... loading ...

اسرائیل نے اپنے شہری قوانین میں ایک ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت فوجیوں، شہریوں یا گاڑیوں پر پتھر مارنے والے کسی بھی شخص کو کم از کم تین سال قید کی سزا دی جائے گی۔ 17 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے منظور ہونے والے اس قانون کی مختلف شقیں ہیں، جن میں سےایک یہ بھی ہے کہ پتھر مارنے والے کو ریاست کی جانب سے دی گئی تمام سہولیات سے محروم کردیا جائے گا۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ یہ قدم دراصل مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی گرفت مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کیونکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم فلسطینی اسرائیل کے فوجی قوانین کے تحت آتے ہیں۔
اب یہ ظالمانہ قانون اسرائیل کے لیے ممکن بنا دے گا کہ کسی بھی قیدی فلسطینی بچے کو والدین کو صحت کے قومی بیمے اور دیگر سماجی پروگراموں سے محروم کردے۔ انسانی حقوق کے ایک ادارے کے الفاظ میں “یہ بیت المقدس میں مقیم فلسطینی باشندوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے کیونکہ اس میں ملزمان کے خاندانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔”
یہ قانون ایک ایسے موقع پر منظور ہوا ہے جب مشرق بیت المقدس سمیت مغربی کنارے اور محصور غزہ میں اسرائیلی افواج اور فلسطینی نوجوانوں میں تصادم میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہنگامے بڑھنے پر اسرائیل نے قوت سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ ربڑ کی گولیاں، آنسو اور بے ہوش کرنے والی گیس کے استعمال کے ساتھ ساتھ براہ راست گولیاں بھی ماری گئی ہیں۔
یکم اکتوبر سے اب تک اسرائیلی افواج، اور شہری بھی، کم از کم 73 فلسطینیوں کو شہید کر چکے ہیں جن میں غیر مسلح مظاہرین، راہ گیر اور مبینہ حملہ آور بھی شامل ہیں۔ جبکہ اس عرصے میں فلسطینیوں کے حملے یا فائرنگ کے واقعات میں مرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد صرف 9 ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ماہ کے اوائل سے اب تک 1600 سے زیادہ فلسطینی گرفتار کیے ہوچکے ہیں جن میں سے اندازا 60 فیصد نوعمر بچے ہیں اور ان کی بڑی تعداد پر ایک ہی الزام ہے، پتھر مارنا۔
اب یہ نیا قانون مظاہروں کے دبانے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور صرف پتھر مارنے پر تین سال کے لیے زندان میں ڈال دیا جائے گا۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...