... loading ...

دنیا بھر کی توجہ پیرس پر ہے، فرانس آج ایک ‘پولیس اسٹیٹ’ بنا ہوا ہے۔ یورپ کو شامی مہاجرین کی صورت میں داعش کے داخلے کا خطرہ لاحق ہے لیکن ان سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دنیا آخر داعش سے چھٹکارا کیسے پائے؟ آپ کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی سیاست دان کی بات سننے سے پہلے یہ دیکھیں کہ تین سال پہلے اُن سیاست دانوں کو داعش کے بارے میں کیا کچھ معلوم تھا، اور انہوں نے اس وقت کیا اقدامات اٹھائے تھے۔ یہی حقیقی پیمانہ ہے۔
اس وقت مغرب میں گفتگو کا گرم ترین موضوع ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی کسی طرح داعش کا راستہ روکیں۔ پریس حملے کے بعد کہ جہاں لگ بھگ 130 افراد مارے گئے، 350 سے زیادہ زخمی ہوئے، پورا ملک مفلوج ہو کر رہ گیا، اس کے بعد تو مغرب کے لیے شک کی گنجائش ختم ہوگئی ہے کہ داعش کو بہرصورت روکنا ہے۔ پیرس حملے کے بعد داعش کے جنگجوؤں کی ایک نئی وڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی امریکا پر، بلکہ خاص واشنگٹن ڈی سی پر، حملہ کریں گے۔
اس امر پر تو کوئی سوال ہی نہیں کہ داعش سب سے زیادہ عراق اور شام کے عوام کے لیے خطرہ ہے۔ صرف شام میں اب تک 90 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں ترکی کے مہاجر کیمپوں میں، لاکھوں یورپ میں مختلف مقامات پر دربدر ہیں، ہزاروں نے یورپ کے سفر کے دوران سمندروں میں، جزائر پر، جنگلوں، بیابانوں اور ویرانوں میں اپنی جانیں دی ہیں۔ لیکن ان سے نظریں ہٹا کر ہم رواں سال منظرعام پر آنے والی پنٹاگون کی ایک خفیہ دستاویز پر نظر ڈالتے ہیں۔ سات صفحات کی یہ دستاویز 2012ء کی ہے اور اس میں ان خطرات کو بیان کیا گیا ہے جن سے امریکا شام میں کھیل رہا ہے۔ یہ یاد رکھیے گا کہ یہ رپورٹ 2012ء کی ہے، جس داعش کو ہم آج جانتے ہیں، اس کا وجود اس وقت نہیں تھا۔
رپورٹ کا صفحہ نمبر 3 شام میں صورت حال پر تین حقائق بتاتا ہے:
ا) داخلی طور پر واقعات واضح طور پر فرقہ وارانہ پہلو اختیار کررہے ہیں۔
ب) سلفی، اخوان المسلمون اور عراق کی القاعدہ شام میں ہنگامہ خیزی کے اہم محرک ہیں۔
ج) مغرب، خلیجی ممالک اور ترکی حزب اختلاف کی حمایت کررہے ہیں، جبکہ روس، چین اور ایران شامی حکومت کی۔
اس سے واضح ہوگیا کہ امریکا کا محکمہ دفاع 2012ء میں کہہ رہا تھا کہ روس، چین اور ایران بشار الاسد کی حمایت کررہے ہیں اور امریکا اور قطر و سعودی عرب جیسے خلیجی ساتھی بشار کی حکومت کے مخالفین کی۔ لیکن پنٹاگون نے یہ بھی واضح کیا کہ حزب اختلاف کی سب سے بڑی قوت اخوان، القاعدہ اور سلفی ہیں۔ پانچ صفحات پڑھنے کے بعد سیکشن 8 سی آتا ہے جہاں محکمہ دفاع خبردار کرتا ہے کہ
“اگر صورت حال اسی طرح الجھی رہی تو امکان ہے کہ مشرقی شام میں علانیہ یا غیر علانیہ سلفی ریاست قائم ہوجائے، اور شام کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے حزب اختلاف کی حامی طاقتیں بعینہ یہی چاہتی ہیں کیونکہ شامی حکومت شیعہ توسیع کی تزویراتی گہرائی سمجھی جاتی ہے۔”
یعنی اس خفیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا، سعودی عرب، اردن، قطر اور دیگر ممالک مل کر مشرقی شام میں ایک سلفی یا بنیاد پرست ریاست کا قیام چاہتے ہیں تاکہ بشار الاسد کی حکومت کو تنہا کرسکیں اور بالآخر ان کا تختہ الٹ سکیں۔
لیکن تین سال گزر چکے ہیں، بشار اب بھی برسر اقتدار ہیں اور تاریخ کا سب سے پرتشدد اور دہشت گرد گروپ ‘داعش’ شام و عراق میں جڑیں مضبوط کر چکا ہے بلکہ اب تو یورپ میں بھی دہشت پھیلا رہا ہے۔
تو یہ حقیقی سوال ہے کہ امریکی عوام کسی بھی ایسے سیاست دان کی باتوں پر کیوں یقین کریں جو دعویٰ تو کرتا ہے کہ اس کے پاس داعش سے نمٹنے کا منصوبہ ہے، لیکن ایک رہنما نے بھی ابھی تک یہ تسلیم نہیں کیا کہ یہ گروپ اصل میں آیا کہاں سے؟
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...