... loading ...

قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان کی انتخابی تاریخ کی سب سے مہنگی مہم جمعہ کی رات 12 بجے اختتام پزیر ہوگئی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی اس نشست پر ضمنی انتخاب بروز اتوار گیارہ اکتوبر کو ہوگا۔مگر اس انتخاب کے اثرات پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر تادیر رہیں گے۔
ضمنی انتخابات کی اس مہم میں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کی آخری حدیں بھی پار کیں ۔ اور ایک دوسرے کو ملک دشمن تک باور کرانے کی کوششیں کی۔ چور، جھوٹا ، لٹیرا، بدمعاش اور اس قبیل کے دیگر الفاظ ایک دوسرے کے خلاف عام طور پر سنائی دیے۔ مسلم لیگ نون کے وزیر اطلاعات نے عمران خان پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ ملک دشمن بیرونی قوتوں سے فنڈز اکٹھے کرکے ملک سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔دوسری طرف انتخابی مہم کے آخری روز عمران خان نے ایک جلسہ عام کے اختتام پر اپنی تقریر میں کہا کہ نوازشریف قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کسی خلیجی ملک سے انتخابات کے لیے پسیے نہیں لیے۔ عمران خان نے نوازشریف پر یہ الزام بھی لگایا کہ اُنہوں نے بے نظیر حکومت گرانے کے لیے اساما بن لادن سے بھی پیسے لیے۔ عمران خان نے نوازشریف کو کرپٹ ترین شخص کہا۔ مسلم لیگ نون کے خلاف عمران خان کا ساتھ دینے والے شیخ رشید نے ایک بار پھر مارو، مرجاؤ، جلاؤ، گھیراؤ اور اس طرح کےانتشار پھیلانے والے فقرے استعمال کیے۔
مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کی قیادت حمزہ شہباز نے کی جبکہ عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کو خود عمران خان نے چلایا۔ اس حلقے کو دونوں جماعتوں نے اپنی زندگی اور موت کا مسئلہ بنا دیا ہے۔ جس میں دونوں جماعتوں نے اپنی تمام توانائیوں کا پوری طرح استعمال کیا۔ اس حلقے کی انتخابی مہم کے علاوہ ذرایع ابلاغ نے بھی اپنی پوری توجہ اسی پر مرکوز رکھی اور اپنے ناظرین کا پوری طرح استحصال کیا۔ اس دوران میں عوامی توجہ کے بہت سے مسائل نظر انداز کیے جاتے رہے۔
مسلم لیگ نون کے سردار ایاز صادق اس حلقے سے تین مرتبہ جیت چکے ہیں جس میں دو مرتبہ اُنہوں نے خود عمران خان کو شکست دی ہے۔ اسی حلقے میں عمران خان کی اپنی رہائش گاہ زمان پارک بھی واقع ہے۔ جبکہ عبدالعلیم خان یہاں کے رہائش پزیر نہیں تاہم وہ اسی حلقے سے ایک بار صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیت چکے ہیں۔ اس کے بر عکس سردار ایاز صادق یہاں کے رہائشی ہے مگر وہ یہاں آباد لاہور کی بڑی برادریوں میں سے کسی سے تعلق نہیں رکھتے۔
اس انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کو ئی موثر کردار ایک بار پھر ادا نہ کر سکا ۔ اُس کی طرف سے دیا گیا ضابطہ اخلاق عدالت عالیہ میں برقرار نہ رہ سکا۔ اور وہ اس کے بعد کسی بھی کردار کی ادائی کے قابل نہیں رہا۔ لطف کی بات یہ ہے کہ دونوں جماعتوں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر الزام باری کی ۔
مذکورہ حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر عامر حسن بھی حصہ لے رہے ہیں اُنہوں نے انتخابی مہم کے آخری روز ایک ریلی کا اہتمام کیا مگر ان کا کوئی موثر کردار کہیں نظر نہیں آتا۔ خود پیپلز پارٹی نے بھی اس مہم میں کسی بھی سطح پر اپنی اعلیٰ قیادت کو یہاں انتخابی مہم چلانے کے لیے متوجہ نہیں کیا۔
حلقہ 122 کی انتخابی مہم کی تلخیاں بہت دیر تک قومی سیاست پر اپنے بُرے اثرات پیدا کرتی رہے گی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حلقے کے نتائج جیتنے والے امیدوار کی جماعت کو لاہور میں بالخصوص اور پنجاب میں بالعموم تقویت دیں گے اور اس کا فوری اثر بلدیاتی انتخابات پر پڑے گا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...