... loading ...
سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 55 القاعدہ جنگجووؤں اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ ان تمام ملزمان پر 71 پولیس اہلکاروں اور 100 عام شہریوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں قتل کرنے کا الزام تھا۔سعودی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں ان تمام ملزمان کو پھانسیاں دی جاسکتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 2003ء کے بعدسے القاعدہ کے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر سعودیہ کے ایک سو کے قریب عام شہری شہید اور 569 زخمی ہوئے۔ جبکہ سیکیورٹی حکام نے دہشت گردوں کی 250 خطرناک سازشیں ناکام بھی بنائیں۔ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران میں 71 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ دہشت گردوں کے حملوں میں مجموعی طور پر مقامی اور غیر مقامی شہریوں کی ہلاکت کی تعداد 407 تک جاپہنچتی ہے۔ جب کہ پولیس کی کارروائیوں میں 176 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کئے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں پیش کیے گئے دہشت گردوں کے خلاف ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے القاعدہ جیسی تنظیم کے قیام، حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی مرضی کی حکومت کےقیام کی سازشوں، بجلی گھروں اور تیل کی تنصیبات پرحملوں، مسافر طیارے اغواء کرکے دوسرے ملکوں میں دہشت گردی پھیلانے، سعودی عرب کی اہم شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کرنے، مملکت میں غیر ملکی سفارت خانوں میں دھماکے، اہم ترین فوجی اڈے میں دہشت گردی، سرکاری قافلوں پر حملے، دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور اسے دہشت گردوں تک پہنچانے اور دیگر ممنوعہ ہتھیاروں کے حصول کی سازشوں کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ انہی الزامات کے تحت ان دہشت گردوں کے خلاف مقدمات جاری ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن 55 دہشت گردوں کےجلد تختہ دار پر لٹکائے جانے کا امکان ہے ان پر سعودی رب میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود جمع کرنے، کلاشنکوف، دستی بموں، پستولوں اور دیسی ساختہ”اکواع” نامی بم تیار کرنے کے ساتھ ساتھ غیر روایتی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کرنے، “سام 7” اور “آر پی جی” راکٹ حاصل کرنے اور اس تمام اسلحے کو ملک میں دہشت گردی کے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ بعض دہشت گردوں پر یمن سے جوہری مواد سے بھرے تین بیگ 1.5 ملین ڈالر کی رقم سے خرید کر سعودی عرب پہنچانے اور دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔
براہ راست دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے علاوہ کچھ دہشت گرد عناصر پر حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اشتعال انگیز تقاریر کرنے، حکومت وقت کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کرنے کا مشورہ دینے، جلیل القدرصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے، پڑوسی ملک بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر اکسانے، سعودی عرب میں فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دینے، سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی ترغیب دینےاور پولیس پر بم پھینکنے کی حمایت کرنے جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں اور انہی الزامات کے تحت انہیں سنگین سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایران نے چوتھی بار درجنوںیلسٹک میزائل و ڈرون داغ دیے،کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ،تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ،8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے امن میسر نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا( ترجمان جن...
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیر...
آپریشن بنیان مرصوص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا، بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ڈی جیلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ، انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (...
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...