... loading ...

ایم کیوا یم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری لڑائی اب ایک نیا رخ لے رہی ہے۔ گزشتہ روز (26 نومبرکو) ایم کیوایم نے پہلی مرتبہ براہِ راست عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کی مبینہ غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف عوامی احتجاج کیا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ایم کیوایم نے اپنے کارکنوں کی مبینہ گرفتاریوں کے خلاف رینجرز کے ہیڈ کوارٹر تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ۔ جو اگر چہ لیاقت آباد سے شروع ہو کر نمائش چورنگی پر ختم کر دی گئی۔ مگر یہ ایم کیو ایم کی حکمت عملی میں پہلی مرتبہ احتجاج میں شدت لانے کا اشارہ دیتی ہے۔ جو بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں ایم کیو ایم کے لیے مہاجر ووٹ کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کامیاب کوشش بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم ایم کیو ایم نے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی موقع پر رینجرز کے خلاف نعرے بازی سے گریز کیا۔ یہاں تک کہ جب نما ئش چورنگی پر ایم کیوایم کی ریلی کو روکا گیا تو ایم کیو ایم نے اپنی ماضی کی روایتوں کے برعکس کسی نوعیت کے احتجاج اور تصادم سے بھی گریز کیا۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑا ۔یہاں تک کہ ایم کیوایم میں ان دنوں قدرے سخت زبان استعمال کرنے والے وسیم اختر کو مظاہرین سے خطاب کرنے سے دور رکھا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے احتجاج کو نہایت مدہم اور انتظامیہ کے لئے قابلِ برداشت رکھنا چاہتی ہے۔ جو بلدیاتی انتخابات کے لئے ایم کیو ایم کی موزوں ترین حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف رینجرز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کا پیغام بھی نہایت واضح ہے۔ پولیس نے ایم کیوایم کی طرف سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر سرکا ری کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں ایم کیوایم کے دس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایم کیوایم کے جن رہنماؤں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اُن میں حیدر عباس رضوی، وسیم اختر، عبدالروف صدیقی، فاروق ستار ، نسرین جلیل، واسع جلیل، فیصل سبز واری، خالد کمال پاشا اور کنور نوید شامل ہیں۔ ان رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 اور لاؤد اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ، شاہراہ کی بندش اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 15/416 قائم کیا گیا ہے۔ جس میں دوہزار کے قریب نامعلوم افراد کو بھی ان دفعات کی خلاف ورزیوں کامرتکب قرار دیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتِ حال ایم کیو ایم کو اپنے حلقہ اثر میں ایک بار پھر مظلوم بننے کا موقع فراہم کرے گی۔یوں نظر آتا ہے کہ ایم کیوایم اِ ن حالات کو بلدیاتی انتخابات تک برقرار رکھتے ہوئے اِسے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...