وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

باحجاب خاتون پر تھوک دیا گیا، لوگ ہنستے رہے

جمعه 25 دسمبر 2015 باحجاب خاتون پر تھوک دیا گیا، لوگ ہنستے رہے

Iqra-Mohammad

جب آپ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو آپ کو یہ امید ضرور ہوتی ہے کہ اگر کوئی ہنگامی صورت پیش آ گئی تو اردگرد موجود اجنبی لوگ بھی آپ کی مدد کو آئیں گے لیکن 20 سالہ اقرا محمد کہتی ہیں کہ بس میں سفر کے دوران ایک نامعلوم سفید فام شخص نے ان کے اوپر تھوکا، اور کوئی مسافر ان کے دفاع کے لیے نہ اٹھا بلکہ انہوں نے ہنسنا شروع کردیا۔

اقرا لندن میں رہتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم سفید فام آدمی نے لوگوں کے سامنے میرے اوپر تھوکا اور مجھے سخت برا بھلا کہا، صرف اس لیے کہ میں نے حجاب پہن رکھا تھا جبکہ اس دوران بس میں سوار لوگ مسکراتے اور ہنستے رہے۔

یہ واقعہ ایک بس سفر کے دوران پیش آیا جب اقرا اپنی ایک دوست کے ساتھ جا رہی تھیں۔ جب دوست اپنے اسٹاپ پر اتر گئیں تو ایک سفید فام شخص ان کے قریب آیا اور یکدم پھٹ پڑا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھ جیسے لوگ اس ملک میں آتے ہیں اور سب نوکریوں پر قبضہ کرلیتے ہیں۔

لیکن اس کی باتوں سے زیادہ پریشان کن بات دیگر مسافروں کا رویہ تھا۔ میرا ماننا ہے کہ کسی کا میرے حق میں نہ بولنا افسوسناک ہے۔ بس مکمل طور پر بھری ہوئی تھی لیکن ایسا لگ رہا تھا اس آدمی کے منہ کوئی نہيں لگنا چاہ رہا تھا۔

نومبر میں پیرس حملوں کے بعد سے برطانیہ میں مسلمان مخالف واقعات میں بہت شدت سے اضافہہ ہوا ہے۔ مسلم ویمنز نیٹ ورک کی مسرت ضیا بتاتی ہیں کہ ایسے واقعات میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ ہمارے پاس ایسے لوگ آتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ لوگ خریداری کے مراکز میں ہم سے دور بھاگتے ہیں، وہ بس میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیتے ہیں۔ ایک خاتون نے کہا ہے کہ پچھلے دس سالوں میں پہلی بار وہ اپنے ہی شہر میں خود کو اجنبی محسوس کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

آر ایس ایس کی مسلمانوں اور دینی مدارس کے خلاف پھر زہر افشانی وجود - پیر 19 اکتوبر 2015

ایک ایسے وقت میں جب مسلمانوں کے خلاف بھارت میں عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے، نریندر مودی کی حکومت مسلمانوں کے خلاف تعصب کی فضا کو تحلیل کرنے اور مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہاپسندوں کے آگے کوئی بندباندھنے کی کوشش نہیں کر رہی۔ اور اس کی اتحادی انتہاپسند ہندو جماعت آر ایس ایس مسلمانوں کے خلاف مسلسل نفرت انگیز فضا کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ وید گئو کشی کرنے والے گناہ گاروں کو قتل کرنے کے احکامات دیتا ہے۔ آر ایس ایس کے ترجمان رسالے میں مسلمانوں کے خلاف تازہ نفرت انگیز مضمون نے بھارتمیں ن...

