وجود

... loading ...

وجود

پاک بھارت جامع مذاکرات پر اتفاق :عوامی رابطوں میں اضافے کا بھی فیصلہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 پاک بھارت جامع مذاکرات پر اتفاق :عوامی رابطوں میں اضافے کا بھی فیصلہ

sushma-swaraj-sartaj-aziz

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام باد میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ دونوں ممالک جموں و کشمیر، وولر بیراج، سیاچین اور سر کریک پر بات چیت کریں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات پر دونوں ممالک کا اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے عوامی رابطوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔یوں تو کسی بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ معمول کی بات سمجھا جاتا رہا ہے لیکن اس بار سفارتی حلقے 63سالہ بھارتی وزیر خارجہ شریمتی سشما سوراج کے دورہ اسلام آباد کو کافی اہمیت دے رہے ہیں ۔اس کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ نریندر مودی سرکار نے روز اول سے ہی بھارت کے اندر مسلم کش اور پاکستان کے ساتھ مخاصمت کی پالیسی اپناکر،نواز شریف حکومت کو دوراہے پر کھڑا کردیاکیونکہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ملک کے اندرمخالفت کے با وجود نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ان کی والدہ کیلئے تحفے بھیجے اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا بھر پور پیغام دیا۔لیکن اس کے جواب میں کنٹرول لائن اور ورکنگ با ونڈری پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزیوں میں اضا فہ ہوا،مذاکرات کا سلسلہ روک دیا گیا اور بلو چستان اور کراچی میں پاکستان مخالف عناصر کی سرپرستی کرکے،پاکستان کی حصے بخرے کرنے کے منصوبوں پرکا فی انو یسٹمنٹ کی گئی۔

9اکتو بر 2015کو بھارت کے ایک معروف اخبار انڈین ایکسپریس کے انٹرویو میں قصوری نے کہا کہ کیا نریندر مودی اور نواز شریف آئن سٹائن ہیں کہ وہ کشمیر کے بارے میں کوئی ایسا حل دے سکیں ،جو ہم نہ دے سکے

گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے نریندر مودی ایک سخت گیرہندو ،مسلم دشمن اور پاکستان دشمن کے طور پر اپنی ایک پہچان قائم کرچکے تھے تاہم بعض لوگوں کا خیال تھا کہ وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد ،اسے اپنے رویے پر ضرور نظر ثا نی کرنی پڑے گی۔لیکن وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد کسی بھی موقع پر نریندر مودی نے اپنے سخت گیر اور متشددانہ رویے میں تبدیلی کا کوئی تاثر نہیں دیا۔مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کیا گیا اور خود بھارت کے اندر سرکاری سرپرستی میں گھر واپسی کے نام پر مسلمانوں کو ہندو مت قبول کرنے پر مجبور کرنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا۔ان حالات میں آج اسلام آباد میں سشما سوراج کا آنا،وزیر اعظم پاکستان اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مصافحہ کرنا اور پھر جامع مذاکرات کی نوید سنانا بظا ہر با لکل ایک مکمل یو ٹرن کا معاملہ دکھائی دے رہا ہے ۔جہاں 22اگست 2015کو دہلی میں سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات اس بنیاد پر منسوخ کئے گئے کہ دہلی میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملنا چاہتے تھے اور دہشت گردی کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات کرنا چا ہتے تھے۔ سشما سوراج صاحبہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ اگر سر تاج عزیز حریت کا نفرنس کے رہنما ؤں سے سے نہیں ملیں گے اور صرف دہشت گردی پر بات کریں گے تو ان کا استقبال ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو جواب دینے کے لئے رات 12 بجے تک کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔لیکن کیا آج کا ان کا یہ دورہ اچا نک ہورہا ہے اور یہ حالات معجزاتی طور پر بدل گئے ہیں ،بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں پچھلے کئی ما ہ سے ٹریک ٹوڈ پلومیسی کا ایک اہم کردار رہا ہے ۔ کسی تیسرے ملک میں پاک بھارت اعلیٰ عہدیداروں کی اہم ملاقاتیں اور مذاکرات ہوئے۔ اس سے پہلے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے لوگ بنکاک یا دوبئی میں ملے ۔مبصرین کہتے ہیں کہ سرکاری سطح پر بنکاک میں آر پار کے ڈائیلاگ کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں بھارت کی طرف سے اجیت ڈول اور پاکستان کی طرف سے جنرل(ر) ناصر جنجوعہ شامل تھے۔ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کی شمولیت سے واضح ہورہا ہے کہ فیصلہ سازی میں سول ملٹری ایک ہی پیج پر ہے۔

