... loading ...

فلسطین سے منظر عام پر آنے والی چند وڈیوز نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہے۔ معصوم نوجوانوں اور بچوں کو قتل کرنے کی وڈیوز کے بعد اسرائیل نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجائے مظالم کم کرنے کے گوگل اور یوٹیوب سے رابطہ کرلیا ہے کہ وہ فلسطین سے آنے والی وڈیوز کو سنسر کردے۔
اس سلسلے میں اسرائیل کی نائب وزیر خارجہ زپی ہتوولی نے حال ہی میں گوگل اور اس کے ماتحت ادارے یوٹیوب کے نمائندوں سے باضابطہ ملاقات کی ہے۔ جس میں معروف سرچ انجن اور مشہور وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کے ساتھ “اشتعال انگیز مواد” کو سنسر کرنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہتوولی کا کہنا ہے کہ اس مطالبے کا مقصد “تشدد اور دہشت گردی” کے خلاف جنگ کی کوششوں کو وسیع پیمانے پر پھیلانا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل نے گوگل سے “ناپسندیدہ” مواد سنسر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گوگل کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر نظر ڈالیں تو گزشتہ چند سالوں میں ہمیں ایسے تین مواقع نظر آتے ہیں جن میں اسرائیل کے کسی سرکاری ادارے نے مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابتدائی دونوں درخواستیں جولائی سے دسمبر 2012ء کی ششماہی کے دوران دی گئیں جن میں پہلے دو یوٹیوب وڈیوز کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جنہیں “ہتک آمیز” قرار دیا گیا تھا۔ گوگل نے یہ وڈیوز نہیں ہٹائیں۔ بعد ازاں اسرائیلی عدالت نے کوئی مواد ہٹانے کی درخواست کی تھی۔ جس پر گوگل نے مزید معلومات طلب کیں البتہ اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ لیکن جولائی سے دسمبر 2014ء کے دوران اسرائیلی وزارت انصاف کی جانب سے ایک بلاگ کی پوسٹ کو رپورٹ کیا گیا تھا جس پر گوگل نے اسے google.co.il میں تلاش کے نتائج سے نکال دیا تھا۔ گوگل کی یہ رپورٹ 2009ء سے پہلے کے نتائج نہیں بتاتی، اس لیے یقینی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اسرائیل نے کل کتنی درخواستیں گوگل کو پیش کیں۔
مندرجہ بالا تینوں شکایتیں بہت معمولی نوعیت کی تھیں لیکن اب اسرائیل کی نائب وزیر خارجہ کا براہ راست اس معاملے میں پڑنا اور گوگل اور یوٹیوب کے نمائندوں سے رابطہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ سنسر اب نئے مرحلے میں داخل ہوگا اور صحافیوں کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس وقت یہ حال ہے کہ اسرائیل میں موجود تمام صحافیوں کو فوج کے پاس رجسٹریشن کروانا پڑتی ہے اور ان کی تمام خبریں سنسر کے کڑے مراحل سے گزرنے کے بعد چھپتی ہیں۔ اس صورت حال میں یوٹیوب اور بلاگنگ درست معلومات کا اہم ذریعہ تھا اور اسرائیلی حکومت انہی کے خلاف کریک ڈاؤن چاہتی ہے۔ اگر ایسا ہوگیا تو اسرائیل میں فلسطینی مظالم سے آگاہی کے لیے آزاد اطلاع کے اہم ذرائع ختم ہو سکتے ہیں۔
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...