آر ایس ایس کی مسلمانوں اور دینی مدارس کے خلاف پھر زہر افشانی

گھڑی بنانے پر مسلمان طالب علم گرفتار، امریکا شرمسار وجود - جمعرات 17 ستمبر 2015

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ارونگ میں نوجوان مسلمان طالب علم احمد محمد مقیم ہیں، ان کا پسندیدہ مضمون سائنس ہے اور وہ نت نئی ایجادات کے ذریعے اپنے شوق میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ لیکن 14 سالہ طالب علم کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی ایجاد اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا کردے گی۔ انہوں نے بیکار چیزوں سے ایک ایسی گھڑی بنائی جو بجلی سے چلتی تھی اور جب اساتذہ کو دکھانے کے لیے اسکول لے کر پہنچے تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا، جنہوں نے معصوم طالب علم کو ہتھکڑیاں ڈال کر تھانے پہنچا دیا۔ ...

گھڑی بنانے پر مسلمان طالب علم گرفتار، امریکا شرمسار

مضامین
جامہ عریانی کا قامت پہ مری آیا ہے راست
(ماجرا۔۔محمد طاہر)
وجود بدھ 16 اکتوبر 2019
جامہ عریانی کا قامت پہ مری آیا ہے راست
(ماجرا۔۔محمد طاہر)

کامی یاب مرد۔۔
(علی عمران جونیئر)
وجود بدھ 16 اکتوبر 2019
کامی یاب مرد۔۔
(علی عمران جونیئر)

تری نگاہِ کرم کوبھی
منہ دکھانا تھا !
(ماجرا۔۔محمد طاہر)
وجود منگل 15 اکتوبر 2019
تری نگاہِ کرم کوبھی
منہ دکھانا تھا !
(ماجرا۔۔محمد طاہر)

معاہدے سے پہلے جنگ بندی سے انکار
(صحرا بہ صحرا..محمد انیس الرحمن)
وجود منگل 15 اکتوبر 2019
معاہدے سے پہلے جنگ بندی سے انکار
(صحرا بہ صحرا..محمد انیس الرحمن)

ہاتھ جب اس سے ملانا تو دبا بھی دینا
(ماجرا۔۔۔محمدطاہر)
وجود پیر 14 اکتوبر 2019
ہاتھ جب اس سے ملانا تو دبا بھی دینا
(ماجرا۔۔۔محمدطاہر)

وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کے امکانات ختم ہوگئے۔۔۔؟
(سیاسی زائچہ..راؤ محمد شاہد اقبال)
وجود پیر 14 اکتوبر 2019
وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کے امکانات ختم ہوگئے۔۔۔؟
(سیاسی زائچہ..راؤ محمد شاہد اقبال)

پانچ کیریکٹر،ایک کیپٹل۔۔
(عمران یات..علی عمران جونیئر)
وجود پیر 14 اکتوبر 2019
پانچ کیریکٹر،ایک کیپٹل۔۔
(عمران یات..علی عمران جونیئر)

طالبان تحریک اور حکومت.(جلال نُورزئی) قسط نمبر:3 وجود بدھ 09 اکتوبر 2019
طالبان تحریک اور حکومت.(جلال نُورزئی)  قسط نمبر:3

دودھ کا دھلا۔۔ (علی عمران جونیئر) وجود بدھ 09 اکتوبر 2019
دودھ کا دھلا۔۔ (علی عمران جونیئر)

سُکھی چین کے 70 سال سیاسی
(زائچہ...راؤ محمد شاہد اقبال)
وجود پیر 07 اکتوبر 2019
سُکھی چین کے 70 سال  سیاسی
(زائچہ...راؤ محمد شاہد اقبال)

دنیا کے سامنے اتمام حجت کردی گئی!
(صحرا بہ صحرا..محمد انیس الرحمن)
وجود پیر 07 اکتوبر 2019
دنیا کے سامنے اتمام حجت کردی گئی!
(صحرا بہ صحرا..محمد انیس الرحمن)

حدِ ادب ۔۔۔۔۔۔(انوار حُسین حقی) وجود بدھ 02 اکتوبر 2019
حدِ ادب ۔۔۔۔۔۔(انوار حُسین حقی)

اشتہار