... loading ...

پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکریٹری مذاکرات اگلے ماہ منعقد ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزارت خارجہ کے افسران بات چیت کے ایجنڈا اور اسکے مقام اور تاریخ کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ماحول کو سازگار رکھنے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام وزراء کو بھارت مخالف بیان بازی سے باز رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ صرف ایسے بیانات جاری کئے جائیں جو بات چیت کے عمل کیلئے حوصلہ افزاء ہوں۔ نواز شریف نے اپنے تمام وزراء اور دیگر متعلقین کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف بیان بازی نہ کریں تاکہ مذاکراتی عمل میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ پاکستان کے اعلیٰ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کیا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے وزراء پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے’’گڑے مردوں کو اکھاڑنے کے بجائے صرف اور صرف ایسے بیانات جاری کئے جائیں جن سے بات چیت کے عمل کی حوصلہ افزائی ہو ‘‘یہ بھی بتادیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان جنوری کے مہینے میں سوئٹزرلینڈ میں ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔سوئٹزرلینڈ میں 20جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم(WEF) کا46واں سالانہ اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں ہند پاک وزرائے اعظم بھی شرکت کررہے ہیں۔
دوسری طرف بھارت میں پاکستان مخالف بیانات مستقل بنیادوں پر آتے رہتے ہیں مگر اس کی کوئی پروا نہیں کی جاتی۔ بھارتی حکومت کے مختلف وزراء تک ایسے بیانات جاری کرتے ہیں جس سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان مسٹر وکاس سواروپ کا یہ بیان کشمیری عوام میں خاصا موضوع بحث بن رہا ہے کہ “دونوں ممالک تمام معاملات کو باہمی تعاون سے حل کریں گے اور یہ کہ حریت کانفرنس کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے”
چیئرمین حریت جناب سید علی گیلانی صاحب نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین بنیادی حل طلب مسئلہ کشمیر کا ہے اور یہ دونوں کے درمیان کوئی سرحدی تنازع نہیں ہے بلکہ یہ 15ملین سے زائد کشمیری عوام کی تقدیر سازی کا مسئلہ ہے اور اس کو ان کی خواہشات اور قربانیوں کا احترام کئے بغیر حل کیا جانا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو مخاطب کیا کہ وہ کشمیری قیادت کو جب تک اعتماد میں نہیں لیتے کہ وہ بھارت کے ساتھ کشمیر پر کیا کرنے جارہے ہیں اور ان کا اس حوالے سے فیوچر پلان کیا ہے، ہم اس عمل کوسپورٹ نہیں کرسکتے ہیں۔ کشمیری رہنما نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا باہرسے کوئی حل تھوپنے کی کوشش کی گئی تو اس کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا اور کشمیری ہر سطح پر اس کی مزاحمت اور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے مابین شروع ہوئی بات چیت میں شمولیت کے لیے کسی قسم کی بھیک نہیں مانگتے ہیں البتہ دونوں ممالک پر اس بات کو دو اور دو چار کی طرح واضح کرنا چاہیں گے کہ کشمیری عوام کوئی چوپائے اور بھیڑ بکری نہیں ہیں کہ انہیں کوئی اپنی مرضی سے ہانکے یا ان کے پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کو نظرانداز کیا جائے۔
اس ضمن میں ایک بیان متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کا بھی سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں نہ پہلے کبھی مخلص تھا اور نہ ہی آئندہ ہو گا، وہ آج تک اٹوٹ انگ کا راگ الاپ رہا ہے۔ دو طرفہ مذاکرات پاکستان کے لئے بھی نقصان دہ ہے اور بھارتی فوج کو اپنا فوجی قبضہ مستحکم کرنے کے لیے وقت دینے کے مترادف ہے۔ آج تک 155دفعہ دو طرفہ مذاکرات ہو چکے ہیں مگر کچھ حاصل نہیں ہوا بھارت پر جب دباؤ آتا ہے تو وہ مذاکرات کے راگ الاپتا ہے۔ یہ محض عالمی برادری کو دھوکہ دینے کے لیے ایسا کرتا ہے۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...