... loading ...

پاکستان کے دورے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی سب سے اہم اتحادی جماعت شیو سینا کی جانب سے نریندر مودی کوکھٹی میٹھی تنقید کا سامنا ہے۔ اس کا اظہار ان کے ترجمان جریدے “سا منا”کے تازہ ترین ایڈیٹوریل میں کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن جن سیاستدانوں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ان کا کیرئیر جلد ختم ہو گیا۔ ایل کے ایڈوانی اور اٹل بہاری واجپائی کا سیاسی کیرئیر بھی ایسے ہی ختم ہوا، تاہم اس امید کا اظہار کیا گیاکہ نریندر مودی، واجپائی کی طرح کا سفر نہیں کریں گے۔ ادھر بی جے پی کے جنرل سیکرٹری اور کشمیر امور کے انچا رج رام مادھو نے واضح کیا کہ پاک بھارت بات چیت میں آل پارٹیز حریت کا نفرنس کا کو ئی کردار نہیں۔ ان کی اگر کوئی شکایت ہے تو بھارتی آئین کے اندر رہ کر انہیں دور کیا جا سکتا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے پروگرام ہیڈ ٹو ہیڈ میں رام مادھو نے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، با ت چیت صرف پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہوگی۔
حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت بہترتعلقات پر اعتراض نہیں، لیکن کشمیر کی آزادی کی قیمت پر نہیں۔ افغانستان میں پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی اور لاہور میں امن اور پیار کی مالا جپناپاکستانی قیادت کیلئے چشم کشا ہونا چاہئے۔ انہوں نے پریس کے نام جاری اپنے بیان میں کہا کہ محمد نواز شریف ایک فرد نہیں بلکہ ایک قوم کے قائد ہیں،انہیں بھارتی قیادت با لخصوص نریندر سنگھ مودی کی ہر حرکت اور ادا پیش نظر رکھنی چا ہئے کہ وہ کس طرح اسی روز افغانستان میں پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی، مقبوضہ کشمیر میں ان کے فوجیوں کے ہاتھوں 3نہتے کشمیریوں کا قتل اور لاہور میں امن اور پیار کی بھاشا بول کر،نہ صرف عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں بلکہ کراچی، بلوچستان فاٹا اور کشمیری عوام کے مشترکہ زخموں پر نمک پا شی بھی کررہے ہیں، جہاں مقبوضہ کشمیر میں اس کے 8لاکھ فوجی ایک تر دماغ قوم کا صفایا کرنے میں لگے ہیں، وہیں اس کی انٹیلی جنس ایجنسی را کے زرخرید ایجنٹ پاکستانی عوام کے خون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں۔ ان حالات میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جب تک زمینی حقائق کے عین مطابق حل نہیں کیا جاتا، دو ملکوں کی دوستی نا ممکن ہے۔ آزادی کشمیر کی تحریک آلو پیاز کی خرید وفروخت کا معاملہ نہیں، بلکہ ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد انسانی نفوس کی آزادی کا معاملہ ہے۔ اس آزادی کو حاصل کرنے کیلئے کشمیری قوم نے نہ صرف جان و مال بلکہ عزت کی قربانی بھی دی ہے اور دے رہے ہیں۔ اس لئے اس قوم کو لولی پاپ سے نہیں بہلایا جاسکتا۔ حزب سربراہ نے کہا کہ جب تک کشمیری قوم آزادی سے ہمکنار نہیں ہوتی، جدوجہد جاری رہیگی۔ مزاکرات کے نام پربھارت اس تحریک کو طول دینا چا ہتا ہے لیکن اس تحریک سے وابستہ قائدین و عوام اس چال سے باخبر ہیں او ر وہ کسی بھی طالع آزما کو اس تحریک کو سبو تاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
معروف حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے پاک بھارت مذاکرات اور نواز مودی ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ جب تک جموں کشمیر کی حقیقی مسلمہ قیادت کو بات چیت میں شامل نہیں کیا جاتا ان مزا کرات کا کوئی نتیجہ سا منے نہیں آئے گا۔ شبیر احمد شاہ نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں یا سہ فریقی مزاکرات میں ہی مضمر ہے اور اس سے باہر کوئی بھی حل ہمیں قبول نہیں۔ شبیر احمد شاہ نے واضح کیا کہ ہم نے ہمیشہ دونوں ممالک کے بیچ مخاصمت کے خاتمے اور دوستی کے بڑھاوے کے لئے اپنا دست تعاون فراہم رکھنے کا عزم دُہرایا لیکن برصغیر کے اس دیرینہ تنازع سے متعلق ہم کسی بھی صورت میں اپنے موقف میں لچک لانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ 26دسمبر 2015کو بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی اچانک افغا نستان سے مختصر دورے پر پاکستان پہنچے اور جاتی عمرہ میں نواز شریف کے خاندان کو تحفے تحائف دئیے اور وزیر اعظم پاکستان کو جنم دن مبارک کہہ کر جنم دن ڈپلو میسی کا ایک نیا باب رقم کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ڈپلو میسی کیا رنگ لائیگی؟
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستا...
اسے مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے،میٹ دی پریس سے خطاب جماعت اسلامی کا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، صحافی برادری شرکت کرے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر جمعرات کو پریس کلب میں ”میٹ دی...
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظو...
اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے،بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ کر اڑانا شروع کردیں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیش...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری، تازہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں( شہری دفاع)حماس کی اسرائیلی جارحیت کی؎ مذمت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے او...
دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال د...
تمام 59شقوں کی شق وار منظوری، 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا،صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کی منظوری،کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی،فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو قومی ہیر...