... loading ...
عمران خان کے بارے میں ہمشیہ اُن کے طرزِ گفتار پر سوالات اُٹھتے رہتے ہیں۔ وہ سیاست میں ہونے کے باوجود عام طور پر ایسی گفتگو کرتے ہیں جو ہرگز مناسب نہیں ہوتی۔نمل یونیورسٹی کے تیسرے کانوکیشن سے خطاب کے دوران میں عمران خان نے مقامی سیلو برادری کے افراد سے نہایت تحقیر آمیز سلوک اختیار کرتے ہوئے انتہائی نامناسب پیرایئے میں اظہار گفتگو کی ہے۔ جسے ملک بھر کے ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔
عمران خان نے مقامی برادری کو باقاعدہ دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے سامنے وہ اپنے چار ایکڑ کی زمین نمل یونیورسٹی کوعطیہ کر دیں یا بیچ دیں ۔ ابھی ہم پیار سے کہہ رہے ہیں، ورنہ کل تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو لینڈ ایکوزیشن کے تحت سیکشن چار کا نفاذ ہوگاتو پھر آپ کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔پھر ملنا بھی کچھ نہیں ہے ۔ میری بات مان لیں ، سودا نہ کریں ، سوچ رہے ہیں کہ پیسے نظر آرہے ہیں، وہ بھول جائیں۔ یہ زندگیاں بدلنے والے ہے، اگر کالج نہ بنتا تو ساری عمر لوگوں نے بکریاں چراتے رہنا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں فروری تک زمین چاہئے تاکہ یہاں گھاس لگائی جاسکے۔
عمران خان نے محض اپنی طبیعت کے ہاتھوں یونیورسٹی کے ۷۱ طلبا وطالبات میں اسناد کی تقسیم کے اس شاندار واقعے کو بدترین انتقامی لب ولہجے کا موقع بنا دیا۔ اور پورے ملک میں ایک بار پھر یہ تاثر پیدا کردیا کہ وہ جن بدعنوان عناصر کے خلاف کھڑے ہیں اُن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ مقامی سیلو برداری کے ساتھ اُن کے اس طرزِ گفتگو کی سنگینی اس امر سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ یہ برادری پہلے ہی نمل یونیورسٹی کے لئے اپنی کچھ زمین عطیہ کر چکی ہے۔ اس کے بعد عمران خان کے لب ولہجے میں شکرگزاری کا جذبہ ہونا چاہئے نہ کہ مزید زمین ہتھیانے اور دھمکی دینے کا۔ اس کے باوجود مقامی سیلو برادری نے عمران خان کے مقرر کردہ شخص اور مقامی ایم این اے امجد خان سے زمین کی فروخت کے مختلف آپشنز پر بات چیت بھی کی ۔مگر مقامی سیلو برادری کے ذمہ داران کے بقول وہ زمین کوڑیوں کے مول یا دباؤ کے ذریعے عطیہ کرانا چاہتے ہیں۔ جبکہ ہم زمین کے بدلے دوسری زمین کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔ مگر عمران خان کے لوگ ہمیں سر چھپانے کے لئے متبادل زمین دینے کو تیار نہیں۔ ایسی صورت میں ہمارے لئے زمین کی کوڑیوں کے مول فراہمی جس سے ہم اسی جگہ پر دوسری زمین بھی نہ خرید سکے ، ہر گز ممکن نہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عمران خان اور اُن کے لوگ مقامی سیلو برادری کے ساتھ جس طرح کا سلوک کر رہے ہیں وہ اُن کے نعرے ’’انصاف‘‘ کے ساتھ بھی کوئی مناسبت نہیں رکھتا۔ عمران خان کے اس لب ولہجے کے باعث ملک بھر میں نمل یونیورسٹی کے کانوکیشن میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کی کمپیوٹر اور الیکٹرک انجینئرنگ کی اسناد کی تقسیم کا شاندار واقعہ موضوع گفتگو نہیں بن سکا۔اور اُن کے اس طرزِ عمل پر ہر جگہ بحث ہونے لگی۔
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...