وجود

... loading ...

وجود
وجود

پہلی جنگِ عظیم کی نایاب رنگین تصاویر

هفته 19 دسمبر 2015 پہلی جنگِ عظیم کی نایاب رنگین تصاویر

1917ء، پہلی جنگ عظیم کے خونی ایام کا چوتھا سال، جس میں مغربی محاذ پر لاکھوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اسی سال جنوری میں امریکا نے ایک ٹیلی گرام پکڑا، جو جرمنی سے میکسیکو بھیجا گیا تھا اور اس میں میکسیکو پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ امریکا کے خلاف اعلانِ جنگ کرے، یوں امریکا بھی اس تنازع میں داخل ہو گیا۔ اسی سال اپریل میں شمن دے دام کی تباہ کن جارحانہ کارروائی بھی کی گئی جس میں فرانس نے ڈھائی لاکھ جانوں کے عوض صرف 500 گز کا علاقہ فتح کیا۔ ردعمل میں بڑے پیمانے پر بغاوت پھیلی اور نجانے کتنے فوجی میدان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

لیکن 1917ء وہی سال تھا جب لومیری برادران کی آٹوکروم رنگین فوٹوگرافی کی ٹیکنالوجی کو باقاعدہ طور پر دس سال مکمل ہو چکے تھے۔ یہ ابتدائی رنگین ٹیکنالوجی رنگوں کو ایسی صورت میں پیش کرتی تھی کہ آج وہ تصاویر کوئی خواب و خیال کی چیز لگتی ہیں۔

گو کہ یہ ٹیکنالوجی تیز رفتار حرکات اور جنگ کی ہنگامہ خیزی کو محفوظ کرنے کے لیے موزوں نہیں تھی لیکن فوٹو گرافرز نے محاذ سے دور ان پرسکون لمحات کو ضرور آٹو کروم سے محفوظ کیا، جس میں ایک لامتناہی اور احمقانہ جنگ میں شامل فوجی کچھ آرام کرلیتے تھے۔ آئیے آپ کو بھی دکھاتے ہیں:

فرانسیسی افواج میں خدمات انجام دینے والے سینی گالی سپاہی مغربی محاذ پر آرام کررہے ہیں، جون 1917ء

فرانسیسی افواج میں خدمات انجام دینے والے سینی گالی سپاہی مغربی محاذ پر آرام کررہے ہیں، جون 1917ء

پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ، معرکہ این پر موجود فرانسیسی فوجی مشین گن پر اپنی پوزیشنیں سنبھال رہے ہیں

پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ، معرکہ این پر موجود فرانسیسی فوجی مشین گن پر اپنی پوزیشنیں سنبھال رہے ہیں

جون 1917ء، بیلجیئم میں ویسٹ فلینڈرز کے قریب 19 بارودی سرنگوں کے زبردست دھماکوں کے بعد بننے والا گڑھا، جس کا قطر 116 میٹر اور گہرائی 45 میٹر تھی۔ یہ بارودی سرنگیں برطانوی افواج نے جرمن افواج کے لیے بچھائی تھی۔ اس دھماکے میں کل 10 ہزار فوجی مارے گئے تھے جس میں پورا تھرڈ رائل باویریئن ڈویژن شامل تھا۔ ان بارودی سرنگوں میں کل 21 ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ یہ جوہری دھماکوں کے علاوہ تاریخ کے سب سے بڑے دھماکوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی آواز لندن اور ڈبلن تک سنی گئی تھی۔

جرمن پسپائی کے بعد فرانس میں کام کرنے والا ایک الجزائری۔ 1917ء

جرمن پسپائی کے بعد فرانس میں کام کرنے والا ایک الجزائری۔ 1917ء

ہند چینی سے تعلق رکھنے والا ایک کارکن، مغربی محاذ۔ 1917ء

ہند چینی سے تعلق رکھنے والا ایک کارکن، مغربی محاذ۔ 1917ء

افریقہ سے تعلق رکھنے والے دو فرانسیسی فوجی کھانا تیار کر رہے ہیں۔ پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ۔ 1917ء

افریقہ سے تعلق رکھنے والے دو فرانسیسی فوجی کھانا تیار کر رہے ہیں۔ پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ۔ 1917ء

ایک چھوٹی بچی اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ اس کے پہلو میں دو بندوقیں اور ایک فوجی تھیلا زمین پر رکھا ہے۔ پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ، فرانس۔ 1917ء

ایک چھوٹی بچی اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ اس کے پہلو میں دو بندوقیں اور ایک فوجی تھیلا زمین پر رکھا ہے۔ پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ، فرانس۔ 1917ء

فرانس کی 370 ویں انفنٹری ریجمنٹ کے سپاہی پہلی جنگ عظیم کے مغربی محاذ پرمعرکہ این کے دوران کھانا کھاتے ہوئے

فرانس کی 370 ویں انفنٹری ریجمنٹ کے سپاہی پہلی جنگ عظیم کے مغربی محاذ پر معرکہ این کے دوران کھانا کھاتے ہوئے

ایک فرانسیسی فوجی خاردار تاروں کا معائنہ کررہا ہے۔ پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ، 1917ء

ایک فرانسیسی فوجی خاردار تاروں کا معائنہ کررہا ہے۔ پہلی جنگ عظیم، مغربی محاذ، 1917ء

پانچ فرانسیسی فوجی غنس (Reims) کے کھنڈرات میں ملبہ تلاش کر رہے ہیں، جسے جرمن توپ خانے اور فضائی حملوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران 60 فیصد تباہ کردیا تھا

