... loading ...

سعودی عرب نے ایران سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اور ایران کے سفیر سمیت تمام سفارتی عملے کو اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد یکے بعد دیگرے متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان نے بھی ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد ایک نیوز کانفرنس کی ہے جس میں ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایرانی سفارت کار سعودی عرب سے نکل جائیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایران کی تاریخ عرب ممالک میں منفی مداخلت اور جارحیت سے بھری پڑی ہے، جو ہمیشہ تباہی کا باعث بنی۔
سعودی عرب میں اندرونِ ملک شورش کے ذمہ دار ایک شیعہ عالم نمر النمر کو موت کی سزا دیئے جانے کے بعد گزشتہ روز مظاہرین نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے اور شہر مشہد میں سعودی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا تھا۔ جسے سعودی عرب نے ملک کے اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت قراردیا تھا۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران میں سعودی سفارتی مشنز پر حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی حکومت سفارتی مشنز پر حملوں کی ایک لمبی تاریخ رکھتی ہے۔ اس سے پہلے ایرانیوں نے امریکا اور برطانیاکے سفارتخانوں پر بھی حملے کئےتھے۔
اُنہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ایران دہشت گرد گروپوں کے رہنماوؤں کو تحفظ دیتا ہے اور ان کی اسلحہ ا سمگلنگ میں مدد بھی کرتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاض دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عرب کوششیں جاری رکھے گا۔
سعودی عرب کے ایران میں سفارتی مشن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ مشن کے ارکان اب دبئی پہنچ چکے ہیں۔ہم ایران کو اپنی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لئے خطرہ بننے والوں کی مزید حمایت کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس لئے سعودی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو تمام سفارتی عملے کے ساتھ سعودی عرب چھوڑنے کا پروانہ تھما دیا ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے اس فیصلے کے بعد سوڈان ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات ایران سے ختم کر لئے۔ سوڈان کی وزارت خارجہ نے 4 جنوری کو ایک بیان میں اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشہد میں سعودی قونصل خانے اور تہران میں سفارت خانے پر بے رحمانہ حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ متحدی عرب امارات نے بھی ایران کی طرف سے خلیج اور عرب ممالک کے معاملات میں ’مداخلت‘ پر اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے سفارتی روابط ایران کے ساتھ نہایت محدود کر دیئے ہیں۔عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ غیر معمولی قدم ایران کی خلیج اور عرب ملکوں کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کے باعث اٹھایا گیا۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...