... loading ...
شیو سینا کے غنڈوں نے 1999ء میں پاک-بھارت سیریز کے آغاز سے پہلے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم کی پچ کھود دی تھی۔ مقابلہ دہلی سے چنئی منتقل کردیا گیا
سوموار کو وسطی ممبئی میں پیش آنے والے واقعے نے شیو سینا کا بھیانک چہرہ ایک مرتبہ پھر عیاں کردیا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے میزبان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر کالک مل کر شیو سینا نے ان تمام یادوں کو تازہ کردیا ہے جو گزشتہ 25 سالوں میں ان سے وابستہ ہیں۔ آئیے، چند ایسے بڑے واقعات یاد کرتے ہیں جب شیو سینا کی بدمعاشی اپنے عروج پر پہنچی:
1991ء، شیو سینا نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ مقابلہ روکنے کے لیے بمبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم کی پچ کھود دی۔ نتیجہ سیریز کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔
1991ء، شیو سینا کے غنڈوں نے اپنے رہنما بال ٹھاکرے پر تنقید کرنے والے صحافی نکھل واگلے پر حملہ کیا۔
1993ء، شیو سینا نے تین صحافیوں پر حملہ کیا۔ ممبئی کے ذرائع ابلاغ نے حملے کے خلاف شیو سینا کے دفتر سینا بھون کے باہر اظہار یکجہتی کیا ۔
1994ء، اس مرتبہ شامت ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی آئی۔ سینا کے غنڈوں نے ان دکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور یوں یوم محبت کا جوش و خروش ٹھنڈا پڑ گیا۔
1999ء، شیو سینا کے بدمعاشوں کا ایک دستہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا تاکہ پاک-بھارت کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کو روک سکے۔ انہوں نے میدان کی پچ کھود ڈالی جس کی وجہ سے مقابلے کو فوری طور پر دہلی سے چنئی منتقل کرنا پڑا۔
1999ء، شیو سینا کے غنڈوں نے ممبئی کے چرچ گیٹ پر واقع بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دفتر پر حملہ کیا۔ اس دوران 1983ء میں جیتی گئی عالمی کپ ٹرافی کو بھی نقصان پہنچا۔
2006ء، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف مظاہرے کیے گئے، یہ عالمی ٹورنامنٹ بھارت میں کھیلا گیا تھا۔
2010ء، اس مرتبہ شیو سینا کا ہدف معروف اداکار شاہ رخ خان تھے جنہوں نے ایک بیان میں انڈین پریمیئر لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے اخراج کی مخالفت کی تھی۔ ردعمل میں شیو سینا نے دھمکی دی کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘مائی نیم از خان’ کو ممبئی میں ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کانگریس کی تھی، اس نے تمام سینماؤں کو زبردست سیکورٹی فراہم کی اور یوں سینا کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
2010ء، شیو سینا نے مشہور ریئلٹی شو ‘بگ باس’ میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور ٹاک شو میزبان بیگم نوازش علی کی شمولیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
2010ء، شیو سینا کی دھمکیاں کام لائیں، ممبئی یونیورسٹی نے روہنتن مستری کے مشہور ناول “Such a long journey” کو نصاب سے خارج کردیا۔ شیو سینا کے آدتیہ ٹھاکرے نے الزام لگایا تھا کہ ناول میں شیو سینا کے خلاف تحقیر آمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
2012ء، شیو سینا نے ایک ریئلٹی شو میں پاکستانی گلوکاروں کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا اور معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے سے کہا کہ وہ جج کی حیثیت سے اس پروگرام میں شرکت نہ کریں۔
2014ء، شیو سینا نے پاکستانی موسیقی بینڈ میکال حسن کے خلاف ممبئی میں مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔
2014ء، شیو سینا نے پرو-کبڈی لیگ کے منتظمین کو دھمکی دی کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کریں۔ گو کہ پاکستانی کھلاڑی بھارت آئے لیکن انہیں کوئی مقابلہ نہیں کھلایا گیا۔
2015ء، شیو سینا نے پونے شہر میں طے شدہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا میوزک کنسرٹ زبردستی منسوخ کروا دیا۔
2015ء: شیو سینا نے پاکستان کے غزل گائیک غلام علی کی ایک محفل موسیقی منعقد نہیں ہونے دی۔ یہ تقریب بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ کی یاد میں تھی۔
2015ء، شیو سینا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر کالک مل دی جو پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...