... loading ...
اگر نام نہاد دولت اسلامیہ یعنی داعش کی پروپیگنڈہ وڈیوز یا تصاویر آپ کی نظر سے گزری ہوں تو ایک پہلو آپ کو بہت عجیب بھی لگا ہوگا اور ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہوا ہوگا کہ آخر یہ اتنی شاندار ٹویوٹا گاڑیاں داعش کے پاس کیسے آئیں؟
دورانِ بحث سوال کے جواب میں سوال اٹھانے والا گھسا پٹا پرانا طریقہ آزماتے ہوئے امریکا کے انسداد دہشت گردی سے وابستہ حکام نے ٹویوٹا پر ہی سوال داغ دیا کہ آخر یہ جدید ماڈل کی گاڑیاں داعش کے ہاتھ کیسے لگیں۔ جواب میں ٹویوٹا کہتا ہے کہ اسے بالکل بھی اندازہ نہیں کہ ایسا کیسے ہوا؟ اور نہ ہی گاڑیوں کی فروخت کا پتہ لگانے سے معلوم ہوسکتا ہے کہ درمیانہ آدمی یا تھوک پر فروخت کرنے والا کون تھا اور اس کا دہشت گردوں سے کیا تعلق ہے؟ پھر ٹویوٹا “ایسے متوقع خریداروں کو گاڑیاں نہ بیچنے کی بھی سخت پالیسی رکھتا ہے جن کا ارادہ گاڑیوں کو نیم عسکری یا دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنے کا ہو۔”
واشنگٹن میں ٹویوٹا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی و کمیونی کیشنز ایڈ لوئس کہتے ہیں کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں ٹویوٹا کی سپلائی چین یعنی رسدی زنجیر سے امریکا کو آگاہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ اس زنجیر کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹویوٹا کون سے طریقے آزماتا ہے۔
ٹویوٹا کا یہ اعلان ظاہر کرتا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات میں امریکی محکمہ خزانہ کی جانچ میں مدد دے گا اور ٹیرر فنانسنگ یونٹ کو خاطر میں نہیں لائے گا جس کا کام ہی داعش کو مغرب سے درآمد شدہ اشیاء حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ وہ الگ بات کہ اب یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ اس کے لیے کیا کوششیں کررہا ہے۔
عراق کے لیے امریکا کے سفیر لک مین فیلی کہتے ہیں کہ “یہی سوال ہمارا اپنے پڑوسی ممالک سے ہے کہ آخر کس طرح یہ چمکتی دمکتی گاڑیاں، وہ بھی اتنی بڑی تعداد میں داعش تک پہنچیں، یہ آخر آ کہاں سے رہی ہیں؟”
اب تو حالت یہ ہوچکی ہے کہ ٹویوٹا کے لینڈ کروزر اور مشہور زمانہ ہائی لکس کا غیر ملکی ورژن ٹاکوما داعش کی علامت بن چکے ہیں۔
دہشت گردی کو سہارا دینے والے مالیاتی نیٹ ورکس کی تلاش اور انہیں آشکار کرنے والے ادارے کاؤنٹر ایکسٹریم ازم پروجیکٹ کے سی ای او مارک والس کہتے ہیں کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ لینڈ کروزر اور ہائی لکس داعش کے برانڈ کا لازمی جز بن چکے ہیں۔ داعش دہشت گردی اور اس سے ملتی جلتی سرگرمیوں کے لیے ان گاڑیوں کا استعمال کررہی ہے۔ اور ان کی تقریباً ہر وڈیو میں ٹویوٹا کی گاڑیوں کا پورا بیڑا دکھائی دے رہا ہے جو ہمارے لیے بہت پریشان کن ہے۔”
اب سوال کا اصل جواب، یہ داعش کو امریکی فوج کے چھوڑے گئے اور عراق افواج سے لڑائی کے بعد ملنے والا مال غنیمت ہے، جو موصل کے قریب میدان چھوڑ کر بھاگے تھے اور 2300 گاڑیاں داعش کے حوالے کرگئے۔
اس میں ٹویوٹا اور دیگر گاڑیاں تو ایک معمولی حصہ ہیں، اصل خطرناک سامان کی تفصیل تو برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتائی ہے: لامحدود چھوٹے ہتھیار اور بارود، 52 ہاؤٹزر ایم 198 موبائل گن سسٹمز، 74 ہزار مشین گنیں اور اینٹی ٹینک میزائلوں کی نامعلوم تعداد۔ اب امریکا اس اسلحے کو کیسے تباہ کرے گا؟ کیا اپنا مزید اسلحہ عراق بھیجے گا تاکہ وہ اس اسلحے کو تباہ کرے جو پہلے بھیجا گیا تھا؟
داعش کے ٹینک، جو اصل میں عراقی افواج کے لیے بھیجے گئے تھے، تباہ کرنے کے لیے امریکا نے 175 ابرامس ٹینک، گولا بارود کے 55 ہزار راؤنڈز، 600 ملین ڈالرز کے ہاؤٹزر اور ٹرک، اور 2 ہزار اے ٹی-4 راکٹ اور 700 ملین ڈالرز کے ہیل فائر میزائل بھیجے گئے جو ان ٹینکوں پر تباہ کرنے کے لیے کافی تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ پیسے پھینکنا محکمہ دفاع کا محبوب ترین مشغلہ ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ ہر مسئلے کا جواب ہے۔ کیا یہ اسلحہ بھی؟؟؟ چلیں فی الحال تو یہ خوف ذہن سے نکال دیں کیونکہ یہ تازہ ترین “مال” بھی داعش کے ہاتھ لگ جائے تب بھی عراق کی افواج کو مضبوط کرنے میں مدد کے لیے کانگریس 1.2 بلین ڈالرز کی اضافی امداد کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...