنا ہوا۔ نیز بھارتی وزیردفاع ابھی اس پر بھی واضح نہیں تھے کہ دہشت گردوں کی شناخت کیا ہے؟ اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ جب اس پر ٹھوس معلومات ہوگی تو وہ سامنے لائی جائے گی۔ مگر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم میں معلوم نہیں معلومات کا کیا تبادلہ ہوا ہے کہ ایک نے اسے مخصوص اور قابل عمل معلومات قرار دے دیا ہے اور دوسرے نے اس پر فوری فیصلہ کن کارروائی کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...