... loading ...

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی محبوبہ مفتی نے بھارتی ٹی وی چینل “آج تک”کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار کی تشکیل میں ’حریت کا نفرنس‘ کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پہلے بندوق سے مقابلہ تھا اوراب پتھروں سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی جی کو ضرورت ہے یا نہیں مگر ہمیں پاکستان سے بات کرنے کی ضروت ہے۔انہوں نے کہا بی جے پی کی موجودہ قیادت کے ساتھ حکومت کی تشکیل کوئی آسان کام نہیں تھا اس کیلئے کم سے کم مشترکہ پروگرام تیار کرنے میں دو ماہ لگ گیے اور اس دوران بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی سے متعلق حتمی معا ملہ طے پانے میں حریت کا نفرنس کی رضا مندی بھی حاصل کی گئی۔سید علی گیلانی کی نظر بندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل نظر بندی سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ پی ڈی پی صدر نے تسلیم کیا کہ بھارت میں جس طرح اظہار رائے کی آزادی ہے کشمیر میں اس طرح کی آزادی میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے بعد شہر میں سنگباری ہوتی ہے اور اسکے بعد مرچی اور ٹیئر گیس کے گولے داغنے پڑتے ہیں اور کبھی کرفیو نافذ کرنا پڑتا ہے جو تکلیف دہ عمل ہے۔
بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی اور اشتراک عمل پر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے بیان کوحریت کا نفرنس کے دونوں دھڑوں نے مسترد کردیا ہے۔بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے محبوبہ مفتی سے یہ واضح کرنے کو کہا کہ کون لوگ ہیں جواس کھیل میں شا مل ہیں ،وہ ان کے نام یا ناموں کا اظہار کرے ،ورنہ اس طرح کی با تیں کرکے وہ ایک کنفیوژن پیدا کرنا چا ہتی ہیں جو قابل مذمت ہے۔میرواعظ حریت گروپ کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے بھی محبوبہ مفتی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی قیادت میں چلنے والی حریت کا نفر نس نے اوّل روز سے ہی پی ڈی پی اور بے جے پی اتحاد کی ،مخالفت کی ہے۔تاہم سری نگر کی ایک نیوز ایجنسی “کے این ایس” نے میر واعظ حریت کا نفر نس کے اہم رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ سے اس بارے میں رائے دریافت کی تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس قضیے میں پڑنا نہیں چا ہتا۔لوگوں کو کہنے دیں جو کچھ کہنا چا ہیں۔پروفیسر غنی کے اس رد عمل نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ،کیونکہ پروفیسر غنی بٹ کی حکومت سازی کے دوران ہی ،یکم جنوری 2015کے درمیان مفتی کی رہائش گا ہ پر ایک خفیہ ملا قات ہوئی تھی تاہم جب اس کا انکشا ف ہوا توپروفیسر بٹ نے یہ کہتے ہوئے اس ملاقات کو غیر اہم بنا نے کی کوشش کی کہ ،مفتی سعید ان کے کلاس فیلواور دوست رہ چکے ہیں اور اس لئے اس میں کیڑے نکالنے کی ضرورت نہیں ۔2جنوری 2015کے ٹائمز آف انڈیا میں چھپی رپورٹ کے مطا بق جب ان سے پوچھا گیا کہ کس نوعیت کی حکومت تشکیل پائے گی تو ان کابر جستہ جواب تھا۔کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔کل کے دوست آج دشمن اور آج کے دوست ،کل کے دشمن ہوسکتے ہیں۔یعنی عملاً بی جے پی ،پی ڈی پی اتحاد کا انہوں نے اشا رہ دیا تھا۔آج ان کے رد عمل نے بھی کشمیری عوام کے شک میں مزید اضافہ کردیا ہے اور یہ خیال تقویت اختیار کرتا جارہا ہے کہ’’ کچھ تو ہے ،جس کی پردہ داری ہے ۔‘‘محبو بہ مفتی کے اس انکشاف سے نہ صرف میر واعظ حریت بلکہ پاکستان کی کشمیر پالیسی پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔کیو نکہ سرکاری طور پرابھی تک میر واعظ حریت کو ہی اصل حریت کا نفرنس کا درجہ دیا جارہا ہے ۔
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہ...
سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کردی گئی حیدر آباد سے کراچی واپسی پرجگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
واشنگٹن اور اتحادی ممالک میں تشویش ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اس اقدام کی مخالفت کانگریس ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی،نیٹو اتحاد کے مستقبل پر سوالات اٹھ سکتے ہیں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ حملہ سے متعلق فوجی منصوبہ تیار کرنے کے ...
پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سندھ اس وقت زرداری کے قبضے میں ہے لیکن سندھ عمران خان کا تھا اور خان کا ہی رہیگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا پیپلزپارٹی خود کو آئین اور18ویں ترمیم کی علمبردار کہتی ہے لیکن افسوس! پی پی نے 26 اور 27و...
حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ...
خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے،ایندھن کی شدید قلت نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا دیوار گرنے سے کمسن بچہ زخمی،قابض اسرائیل کی فوج نے بیشتر عمارتیں تباہ کر دی،رپورٹ شدید موسمی دباؤ اور شدید بارشوں جن کی لپیٹ میں پورا فلسطین ہے، غزہ کے محصور شہریوں کی اذیتوں میں مزید اضافہ کر دی...
بحریہ ٹاؤن اور کراچی میں زمینوں پر مبینہ قبضوں میں ملوث سندھ کے طاقتور سسٹم سے وابستہ بااثر افراد کیخلاف تحقیقات ایکبار پھر بحال کر دی ،چھاپہ تقریباً 6 سے 8 گھنٹے تک جاری رہا، ذرائع کارروائی کے دوران کسی شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی ، کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ، ضبط شدہ...
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نمائندگان کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی پی ایس ایل کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی، محسن نقوی،عطاء تارڑ موجود تھے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔تفصیل...
کھاریاں میںنقاب پوش افراد نے ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور ملک فہد مسعود کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے ، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج ، 2 پی ٹی آئی رہنما زیر حراست امجد خان نیازی اور ظفر اقبال گوندل کو پولیس نے جہلم منتقل کر دیا،صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار...
قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس، چیف آف ڈیفنس فورسز کا ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ،لاہور گیریژن کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے ت...
بلوچستان میں دہشت گردی سے بے پناہ مشکلات ،کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے این ایف سی ایورڈ میں پنجاب نے اپنے حصے کے11 ارب دیے،سیاسی قیادت سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ...
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،ذرائع پی ٹی آئی عوامی اجتماع کیلئے متبادل آپشنز پر غور،مزار قائد کے اطراف بلایا جائے گا ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے موقع پر جلسہ کی اجازت دینے...