... loading ...
زلزلے کی مختلف توجیہات پر اِن دنوں ذرائع ابلاغ اپنی پوری توجہ صرف کر رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ کار اِسے سائنس کے ایسے پُرانے اوردقیانوسی تصورات کے پیمانے سے جانچ رہے ہیں جو خود سائنس کی دنیا میں بھی اب ازکار ِ رفتہ سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستانی ماہرین موسمیات و ماحولیات کا حال تو اور بھی ناگفتہ بہ ہے جو غور و فکر کے بجائے حقائق کو کلیوں اور فارمولوں میں رکھ کر بیان کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ نئی تحقیقات، نئے زاویے اور آزاد غوروفکر کی کوئی روایت ان کے ہاں پیدا ہی نہیں ہوتی۔ بدقسمتی یہ ہے کہ یہ حضرات مذہب میں تو غور و فکر کی بات کرتے ہیں مگر خود اپنے سائنسی میدان میں مغربی تصورات کی مکمل تقلید کرتے ہیں۔ اور ایک مکمل جامد ذہن کے ساتھ بروئے کار آتے ہیں۔ زلزلے کے معاملے میں بھی اُن کے تمام تجزیے اسی کے عکاس ہیں۔
پاکستان کے مذہبی حلقوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے جو روایتی موقف کو ہر صورتِ حال پر چسپاں کر دینے کے عادی ہو چکے ہیں۔ وہ اسے اللہ کا عذاب اور بداعمالیوں کا براہِ راست نتیجہ قرار دے کر کہیں گم ہو جاتے ہیں۔
اس ضمن میں ایک اہم ترین پہلو جو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، وہ یہ ہے کہ امریکا نے ایجاد کے بعد ایٹم بم کا استعمال جاپان کے دوشہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر کیا۔ جس کے نتیجے میں آج بھی جاپان کو زلزلوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ جاپان میں پہلے آنے والے زلزلے اور ایٹم بم کے استعمال میں آنے کے بعد زلزلوں میں ایک فرق خود سائنسی توجیہات کا موضوع بن چکا ہے۔ اور باضمیر سائنس دان اور ماہرین موسمیات کافی عرصے سے اِسے اپنی تحقیق کا موضوع بنائے ہوئے ہیں کہ کس طرح امریکا کی طرف سے ایٹم بم کے استعمال کے بعد جاپان کی سرزمین میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں آچکی ہیں اور یہ زلزلوں کے لیے معاون بنتی ہیں۔
اب اس صورتِ حال پر ذرا اپنے خطے کی سرزمین کو قیاس کر لیجیے! امریکا کے تحقیقی اورنیم سرکاری ادارے، کارنیگی کے مطابق افغانستان میں جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی سے آٹھ گنا زائد گولہ بارود استعمال ہو چکا ہے۔ چھوٹے چھوٹے اسمارٹ ایٹم بموں سمیت دنیا کا کون سا بم تھا جو افغانستان میں استعمال نہیں ہوا۔ اور ایسا گزشتہ پینتیس سال سے زائد عرصے سے ہورہا ہے۔ اس لئے ایسا کیوں نہ ہو؟ چنانچہ جب کوہ ہندو کش کھانستا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔ لیکن کارپوریٹ سیکٹر کے پروپیگنڈے کا سب سے بڑا ہتھیار اور آلہ کار ہمارا الیکٹرانک میڈیا کبھی اس طرف متوجہ نہیں ہونے دے گا کہ کہیں اس کے آقا کی شان میں کوئی گستاخی نہ ہو جائے ، کہیں غلطی سے اشارہ امریکا اوراس کے حواریوں یورپین یونین اور اس کے حریف روس کی طرف نہ چلا جائے۔ حتیٰ کہ اس صورتِ حال کی جواز جوئی میں راندۂ درگاہ مولویوں کے منہ میں بھی مائیک ٹھونس دیا گیا ہے۔ تف ہے ایسی صحافت پر جو حقائق سے پردہ اُٹھانے کے بجائے حقائق کو مسخ کرنے کے مکروہ ترین دھندے میں لگی ہوئی ہے۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر علاقے میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور زمینی حرکتوں کے حقیقی اسباب پر غور کے لیے ایسے آزاد سائنس دانوں پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرے جو مغربی سائنسی تصورات کے قیدی بننے کے بجائے ایک آزاد غوروفکر کے ساتھ کھوج کی ذمہ داری اُٹھائیں۔ دنیا بھر کے وہ ادارے جو انسانیت کے نام پر اپنی دُکانِ تجارت بڑھاتے ہیں، اُن کے سوئے ہوئے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لیے بھی ایسے ایک موقع بنایا جاسکتا ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...