حالات و واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ عالمی طا قتوں کی ایماء پر اندرون خانہ دونوں حکو متیں مشرف اور من موہن کے درمیان ہوئے مذاکراتی عمل کو وہیں سے شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں ،جہاں سے مشرف کے جانے کے بعد معاملات کھٹائی میں پڑ گئے تھے۔اکتوبر 2015میں سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کے دورہ بھارت اور پھر بھارت میں اس کی کتاب”Neither a Hawk Nor a Dove”کی تقریبِ اجراء اور پھر بھارتی میڈیا میں مشرف کے چار نکاتی فارمولے کی نہ صرف باز گشت بلکہ خورشید قصوری کا چار نکاتی فارمولے کو ہی قابل عمل حل ثا بت کرنے کی کوششیں،اس امر کی طرف اشارہ کررہی تھیں کہ اندرون خانہ اسی فارمولے پر کام ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ خورشید قصوری کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔9اکتو بر 2015کو بھارت کے ایک معروف اخبار انڈین ایکسپریس کے انٹرویو میں قصوری نے کہا کہ کیا نریندر مودی اور نواز شریف آئن سٹائن ہیں کہ وہ کشمیر کے بارے میں کوئی ایسا حل دے سکیں ،جو ہم نہ دے سکے۔انہوں نے مزیدکہا دونوں کو اسی حل پر جانا ہوگا جہاں مشرف اور من موہن پہنچ چکے تھے ،بے شک وہ اس کا نیانام مودی نواز فارمولا دیدیں۔اسلام آباد میں بھارتی وزیر خارجہ کی آمد،اس کی باڑی لنگویج،مودی کا نواز شریف کے نام محبت نامہ اور نواز شریف اور سرتاج عزیز کے سشما سوراج صاحبہ کے ساتھ گر مجوشی کے ساتھ مصا فحے اور اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں اور دیگر اہم مصروفیات سے یہ گمان کرنا شا یدغلط نہ ہو کہ سا بق وزیر خارجہ کی بات سچ ثابت ہورہی ہے ۔اب صرف یہ دیکھنا ہے کہ کشمیری قیادت کا کردار کیا رہے گا،کیا وہ مشرف دور کی طرح ہی تقسیم در تقسیم کے مراحل سے گزرے گی یا پھر اپنی کوئی بات بھی منوانے کے قابل رہے گی؟


متعلقہ خبریں


مینڈیٹ چوری کیخلاف عوام کا بھرپور احتجاج، اپوزیشن اتحاد کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد وجود - پیر 09 فروری 2026

8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...

مینڈیٹ چوری کیخلاف عوام کا بھرپور احتجاج، اپوزیشن اتحاد کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد

ملک بھرمیں تحریک انصاف کی پہیہ جام کال مسترد(مراد علی شاہ) وجود - پیر 09 فروری 2026

اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...

ملک بھرمیں تحریک انصاف کی پہیہ جام کال مسترد(مراد علی شاہ)

افغانستان سے ایک انار نہیں آسکتا لیکن دہشت گرد آرہے ہیں، فضل الرحمان وجود - پیر 09 فروری 2026

دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...

افغانستان سے ایک انار نہیں آسکتا لیکن دہشت گرد آرہے ہیں، فضل الرحمان

8 فروری احتجاج، عوامی مینڈیٹ چرانے پر پہیہ جام ہڑتال وجود - اتوار 08 فروری 2026

محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...

8 فروری احتجاج، عوامی مینڈیٹ چرانے پر پہیہ جام ہڑتال

اسلام آباد دھماکا، پشاور،نوشہرہ میں چھاپے، ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار وجود - اتوار 08 فروری 2026

داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...

اسلام آباد دھماکا، پشاور،نوشہرہ میں چھاپے، ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار

منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈائون، 140 منی ایکسچینج کمپنیاں بند وجود - اتوار 08 فروری 2026

ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...

منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈائون، 140 منی ایکسچینج کمپنیاں بند

دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ میں شدت وجود - اتوار 08 فروری 2026

کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...

دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ میں شدت

اسلام آباد، امام بارگاہ میں خودکش دھماکا،31 افراد شہید، 169 زخمی وجود - هفته 07 فروری 2026

خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...

اسلام آباد، امام بارگاہ میں خودکش دھماکا،31 افراد شہید، 169 زخمی

امام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، طلال چودھری وجود - هفته 07 فروری 2026

جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...

امام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، طلال چودھری

عمران خان کی دائیں آنکھ متاثر، میڈیکل رپورٹ اہل خانہ کو موصول وجود - هفته 07 فروری 2026

عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...

عمران خان کی دائیں آنکھ متاثر، میڈیکل رپورٹ اہل خانہ کو موصول

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، قومی ضمیر پر حملہ ہے،بلاول بھٹو وجود - هفته 07 فروری 2026

قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، قومی ضمیر پر حملہ ہے،بلاول بھٹو

خیبر پختونخواپولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں،سہیل آفریدی وجود - هفته 07 فروری 2026

9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...

خیبر پختونخواپولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں،سہیل آفریدی

مضامین
مولانا کی ''میں'' وجود منگل 10 فروری 2026
مولانا کی ''میں''

سندھ کا تعلیمی بحران مصنوعی ذہانت کے تناظر میں مسائل کا تجزیہ وجود منگل 10 فروری 2026
سندھ کا تعلیمی بحران مصنوعی ذہانت کے تناظر میں مسائل کا تجزیہ

دنیا کا بڑا بحران وسائل کی کمی نہیں ! وجود منگل 10 فروری 2026
دنیا کا بڑا بحران وسائل کی کمی نہیں !

شکسگام ، چین کا حصہ ہے! وجود پیر 09 فروری 2026
شکسگام ، چین کا حصہ ہے!

پروفیسر شاداب احمد صدیقی وجود پیر 09 فروری 2026
پروفیسر شاداب احمد صدیقی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر