... loading ...
روس کے ایک اہم سیاست دان نے شام کے تنازع پر امریکا-روس کی باہمی کشمکش میں نیا ہنگامہ کردیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ امریکا نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) پر حملے نہیں کررہا۔ پارلیمنٹ میں داخلی امور کی کمیٹی کے سربراہ الیکسی پشکوف نے ٹوئٹر پر چند ایسے پیغامات پیش کیے ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ “امریکا ہم پر الزام لگا رہا ہے کہ ہم اُن کے تربیت یافتہ باغی عناصر پر حملے کررہے ہیں لیکن ہم سوال کرتے ہیں کہ امریکا کی قیادت میں اتحادیوں نے داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرنے کی جو اداکاری کی ہے، اس کے نتائج کہاں ہیں؟”
معروف تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز کے میکس بوٹ بھی کہتے ہیں کہ امریکا کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری بنیادی طور پر دھوکا ہے۔ “شام اور عراق میں اوباما کی حکمت عملی کام نہیں کررہی، کوینکہ داعش کے خلاف امریکی بمباری بہت محدود ہے۔” سی ایف آر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکا نے مہم کے آغاز سے اب تک اوسطاً روزانہ 43 بم پھینکے ہیں۔
1991ء میں پنٹاگون نے عراق پر روزانہ 6163 اور 2003ء میں 1039 بم پھینکے تھے۔ یہاں تک کہ 1995ء میں سربیا جیسے ملک کے خلاف کارروائی میں بھی روزانہ کی بنیاد پر 60 بم پھینکے گئے تھے، جو امریکا کے لیے کبھی براہ راست خطرہ نہیں رہا۔
رواں ہفتے کے اوائل میں لبنان کے وزیراعظم تمام سلام بھی کہہ چکے ہیں کہ داعش کے خلاف جنگ میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔ “ایسا لگتا ہے کہ مقصد داعش کو ختم کرنا نہیں بلکہ مغربی ممالک کی خطے میں موجودگی اور یہاں صورتحال کو مزید خراب کرنا ہے۔”
کینیڈا کے مشہور ماہر اقتصادیات اور مصنف مائیکل چوسوڈوسکی کہتے ہیں کہ “ابتدائی ہی سے داعش کے خلاف فضائی حملے نہیں کیے گئے اور شواہد تصدیق کرتے ہیں کہ اصل ہدف داعش نہیں بلکہ اس کے بالکل برخلاف عراق و شام کا اقتصادی بنیادی ڈھانچہ ہے۔” 1991ء میں عراق کے خلاف پہلی جنگ میں بھی یہی نظریہ کارفرما تھا جس کے بارے میں برسلز ٹریبونلز کے سعود العزاوی کہتے ہیں کہ بمباری کا بڑا ہدف کویت اور عراق کو آزاد کرانا نہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے کی مکمل تباہی تھا۔ نیٹو اور امریکا نے لیبیا میں بھی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ خاص طور پر ملک میں پانی کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر واٹر سپلائی کو کمزور کیا گیا۔ لیبیا میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور اوباما کے اتحادیوں کی جانب سے معمر قذافی کے قتل نے داعش کو موقع دیا کہ وہ لیبیا میں غالب آ جائے اور نتیجہ 8 لاکھ مسلمانوں کی لیبیا سے یورپ ہجرت کی صورت میں نکلا ہے۔
نیٹو اور امریکا نے یوگوسلاویہ میں بھی یہی کیا تھا۔ ان کے طیاروں کی بمباری سے نہ ہی اسکول بچے نہ ہسپتال، کھیت، پل، سڑکیں، پانی کی لائنیں، رابطے کی تنصیبات، کارخانے، صنعتیں اور آج کے جدیدمعاشرے کو چلانے کے لیے ضروری تمام بنیادی چیزیں ان کے بموں کی زد میں آئیں۔
یوگوسلاویہ کے عوام کے خلاف امریکا/نیٹو کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے آزاد کمیشن کی سماعت کے مطابق نیٹو اور امریکا نے یوگوسلاویہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا تھا، اسکولوں، ہسپتالوں، کھیتوں، پلوں، سڑکوں، پانی کی لائنوں، رابطے کی تنصیبات، کارخانوں، صنعتوں اور آج کے جدید معاشرے کو چلانے کے لیے تمام بنیادی چیزوں کو کو نشانہ بنایا۔
ہواوے کو اپنے فلیگ شپ فون میٹ 30 میں گوگل اینڈرائیڈ سسٹم، گوگل سروسز اور ایپس کے استعمال سے روک دیا گیا ہے جس کی وجہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جانا ہے (اب وہ اینڈرائیڈ کا اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہی ہے)، مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ صرف سافٹ وئیر تک ہی محدود نہیں۔درحقیقت میٹ 30 سیریز کے فونز میں کسی بھی قسم کے امریکی ساختہ پرزہ جات کا استعمال نہیں ہوا۔یہ بات امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ،رپورٹ میں یو بی ایس اور جاپانی ٹیکنالو...
امریکا کے ایوانِ نمائندگان نے چین میں ایغور مسلمانوں کی نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسانی کے خلاف ایک قانون کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔اویغور ہیومن رائٹس پالیسی ایکٹ 2019 نامی اس مسودہ قانون کے حق میں 407 جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق منظور کیے جانے والے اس بل میں چینی حکومت کے ارکان اور خاص طور پر چین کے خودمختار صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری چین چوانگؤ پر ہدف بنا کر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس مسودہ قانون کو اب امریکی سینیٹ اور...
