... loading ...
امریکی فضائیہ کے لیے 100 نئے بمبار جہاز بنانے کے لیے نارتھروپ گرومن کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی ابھی سیاہی خشک نہ ہوئی ہوگی کہ “شوقین” لابی جہازوں کی تعداد کو دوگنا کرنے پر زورلگاتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس ڈرامائی اضافے کی سفارش مچل انسٹیٹیوٹ آف ایرو اسپیس اسٹڈیز کی تحقیق میں سامنے آئی ہے جو ہر گز غیر جانب دار فریق نہیں ہے۔ اس کا الحاق ایئرفورس ایسوسی ایشن (اے ایف اے) سے ہے جو ہر اس چیز پر زیادہ سے زیادہ پیسہ لگانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے، جو اڑتی دکھائی دے۔
فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو رکنیت دینے والی ایسوسی ایشن دراصل سابق فوجیوں کی انجمن سے کچھ بڑھ کر ہی ہے۔ اے ایف اے کا کام اپنے اراکین کی پیش کردہ سالانہ فیس کے علاوہ 600 سے زیادہ اداروں کی فراخدلانہ رکنیت فیس پر چلتا ہے۔ اس میں نارتھروپ گرومن، لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ شامل ہیں۔ یعنی وہی ادارے جو نئے بمبار طیارے کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے مقابل تھے۔ اگر ہم اے ایف اے کی ویب سائٹ دیکھیں تو یہ گورنمنٹ ریلیشنز اسٹاف کے بارے میں بتاتی ہے جو اہم معاملات پر اپنے رکن اداروں کی حمایت و وکالت کرتی ہے جیسا کہ فضائیہ میں دوبارہ سرمایہ بندی اور جوہری مشن کو مضبوط تر بنانا۔ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس آدھی ملاقات اور آدھا اسلحہ میلہ ہوتا ہے جس میں فضائیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیدار اپنی نمائشیں کرتے ہیں۔
بلاشبہ یہ تمام سرگرمیاں مکمل طور پر قانونی ہوتی ہیں۔ واشنگٹن میں کاروبار کرنے کے یہ عام حربے ہیں جہاں سیاسی و مالی فائدے کے لیے لابنگ کرنا ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہے۔ لیکن قارئین- اورٹیکس دینے والوں-کو مچل انسٹیٹیوٹ کی بمبار کے حق میں آنے والی رپورٹوں کو مقاصد اور ان کارپوریٹ تعلقات کو سمجھنا چاہیے۔
بلاشبہ یہ فریق بیک وقت صحیح بھی ہو سکتے ہیں لیکن کم از کم نئے بمبار کے معاملے میں تویہ بات ٹھیک نہیں۔ یہ بیک وقت انتہائی غیر ضروری اور موجودہ حالات کے لحاظ سے بہت مہنگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت تجویز کردہ 100 بمبار پر کم از کم ایک ارب ڈالرز فی عدد کے اخراجات آئیں گے اور اس پر افراط زر کا بھی اضافہ ہوگا۔ اور ہاں، اس میں پنٹاگون کے نام نہاد “بلیک بجٹ” سے ہونے والی خفیہ فنڈنگ تو شامل ہی نہیں اور نہ ہی اخراجات میں اضافے کا پتہ ہے جو فضائیہ کے ایسے تمام منصوبوں میں ہو جاتا ہے اور گزشتہ تین دہائیوں سے ہو رہا ہے۔
اس وقت نئے بمبار طیارے پر آنے والے بھاری اخراجات کو دیکھیں تو مجوزہ 100 کے بجائے 200 کی تیاری پر زور دینے کی کوئی تک ہی نہیں بنتی۔ خاص طور پر اگر فضائیہ کے ایجنڈے پر موجود دیگر منصوبو ں کو بھی دیکھا جائے۔ اگلی تین دہائیوں میں امریکی فضائیہ 2400 ایف-35 لڑاکا طیارے خریدنا چاہتی ہے، جو تاریخ کا سب سے مہنگا ہتھیار ہے۔
