... loading ...

پاکستان میں داعش کے وجود کےحوالے سے ملک بھر میں شکوک وشبہات کا طوفان اُٹھا ہوا ہے۔ اطلاعات کے کسی بھی بہاؤ پر کسی بھی نگرانی یا پڑتال کا نظام نہ رکھنے والے ذرائع ابلاغ ان خبروں کے سب سے بڑے تاجر بن کر سامنے آئے ہیں اور اِسے ایک مشغلے اور ٹیلی ویژن پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے مسلسل استعمال کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کراچی اور لاہور کے سی ٹی ڈی(کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کے ادارے نہایت سرگرم ہیں۔
کراچی میں داعش سے مبینہ روابط رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کادعویٰ ایک مرتبہ پھر سامنے آیا ہے۔ جسے پولیس نے نئے سال کے کی پہلی تاریخ کو ہی بروز جمعہ گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کرنے والا محکمہ پولیس کا وہی ادارہ انسداد دہشت گردی یعنی سی ٹی ڈی ہے۔ جبکہ داعش سے تعلق رکھنے والے مبینہ عسکریت پسند کا نام عبدالعزیز ہے۔ اس ضمن میں وہی الزام دہرائے گیے ہیں جو اب تک اس نوع کی تمام گرفتاریوں میں دہرائے جاتے رہے ہیں ۔ یعنی مبینہ شخص داعش کے لئے فنڈز اکٹھے کرتا تھا۔ وہی شخص نئی بھرتیوں کے کام بھی انجام دیتا تھا۔ اور وہی شخص اُن بھرتی شدہ افراد کو شام بھی بھجوادیا کرتا تھا۔یہ گرفتاری پنجاب پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی سیالکوٹ میں کارروائی کے ٹھیک تین روز بعد سامنے آئی ہے۔ تین روز قبل پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ میں داعش کے ایک سیل پر چھاپے اور پنجاب بھر سے داعش سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اور ملزمان کے قبضے سے ہتھیار ، دھماکا خیز مواد، لیپ ٹیپ اور بڑی تعداد میں سی ڈیز برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ ایک عجیب بات ہے کہ داعش سے مبینہ تعلق کے شبہے میں پکڑے جانے والے افراد کے پاس بیک وقت سب ہی چیزیں میسر آجاتی ہیں۔ وہ لیپ ٹیپ رکھتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کافی ہنر مند لوگ ہیں مگر وہ ساتھ ہی ہتھیار بھی رکھتے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔مگر وہ اسی پر اکتفا نہیں کرتے وہ اپنے ساتھ لٹریچر اور سی ڈیز بھی رکھتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کافی تبلیغی ذہن بھی رکھتے ہیں۔ وہ یہ سارے کام بیک وقت کیسے کر لیتے ہیں؟ اور اس سے پہلے دہشت گرد یہ کام اکٹھے کیوں نہیں کر پاتے تھے؟ اس کے کوئی بھی تسلی بخش جواب کسی جگہ بھی دستیاب نہیں ہوتے۔ تاہم سی ٹی ڈی اپنی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ِ غور ہے کہ تاحال سی ٹی ڈی کے ان تمام دعووں کے برعکس وزارت ِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ ابھی تک اس کی قائل نہیں ہو سکی کہ ملک میں باضابطہ طور پر داعش کا وجود ہے بھی یا نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ ایک سے زائد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں تاحال داعش کاکوئی وجود نہیں۔ مگر اس کے بالکل برعکس سی ٹی ڈی روز ہی کسی کو داعش کے شبہے میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کر لیتی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک اس نوع کی کسی بھی گرفتاری میں نوبت قانونی کارروائیوں کی نہیں آسکی تاکہ یہ اندازا لگایا جاسکے کہ آیا یہ گرفتاریاں واقعی داعش سے متعلق افراد کی ہے بھی یا نہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...