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ناکام ہو جانے والے بھارتی مشن چندرریان میں استعمال کی گئی چاند گاڑی کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی مشن میں استعمال ہونے والے لینڈر کا نام وکرم تھا۔ وکرم نامی گاڑی چاند پر اترنے سے کچھ ہی دیر قبل تباہ ہو گئی تھی۔ناسا نے بھارتی لینڈر کے ملبے کی تصاویر جاری کر دیں۔ یہ ملبہ کئی کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ بھارتی خلائی ادارہ اپنی چاند گاڑی کو ایک ایسے علاقے میں اتارنے کی کوشش میں تھا جو ابھی تک دریافت نہیں ہوا ہے۔
چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی زیرملکیت ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرکے چین بھیج رہی ہے۔یہ الزام امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی فیڈرل کورٹ میں دائر مقدمے میں عائد کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقدمے میں چینی کمپنی پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ وہ صارفین کے مواد جیسے ڈرافٹ ویڈیوز کو بھی اپنے پاس محفوظ کرلیتی ہے جبکہ اس کی پرائیویسی پالیسیاں مبہم ہیں۔درخواست کے مطابق مبہم پرائیویسی پالیسیوں کے نتیجے میں یہ خدشہ ابھرتا ہے کہ ٹک ٹاک کو امری...
فیس بک کو سیاستدانوں کی جانب سے اشتہارات کی پالیسی کے حوالے سے مسلسل تنقید کا سامنا رہا ہے مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سیاسی اشتہارات پر پابندی نہ لگانے کا کہا ہے۔ایک امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ سیاستدانوں کے بیانات پر لوگوں کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ خود دیکھیں کہ سیاستدان کیا کہہ رہے ہیں، تاکہ وہ اپ...
محمد نام کو برطانیا میں لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دے دیا گیا اور یہ اعزاز اس نے مسلسل تیسرے سال حاصل کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی ناموں کے حوالے سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ مں یہ بات بتائی گئی۔برطانیہ میں بچوں کے سو مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محمد نام 2017 سے مقبول ترین اور سرفہرست پوزیشن پر ہے جبکہ 2014 اور 2015 میں بھی یہ سرفہرست رہا تھا۔اسی طرح احمد، علی اور ابر...
دیم روم میں بسایا گیا سینکڑوں برس قدیم عیاشی کا اڈہ سمندر بْردکردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اٹلی میں نیپلس سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ساحلی قصبہ تھا جہاں شعرا اپنے تخیل اور فوجی جرنیل اور اْمرا اپنی خواہشات کو حقیقت کا روپ دیتے تھے۔ رومی فلسفی، خطیب، قانون دان اور مدبر سیسرو نے اپنی تقاریر یہیں لکھیں، جبکہ شاعر وِرجِل اور فطرت پرست پلینی یہاں کے جوانی بخش حماموں سے کچھ ہی فاصلے پر رہتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک محقق جان سماؤٹ نے کہاکہ سازشوں کی کئی داستانیں...
چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے امریکا میں قائم اپنا ریسرچ سینٹر کینیڈا منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس جون میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا کے نواح میں واقع سیلیکون ویلی میں واقع ریسرچ سینٹر میں چھ سو افراد کی ملازمتیں ختم کر دی گئی تھیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کینیڈا میں ریسرچ سینٹر کس مقام پر بنایا جائے گا۔ چینی کمپنی نے یہ فیصلہ امریکی پابندیوں کے تناظر میں کیا ہے۔ اس چینی کمپنی کے امریکا کے علاوہ جرمنی، بھارت، سویڈن اور ترکی میں ب...
افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے محافظ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت 5 ہلاک ہو گئے ۔افغان حکام کے مطابق واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناکامورا کی حالت تشویش ناک ہے ، جنہیں ہسپتا ل میں طبی امداد دی جا رہی ہ...
امریکی صدر کے مواخذے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہاس انٹیلی جنس کمیٹی نے جاری کر دی۔ ڈیموکریٹس ارکان نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے یوکرائن پر دبائو ڈالا جبکہ وائٹ ہائوس نے کہا ہے مواخذے کے لیے کمیٹی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی ۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی، صدر ٹرمپ پر طاقت کے بے جااستعمال کا الزام تھا، رپورٹ کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے ۔و...
فیس بک کی جانب سے بہت جلد صارفین کو ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ایک کارآمد ٹول متعارف کرایا جارہا ہے۔اس ٹول کی بدولت صارفین اپنے ڈیٹا یا میڈیا فائلز کو دیگر سروسز میں منتقل کرسکیں گے۔اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی فیس بک پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کسی اور آن لائن سروس جیسے گوگل فوٹوز پر منتقل کرسکیں گے۔میڈپارپورٹس کے مطابق درحقیقت کمپنی نے فی الحال گوگل فوٹوز سے ہی آغاز کیا ہے اور یہ گوگل، مائیکرو سافٹ، ٹوئٹر اور فیس بک کے درمیان طے پانے والے ...
انڈین محققین نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے دنیا کا پہلا مردوں کے لیے بنایا گیا مانع حمل انجکشن تیار کر لیا ہے جو مردوں کو باپ بننے سے روک سکے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس انجکشن کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے تیار کیا ہے۔ آئی سی ایم آر میں تحقیق کرنے والے ڈاکٹر آر ایس شرمانے کہا کہ یہ انجکشن صرف ایک بار دیا جائے گا اور وہ 13 سال تک مانع حمل کا کام کرے گا۔سائنس دان ڈاکٹر آر ایس شرما کا کہنا تھا کہ اس انجکشن کے لیے پانچ ریاستوں دہلی، ہماچل پردی...