... loading ...

شیو سینا دھونس اور دھمکی کی سیاست میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ معاملہ پاکستانی کھلاڑیوں، اداکاروں اور گلوکاروں سے آگے نکل کر اب بھارت کے سیاسی رہنماؤں تک پہنچ گیا ہے۔ سوموار کو وسطی ممبئی میں سدھیندر کلکرنی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے جہاں شیو سینا کا سر “فخر ” سے بلند کردیا ہوگا وہیں وہی کالک بھارت کے چہرے پر بھی مل دی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما اور بین الاقوامی پالیسی تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن (ORF) کے چیئرپرسن سدھیندر کلکرنی کو اس وقت بدترین غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب “Neither a Hawk Nor a Dove” کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ تقریب کے میزبان ہونے کی وجہ انہیں سخت دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا تھا لیکن وہ کسی کو خاطر میں نہیں لائے اور واقعے کے بعد اسی حال میں، کہ کالک ان کے چہرے اور کپڑوں پر ملی ہوئی تھی، تقریب میں پہنچے۔ اس بدمعاشی کے خلاف اس سے بہتر احتجاج ہو نہیں سکتا تھا۔
کلکرنی کے چہرے کو سیاہ کرکے شیو سینا نے ممبئی کے لبرل حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس کی حکومت کے بارے میں ایک مرتبہ پھر ظاہر ہوچکا ہے کہ جب حکومت کے ارادے پختہ ہوں گے، تب ہی وہ مسائل کھڑے کرنے والوں کو لگام دے گی۔
اس افسوسناک واقعے کے باوجود تقریب اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی، اور اسی انداز سے جاری رہی، جیسی ہونی چاہیے تھی۔ البتہ پولیس کا پہرہ سخت ترین ہوگیا جو وزیر اعلیٰ کو مزید کسی شرمندگی سے بچانا چاہتی تھی۔ فڑنویس، جو وزارت داخلہ بھی سنبھالتے ہیں، نے حملوں کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا اور کہا کہ “نظریات سے اختلافات کے باوجود جب کوئی اہم غیر ملکی شخصیت یا سفارت آتی ہے اور اجازت کے ساتھ کوئی تقریب منعقد کرتی ہے تو یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اسے تحفظ فراہم کرے۔”
سدھیندر کلکرنی واقعے کے بعد اسی حال میں جنوبی ممبئی میں واقع او آر ایف کے دفتر پہنچے، اور اعلان کیا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کے حوصلے پسند نہیں کیے جا سکتے اور وہ کتاب کے اجراء کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
سابق بھارتی سفارت کاروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ملک کی ساکھ کو ملیا میٹ کررہے ہیں اور ساتھ ہی “نظریہ ہند” کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے کہا کہ وہ سدھیندر کلکرنی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بہت غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “میں اس لیے ممبئی آیا کہ یہ سب کو گود لینے والا شہر ہے، میرے والد نے اپنی قانون کی ڈگری یہیں سے حاصل کی اور میں اس شہر کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ میں شیو سینا کے مظاہرے کے حق کو تسلیم کرتا ہوں جب تک کہ وہ پرامن ہو۔”
دوسری جانب سینئر صحافی دلیپ پڈگونکر نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی علامت ہے۔ سیاسی تجزیہ کار کمار کیٹکر نے حملے کو شیوسینا کی مایوسی کی علامت قرار دیا ہے “یہ شکست خوردہ شیو سینا کا روایتی انداز ہے، تاکہ وہ سرخیوں میں آئے اور اپنے کارکنوں کو بتائے کہ وہ اپنی پوری بدمعاشی کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور پھر خاموشی کے ساتھ دم دبا کر بھاگ کھڑی ہو۔”
صحافی نکھل واگلے، جو خود بھی شیو سینا کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، نےکلکرنی کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ شیو سینا کی غنڈہ گردی کے سامنے نہیں جھکے۔
واگلے نے کہا کہ “ہم نے 2010ء میں دیکھا کہ شیو سینا نے شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کی نمائش روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ کچھ کر نہ سکے کیونکہ کانگریس-این سی پی حکومت جمی رہی، اور سینماؤں کو کافی سیکورٹی فراہم کی۔”
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شیوسینا کے اہم رہنما گجن پٹیل سمیت 6 افراد کو سدھیندر کلکرنی پر حملے کے الزام میں گرفتار بھی کرلیا ہے۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...