... loading ...

وسطی ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کی بیرک نمبر 12، بلٹ پروف، دھماکا پروف اور کیمیکل پروف کوٹھڑی خطرناک ترین مجرموں کے لیے ہے۔ یہاں 2008ء ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب بھی قید تھے اور اب یہ انڈر ورلڈ کے مشہور ڈان چھوٹا راجن کی “میزبانی” کے لیے تیار تھی لیکن ریاستی حکومت کے اچانک فیصلے نے ممبئی پولیس میں مایوسی پھیلا دی ہے۔
ابھی دو دن پہلے ہی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے پولیس کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ بیرک نمبر 12 کو تیار رکھے اور اس میں ڈایالسس کے انتظامات بھی کرے کیونکہ ایک انتہائی مطلوب مجرم آنے والا ہے۔ یہ چھوٹا راجن کے علاوہ اور کون ہوسکتا تھا کیونکہ انہی کے دونوں گردے خراب ہیں اور وہ ڈایالسس پر چلتے ہیں۔ بہرحال، تمام تر تیاریاں مکمل ہونے کے بعد حکومت نے اعلان کردیا کہ چھوٹا راجن کو ممبئی پولیس کی تحویل میں دیا جائے گا اور نہ ہی ان کے خلاف درجنوں مقدمات مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔
راجندر نکھل جی المعروف چھوٹا راجن کے خلاف 75 میں سے 69 مقدمات ممبئی پولیس کے پاس درج ہیں، جو اب سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔
اب ریاستی اعلان کے بعد ممبئی پولیس اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہنگامی طور پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں کمشنر پولیس احمد جاوید اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کے پی بخشی نے کہا یہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ راجن ایک بین الاقوامی مجرم ہے اور بھارت اقوام متحدہ کے کنونشن برائے بین الاقوامی منظم جرائم پر دستخط رکھتا ہے۔ جس کے تحت ایسے مجرم سے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ہی تفتیش کرسکتی ہے جس کا اختیار بھارت میں سی بی آئی کو حاصل ہے۔
یہ وضاحت بھی ممبئی پولیس کے کئی سینئر اہلکاروں کو خوش نہ کر سکی۔ نام ظاہر نہ کرنےپر انہوں نے بتایا کہ چھوٹا راجن کے خلاف مقدمات کی سی بی آئی منتقلی سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ان کی وطن واپسی شرائط کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ چھوٹا راجن کو محسوس ہو رہا تھا کہ وہ آسٹریلیا میں محفوظ نہیں۔ خاص طور پر رواں سال کے اوائل میں ان پر ایک حملہ بھی ہوا تھا جو مبینہ طور پر چھوٹا شکیل نے کروایا تھا۔ اس کے بعد انڈونیشیا سے گرفتاری بھی ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ہوئی ہے کیونکہ چھوٹا راجن کو انڈونیشیا کے بجائے آسٹریلیا سے ملک بدر کروانا کہیں مشکل کام ہوتا جبکہ یہ کام بہت آسانی کے ساتھ انڈونیشیا میں ہوا ہے۔
قتل،بھتہ خوری،اسمگلنگ اور منشیات فروشی کے 75 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب چھوٹا راجن کے خلاف تقریباً 70 مقدمات ممبئی میں درج ہیں، جن میں سے 20 قتل کے ہیں۔ دہلی پولیس کے پاس صرف چھ مقدمات ہیں لیکن اس کے باوجود ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے تمام مقدمات سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کو دہلی منتقل کردیے ہیں۔ چھوٹا راجن سی بی آئی کی تحویل میں ہیں جنہیں آج صبح ہی انڈونیشیا کے جزیرے بالی سے بھارتی دارالحکومت لایا گیا ہے۔
چھوٹا راجن کو 25 ستمبر کو آسٹریلیا سے انڈونیشیا آتے ہوئےانٹرپول کے ریڈ کارنر نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ایک زمانے میں داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی تھے لیکن 1993ء کے ممبئی دھماکوں کے بعد ان کے راستے جدا ہوگئے۔ 2000ء میں داؤد ابراہیم کے کارندوں نے بنکاک میں چھوٹا راجن پر قاتلانہ حملہ بھی کیا لیکن وہ ڈرامائی انداز میں اپنے ہوٹل کی پہلی منزل سے چھلانگ مار کر فرار ہوگئے تھے۔
اب ممبئی کے پیش کردہ 69 مقدمات کی تحقیقات بھی سی بی آئی کرے گا اور ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ وفاقی ایجنسی کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے گی۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...