اپنے حالیہ پالیسی بیان میں اے ایف اے تجویز کرتا ہے کہ نئے بمبار اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ فضائیہ کو اپنے “تیل بردار، تربیتی، لڑاکا، تلاش و امداد، جاسوس، نگرانی اور مخبر پلیٹ فارموں میں بھی دوبارہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ عقل میں آنے والا کوئی ایک بھی ایسا پہلو نہیں ہے جس کے تحت فضائیہ اگلی دہائی،یا اس کے بعد بھی، یہ تمام طیارے خرید سکے۔ اسے کچھ نہ کچھ چھوڑنا پڑے گا۔
بجٹ کو دیکھا جائے توبڑے پیمانے پر نئے طیاروں کو خریدنے سے روکنے والا ایک بڑا منصوبہ وہ بھی ہے جس کے تحت اگلی تین دہائیوں میں امریکا پورے نیوکلیئر بیڑے کو جدید بنانا چاہتا ہے۔ ایک ٹریلین ڈالرز کے اس منصوبے میں صرف بمبار نہیں بلکہ بیلسٹک میزائل آبدوزویں، زمین سے داغے جانے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور نئے جوہری کروز میزائل شامل ہیں۔
رپورٹ نے امریکا کی حفاظت پر کوئی سودے بازی کیے بغیر فضائیہ کے بجٹ پر دباؤ کم کرنے کا ایک دانشمندانہ طریقہ تجویز کیا ہے جس کے تحت امریکا کو 25 ارب ڈالرز کے نئے کروز میزائل منصوبے کو روک دینا چاہیے اور بمبار پروگرام کو بھی کچھ دھیما کرنا چاہیے۔ سابق وزیر دفاع ولیم پیری نے بھی نئے کروز میزائل بنانے کی مخالفت کی ہے۔
اس وقت امریکا کے پاس ہزاروں نیوکلیئر وارہیڈز ہیں، حالانکہ سینکڑوں سے بھی کام چل سکتا ہے کیونکہ وہ بھی دنیا کے کسی بھی ملک کو امریکا پر حملہ آور ہونے سے روکنے کے لیے کافی ہیں۔ آئندہ چند سالوں میں ایک مرتبہ اس حقیقت کا ادراک ہوجانے اور اسے پالیسی میں شامل کرنے کے بعد بالکل واضح ہو جائے گا کہ کسی بھی ٹریلین ڈالرز کے منصوبے کی کتنی ضرورت ہے۔
موجودہ بمبار طیارے آئندہ دہائیوں تک موثر انداز میں اور بحفاظت اپنے کام کر سکتے ہیں، تو روایتی کاموں کے لیے نیا بمبار خریدنے کی جلدی کیوں ہے؟
اب جبکہ بجٹ کا منظرنامہ اور امریکا کی ضروریات دونوں بمباروں کے حق میں نہیں ہیں تو یہ توقع مت رکھیے گا کہ فضائیات کے شعبے کے یہ ٹھیکیدار اور اے ایف اے میں ان کے حامی خاموش بیٹھے رہیں گے اور اپنے سامنے یہ سب کچھ ہوتا دیکھیں گے۔ نارتھروپ گرومن پہلے ہی نئے بمبار کے لیے ایک وسیع اشتہاری مہم کا آغاز کر چکا ہے، جسے بی -3 کہا جا رہا ہے۔ اب یہ ادارہ ہر سال زیادہ سے زیادہ سرمائے کے حصول کے لیے امریکی کانگریس کا رخ کرے گا۔
چند رکاوٹیں ایسی ضرورت ہے جو نارتھروپ گرومن کی مہم کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ایک اسے نہ صرف لاک ہیڈ مارٹن اوربوئنگ سے درپیش چیلنج کو روکنا ہوگا۔ اگر دونوں حریف نارتھروپ سے بمبار معاہدہ نہ چھین سکے تو وہ اپنے پروگراموں کے لیے حکومت پر دباؤ ضرور ڈالیں گے جیسا کہ ٹینکر اور ایف-35 منصوبے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ رقم لازمی بمبار میں سے کٹے گی۔ تو اب فوجی صنعتی کمپلیکس میں لابنگ کرنے والی طاقتوں ادارہ جاتی کشاکش دیکھیں گی اور پنٹاگون میں حد سے زیادہ اخراجات پر مسلسل تشویش بھی بمبار کے حامیوں کو چيلنج سے دوچار کرے گی۔
اگر حقیقی حفاظتی ضروریات اور بجٹ واجبات کو دیکھا جائے تو یہ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا فضائیہ 100 طیارے بھی خریدے گی۔ کانگریس اور انتظامیہ کے پاس موقع ہے کہ وہ درست ترین قدم اٹھائیں۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...