پانچ فرانسیسی فوجی غنس (Reims) کے کھنڈرات میں ملبہ تلاش کر رہے ہیں، جسے جرمن توپ خانے اور فضائی حملوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران 60 فیصد تباہ کردیا تھا

دو فرانسیسی فوجی اور ساں-ژاں-دے-وینیا کی محرابوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جو توپ خانے کی گولا باری سے بری طرح متاثر ہوا تھا

دو فرانسیسی فوجی اور ساں-ژاں-دے-وینیا کی محرابوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جو توپ خانے کی گولا باری سے بری طرح متاثر ہوا تھا

بوربورگ، فرانس کے ایک فیلڈ ہسپتال کے ڈاکٹر، نرسیں اور طبی عملہ

بوربورگ، فرانس کے ایک فیلڈ ہسپتال کے ڈاکٹر، نرسیں اور طبی عملہ

سینی گال کے بمبارا سپاہی جو فرانس کی افواج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ جون 1917ء

سینی گال کے بمبارا سپاہی جو فرانس کی افواج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ جون 1917ء

برطانیہ کی چینی مزدور کور کے کارکنوں کا مصر میں ایک کیمپ، ان افراد کو مشرق وسطیٰ کی مہم کے لیے بھرتی کیا گیا تھا

برطانیہ کی چینی مزدور کور کے کارکنوں کا مصر میں ایک کیمپ، ان افراد کو مشرق وسطیٰ کی مہم کے لیے بھرتی کیا گیا تھا

ساں الریخ، فرانس میں فرانسیسی افواج کے سینی گالی سپاہی کھانے کا انتظار کر رہے ہیں

ساں الریخ، فرانس میں فرانسیسی افواج کے سینی گالی سپاہی کھانے کا انتظار کر رہے ہیں

ہرتزباخ کے محاذ کے قریب ایک فرانسیسی چوکی

ہرتزباخ کے محاذ کے قریب ایک فرانسیسی چوکی

سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد پر سوئس سرحدی گارڈز کا ایک گروپ، جون 1917ء

سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد پر سوئس سرحدی گارڈز کا ایک گروپ، جون 1917ء

فرانسیسی افواج مغربی محاذ کے قریب ایک 370 ملی میٹر کی ریلوے گن کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں

فرانسیسی افواج مغربی محاذ کے قریب ایک 370 ملی میٹر کی ریلوے گن کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں

دنکرک، فرانس میں جرمن بمباری کے بعد لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے عملہ کام کر رہا ہے، ستمبر 1917ء

دنکرک، فرانس میں جرمن بمباری کے بعد لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے عملہ کام کر رہا ہے، ستمبر 1917ء

ایک فرانسیسی سپاہی مغربی محاذ پر پوزیشن دیکھ رہا ہے، جون 1917ء

ایک فرانسیسی سپاہی مغربی محاذ پر پوزیشن دیکھ رہا ہے، جون 1917ء

ہرتزباخ میں فرانسیسی فوجی، جون 1917ء

ہرتزباخ میں فرانسیسی فوجی، جون 1917ء

پامیر، فرانس میں ایک پل کی حفاظت کے لیے کھڑا الجزائری محافظ

پامیر، فرانس میں ایک پل کی حفاظت کے لیے کھڑا الجزائری محافظ

غنس، فرانس میں ایک اخبار بیچنے والا

غنس، فرانس میں ایک اخبار بیچنے والا

فرانسیسی فوجی کالائے کی ایک دکان پر اخبارات کا مطالعہ کرتے ہوئے، ستمبر 1917ء

فرانسیسی فوجی کالائے کی ایک دکان پر اخبارات کا مطالعہ کرتے ہوئے، ستمبر 1917ء

غنس، فرانس میں ایک سپاہی روٹی کا ایک ٹکڑا کھاتے ہوئے، اپریل 1917ء

غنس، فرانس میں ایک سپاہی روٹی کا ایک ٹکڑا کھاتے ہوئے، اپریل 1917ء

ویسٹ فلینڈرز میں توپ خانے سے تباہ شدہ میدان جنگ میں ایک ریلوے لائن پر کھڑے فرانسیسی سپاہی، ستمبر 1917ء

ویسٹ فلینڈرز میں توپ خانے سے تباہ شدہ میدان جنگ میں ایک ریلوے لائن پر کھڑے فرانسیسی سپاہی، ستمبر 1917ء

سوئسوں، فرانس میں محاذ جنگ سے آنے والے زخمی فوجیوں کے ایک ہسپتال کا منظر

سوئسوں، فرانس میں محاذ جنگ سے آنے والے زخمی فوجیوں کے ایک ہسپتال کا منظر

موش، فرانس میں ایک فوجی قبرستان

موش، فرانس میں ایک فوجی قبرستان

متعلقہ خبریں

پہلی جنگ عظیم میں 9 لاکھ مسلمان اتحادی افواج کی جانب سے لڑے، نئی تحقیق وجود - جمعرات 28 جنوری 2016

برطانیہ میں ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پہلی جنگ عظیم میں ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ مسلمانوں نے اتحادی فوج کی جانب سے جنگ میں حصہ لیا۔ برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں لیکچرار ڈاکٹر اعصام عیسیٰ پہلی عالمی جنگ میں مسلمانوں کی شرکت پر تحقیق کررہے تھے۔ انہوں نے پایا کہ کم از ک...

پہلی جنگ عظیم میں 9 لاکھ مسلمان اتحادی افواج کی جانب سے لڑے، نئی تحقیق

مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر