... loading ...
15 دسمبر کو ٹرینٹن ٹائی نامی ایک لوہار نے دو منٹ کی ایک وڈیو پیش کی جس میں انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسٹیل پگھل سکتا ہے اور یوں اپنی دانست میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے بارے میں حکومتی موقف کی مخالفت کرنے والے افراد کی “بولتی بند کرادی”، جو یہ کہتے ہیں کہ دراصل ورلڈ ٹریڈ سینٹر گرنے کی وجوہات کچھ اور تھیں۔ ان کی یہ وڈیو یوٹیوب پر7 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اور اس کے پھیلتے ہی کارپوریٹ میڈیا اور حکومت کی ہاں میں ہاں ملانے والی دیگر ویب سائٹوں نے اسے ثبوت کے طور پر مزید آگے پھیلانا شروع کردیا۔ واشنگٹن پوسٹ، ڈیلی مرر اور ہفنگٹن پوسٹ سب نے اس کے حق میں تحاریر پیش کی ہیں بلکہ ہفنگٹن پوسٹ نے تو یہاں تک کہا ہے کہ “لوہار نے نائن الیون کا “سچ” بیان کرنے والوں کو اپنی چھنگلی سے چپ کرا دیا ہے۔”
ان تمام اداروں کے مضامین سے لگتا ہے کہ نائن الیون واقعے کی پس پردہ حقیقت کی چھان بین کرنے والوں کو اب خاموش ہو جانا چاہیے، انہیں بڑا ہو جانا چاہیے اور اصل کام کرنا چاہیے، لیکن کیا ٹرینٹن ٹائی کی وڈیو واقعی نائن الیون حملوں کی سرکاری کہانی کو حقیقت ثابت کرتی ہے؟
آرکی ٹیکٹس اینڈ انجینئرز فار نائن الیون ٹرتھ کے بانی رچرڈ گیج کہتے ہیں کہ فولاد کے نصف انچ ٹکڑے کو 1800 درجہ فارن ہائٹ تک گرم کرکے اسے باآسانی موڑ کر اس نظریے کو باطل ثابت کرنے کی کوشش بالکل غلط ہے۔ شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری دلیل یہ ہے “آگ فولاد کو نہیں پگھلا سکتی، اس لیے آگ لگنے سے عمارات نہیں گر سکتیں۔” اگر وہ ایسا سمجھتے ہیں تو وہ ان کی سوچ ہی غلط ہے۔ اصل میں پگھلتے فولاد کی دلیل صرف اس لیے پیش کی جاتی ہے کہ حکومتی عہدیداران، انجینئرز، امدادی کارکنوں اور مشاہدہ کرنے والے دیگر افراد نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دونوں ٹاورز اور بلڈنگ نمبر سات میں پگھلے ہوئے فولاد کی بھاری مقدار دیکھی تھی۔ اتنی بڑی مقدار دفاتر میں لگنے والی آگ یا ٹکرانے والے جہاز کے جیٹ فیول سے نہیں آ سکتی۔ گیج اور اے اینڈ ای فار نائن الیون ٹرتھ کے مطابق قرین قیاس وضاحت تھرمائٹ ہوسکتی ہے، جو ایک آتش گیر ہے جو ایسے فولاد کو کاٹنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ نائن الیون ٹرتھ کمیونٹی کے محققین طویل عرصے سے گراؤنڈ زیرو پر ملبے میں تھرمائٹ اور بلکہ اس سے کہیں زیادہ تیز نینو تھرمائٹ کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
پھر جیسا کہ بہت سارے لوگوں نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ ٹائی کا تجربہ اس لیے بھی ناکام ہے کیونکہ اس نے قبول کیا ہے کہ فولاد کے ٹکڑے کا نمونہ 1800 درجہ فارن ہائٹ پر گرم کیا گیا ہے، ایک ایسا درجہ حرارت جو اصل میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارات کے اندر نہیں تھا۔ گیگ کہتے ہیں کہ جیٹ فیول میں آگے لگنے کی صورت میں مخصوص صورتحال میں ہی 1500 درجہ فارن ہائٹ کے درجہ حرارت تک پہنچا جا سکتا ہے۔ لیکن کھلے مقامات، جیسا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارات میں یہ 600 درجہ فارن ہائٹ پر ہی جلا ہوگا۔ اگر حکومتی اداروں کی تحقیقات کو بھی دیکھا جائے تو اس امر کی کوئی شہادت نہیں ملتی کہ اسٹیل اس درجہ حرارت پر جلا تھا اور اس لیے اپنی طاقت کھو بیٹھا۔ گیگ نے حوالہ دیا کہ مختلف اسٹیل ڈھانچوں پر مشتمل عمارات میں اس سے کہیں زیادہ دیر تک آگ لگی رہی ہے، لیکن کبھی کوئی عمارت اس طرح مکمل طور پر ڈھیر نہیں ہوئی، جس طرح ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تینوں عمارات ہوئیں۔
نائن الیون کے 14 سال مکمل ہونے پر بوسٹن گلوب میں ایک تحریر شائع ہوئی جو اسی سلسلے کا حصہ تھی کہ حکومتی ورژن پر سوال اٹھانے کی ہمت کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف مہم چلائی جائے۔ گیگ نے حال ہی میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی ماہرین کی حیثیت سے ہم جدید تاریخ کی ان تین بدترین تعمیراتی ناکامیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور اس میں ہر گز اپنے ذاتی احساسات کو شامل نہیں رکھتے۔ اب تقریباً 2400 تعمیراتی ماہرین اور انجینئرز ہمارے ساتھ ہیں کیونکہ ہم سائنس پر یقین رکھتے ہیں۔
طبعی شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ دفتروں میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ 47 منزلہ بلڈنگ نمبر 7 کے مکمل طور پر انہدام کا سبب نہیں ہو سکتی۔ تصور کیجیے کہ بوسٹن کا 52 منزلہ پروڈینشل ٹاور اس طرح آگ لگنے کے بعد محض سات سیکنڈوں میں مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن جائے۔ یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے۔ شواہد بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاورز جہاز کے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے نہیں گرے۔ اس معاملے میں کافی الجھاؤ ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام شواہد کا مطالعہ کریں اور اس کے بعد ہی کسی نتیجے تک پہنچیں۔
کیا ٹرینٹن ٹائی کی وڈیو ثابت کرتی ہے کہ جیٹ فیول اسٹیل کے ستونوں کو پگھلا سکتا ہے؟ یا یہ بھی با اثر حلقوں کی جانب سے 11 ستمبر 2001ء کے واقعات کے حوالے سے امریکی عوام کو مسلسل اندھیرے میں رکھنے کی ایک کڑی ہے؟
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...