... loading ...
امریکا کا سعودی عرب کے ذریعے شام کے شمال مغربی علاقوں حماہ اور ادلب میں فراہم کردہ اسلحہ امریکا-روس کو ایک مرتبہ پھر 80ء کی دہائی کے حالات پر واپس لا رہا ہے۔ اس وقت افغانستان عالمی طاقتوں کی باہمی کشمکش کا میدان بنا ہوا تھا، اب شام ہے۔ لیکن یہ معاملہ افغانستان جتنا سیدھا سادا نہیں ہے۔ خاص طور پر گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی پیشرفت نے حالات کو کافی تبدیل کردیا ہے۔
شمال مشرقی شام میں عرب اور کرد جنگجوؤں کا ایک اتحاد تشکیل پایا ہے جس میں کردوں کا عوامی حفاظت یونٹ (وائی پی جی) بھی شامل ہے۔ کیونکہ وائی پی جی تکنیکی طور پر کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے منسلک ہے، جو ترکی اور امریکا کی جانب سے ایک دہشت گرد تنظیم تسلیم کی گئی ہے، اس لیے ترکی اس اتحاد پر سخت تشویش میں مبتلا ہے۔
شام عرب اتحاد، جس کے 3200 عرب جنگجو شمال مشرقی شام میں موجود ہیں، یہ وائی پی جی کے ساتھ مل کر جمہوری شام افواج کے طور پر لڑ رہے ہیں۔
موجودہ تناظر میں ایک اہم حقیقت، جس سے صرف نظر کردیا جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ وائی پی جی بلاشبہ بہت اہم ہے، شام کی جمہوری قوتوں میں وہ بہت بڑا اور موثر عنصر ہے۔ 3200 عرب جنگجو اس کے محض چھوٹے ساتھی ہیں،وہ اپنے بل بوتے پر کبھی رقہ پر قبضہ نہیں کرسکتے۔یہ وائی پی جی ہی تھی جس نے موسم گرما میں داعش کو پیچھے دھکیلا اور نام نہاد خلافت کے اس دارالحکومت سےصرف 40 میل کے فاصلے تک پہنچی۔ اب وائی پی جی اور ان عربوں کو جمہوری شام افواج کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ کیوں؟ اس لیے کہ رقہ پر عربوں کی فتح کو بائیں بازو کے کردوں کی کامیابی سے زیادہ قابل قبول سمجھا جائے گا۔
ایک ایسے وقت میں جب ایمنسٹی انٹرنیشنل وائی پی جی پر عرب اور ترکمان آبادی کے دیہات خالی کرانے اور ان کے گھر تباہ کرنے کا الزام لگا چکی ہے، شام عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اسے امریکا کی جانب سے ہتھیاروں کی بڑی مقدار دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ داعش کے زیر انتظام شامی علاقوں کے دارالحکومت رقہ پر فیصلہ کن حملے میں مدد دے گا۔ امریکا نے 45 ٹن گولا بارود اور ہتھیار شامی عرب اتحاد کو دیے ہیں۔
جب موسم گرما میں ترک فوج نے شام اور عراق پر فضائی حملے کیے تھے تو انہوں نے وعدے کے مطابق داعش پر ضرب لگانے کے بجائے عراقی سرحد پر موجود کردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شامی کردوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وائی پی جی پر بھی حملے کیے، یعنی امریکا کے غیر اعلانیہ اتحادی پر۔
اس صورتحال پر ترک روزنامہ ینی شفق کے ابراہیم قرہ غول کہتے ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا بیان کہ وائی پی جی امریکا کی دوست اور شراکت دار ہے اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا بیان کہ ترکی کو اپنے فضائی حملے روکنے ہوں گے، ملا کر دیکھے جائیں تو ترکی کے لیے معاملہ خاصا نازک بن جاتا ہے۔ انقرہ کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ وائی پی جی گھر کا بھیدی ہے، جو لنکا ڈھائے گا اور اسے ترکی اور خطے کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو نظر آئے گاکہ ترکی براہ راست ان کردوں کے حملے کی زد میں ہے۔ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو شام میں روس اور ایران کی مداخلت کی اہم شریک ہے۔ اس پہلو سے دیکھیں تو خطرہ ہماری دہلیز پر کھڑا ہے اور ہمیں اس خطرے کو اپنی سرحدوں سے دور دھکیلنے کے لیے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
ترکی میں مسلم اور قوم پرست ذہنیت کےحامل دائیں بازو کی اس سوچ کے بارے میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن بھی جانتے ہیں اور انہوں نے اس کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی ہے۔ داعش پر فیصلہ کن ضرب لگانے میں انقرہ کے تساہل کے بعد امریکا نے کرد طاقتوں کے ساتھ قربتیں بڑھا لیں ہیں۔ وہ اب نہ صرف باغی عناصر کو ٹینک شکن اور دیگر اسلحہ دے رہا ہے بلکہ روس کے خلاف ایک اور پراکسی جنگ کا خطرہ بھی مول لے رہا ہے۔ وہ بھی ان کے ساتھ مل کر جو القاعدہ کے حامی عناصر ہیں۔
یوں شام میں جمہوری قوتوں کو امریکی اسلحے کی فراہمی سے نیٹو ساتھی امریکا اور ترکی کے درمیان نئی کشمکش کا آغاز ہوگا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...