... loading ...

سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد وہ نہیں تھی جو سندھ کے محکمہ قانون نے بنا کر دی تھی۔سندھ حکومت کے باخبر ذرائع نے وجودڈاٹ کام کو انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے مشیرِ قانون مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری لاء میر محمد شیخ، ایڈیشنل سیکریٹری محمد اسلم شیخ اور محکمۂ قانون کے دیگر افسران شریک ہوئے جن میں پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ عطاء ملک بھی شامل تھے۔ جس میں محکمۂ قانون کو قرارداد کی تیاری کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ مگر جب سیکریٹری لاء میر محمد شیخ نے قرارداد کا مسودہ پیش کیا تو مشیرِ قانون مرتضیٰ وہاب اُن پر انتہائی برہم ہوگیے۔ یہاں تک کہ اُن سے یہ تک پوچھا کہ وہ رینجرز کے وفادار ہیں یا سندھ حکومت کے؟اُنہوں نے اپنے مجوزہ قرارداد کے مسودے کا دفاع کرتے ہوئے یہ استدلال پیش کیا کہ تحفظِ پاکستان آرڈیننس کے تحت رینجرز کے اختیارات میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جاسکتی۔کیونکہ اس پر پارلیمنٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جبکہ سندھ اسمبلی ایک صوبائی اسمبلی ہے۔ اس لئے مشیر ِ قانون رینجرز کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے جس قرارداد کو تیار کرانا چاہتے ہیں وہ قانون کے مطابق نہیں اس لئے یہ قرارداد چلے گی نہیں۔ سیکریٹری لاء کے اس استدلال پر مشیرِ قانون مرتضیٰ وہاب بہت برہم ہوئے ۔ اور اُن کے ساتھ تلخ کلامی پر اُتر آئے۔ جس پر سیکریٹری لاء میر محمد شیخ نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ اور بعدازاں اس متنازع ترین قرارداد کا مسودہ تیار کرانے میں پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان نے حصہ لیا۔ اُنہوں نے اجلاس میں آصف علی زرداری کی ہدایت کے مطابق قرارداد کی تیاری کی پوری حمایت کی۔
باخبر ذرائع مطابق دبئی میں قیام پزیر پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری رینجرز کے اختیارات سے منسلک اس پورے تنازع میں وزیراعلیٰ سندھ سے کہیں زیادہ جن تین افراد کے ساتھ رابطے میں رہے اور اُنہیں براہِ راست احکامات دیتے رہے ،اُن میں شہادت اعوان، مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب شامل ہیں۔ یہ تینوں افراد ہی اس پورے تنازع میں آصف علی زرداری کی مرضی کا رنگ بھرتے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس متنازع قرارداد کی تیاری اورسندھ اسمبلی سے پلک جھپکتے ہی منظوری کے بعد جب یہ سندھ اسمبلی کی رائے بن کر محکمہ قانون سے محکمۂ داخلہ میں گئی تو محکمہ داخلہ نے اس پر کسی نوٹیفیکشن کے اجراء سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو حاصل اختیارات پر اس کے خلاف ایسے کسی نوٹیفیکشن کی قانونی گنجائش نہیں ہے۔ یہ تنازع بھی سندھ حکومت کے اندرونی حلقوں میں کافی دنوں تک گردش کرتا رہا۔ یہاں تک کہ سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی کی قرارداد سمیت دو خطوط کے ذریعے یہ معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔ جہاں سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اب اس پر کوئی فیصلہ کر نا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان ان دنوں سندھ حکومت کو یہ باور کرارہے ہیں کہ وہ خطرات میں گھرے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ وہ ڈی آئی جی فاروق اعوان کے بھائی ہیں ۔اور آصف علی زرداری سے آج کل بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے خو دکو خطرات میں باور کراکر پولیس کی ایک حفاظتی موبائل بھی لے لی ہے جبکہ وہ اس سے پہلے بھی ایک موبائل رکھتے تھے۔ یوں سندھ حکومت ایک پراسیکیوٹر جنرل کی حفاظت دو پولیس موبائلوں کے ذریعے کر رہی ہے۔ سندھ حکومت کی مضحکہ خیز صورتِ حال کا اندازہ اس سے بھی ہوتا ہے کہ ان دنوں سندھ حکومت ایک مستقل آئینی بحران سے گزر رہی ہے مگر اس کے پاس وزیر قانون اور سیکریٹری قانون موجود ہی نہیں ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...