وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

امریکی صدر اوباما کی قندوز حملے پر معافی :امدادی تنظیم کا تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار

جمعرات 08 اکتوبر 2015 امریکی صدر اوباما کی قندوز حملے پر معافی :امدادی تنظیم کا تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار

Barack Obama

امریکی صدر اوباما نے افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں واقع اسپتال پر امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری پر معافی مانگ لی ہے مگر اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس ایف (Médecins Sans Frontières) کے زیر انتظام قندوز میں قائم اسپتال پر فضائی حملے کے بعد امریکا نے مختلف اوقات میں چار موقف تبدیل کیے مگر بالاخر امریکی صدر کو پیرس میں قائم تنظیم کی عالمی صدر ژوان لیو کو ٹیلی فون کرکے اُن سے معافی مانگنی پڑی جس کا اظہار وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش آئرنسٹ نے کیا۔ صرف ایک روز قبل امریکا نے معذرت سے انکار کیا تھا مگر اب عالمی تنظیم کو فون کرکے نہ صرف معافی مانگی ہے بلکہ امریکی صدر نے یقین دلایا ہے کہ امریکا اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے فوجی طریق کار کا جائزہ لے گا۔اور واقعے سے متعلق تمام حقائق کا شفاف انداز میں جائزہ لیا جائے گا۔لیکن ایم ایس ایف امریکی موقف کے مطابق اِس حملے کو امریکا کی غلطی ماننے کے لیے تیار نہیں۔ عالمی تنظیم کے مطابق امریکی اسپتال سے اچھی طرح واقف تھے اور یہ حملہ محض غلطی سے نہیں ہو سکتا۔

ایم ایس ایف کا موقف یہ بھی ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات آزاد ذرایع سے کی جانے چاہیے۔ اس وقت امریکا ،نیٹو اور افغان حکومت واقعے کی الگ الگ تحقیقات کررہے ہیں مگر عالمی تنظیم اس کو ناکافی قرار دے رہی ہے اور ایک آزاد کمیشن کے مطالبے پر اصرار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسپتال پرآدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی امریکی بمباری سے اسپتال کے طبی عملے کے 12 ارکان سمیت بائیس افراد جاں بحق ہوگیے تھے۔ جس میں تین بچے بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں


خطبہ حج کے فوری ترجمہ پروگرام کو 22 ملین زائرین وزٹ کرچکے ہیں وجود - بدھ 05 اگست 2020

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریذیڈنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطبہ حج کا مختلف زبانوں میں براہ راست اور فوری ترجمہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کر رہا ہے ۔ تین سال پیشتر شروع کیے گئے اس پروگرام میں رواں سال 10 زبانوں میں میدان عرفات سے خطبہ حج براہ راست پیش کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رواںسال کرونا وبا کی وجہ سے حج متاثر ہوا مگر اس کے باوجود میدان عرفات سے خطبہ حج کے ترجمہ پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ترجمہ پروگرام کو پوری ...

خطبہ حج کے فوری ترجمہ پروگرام کو 22 ملین زائرین وزٹ کرچکے ہیں

روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کمزوری تلاش کر لی وجود - بدھ 05 اگست 2020

روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کمزوری تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اس وقت دنیابھر میں 160 سے زیادہ گروپس اور ادارے کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 کی ویکسیین کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ماہرین کورونا وائرس سے متعلق نئی سے نئی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ایسے موقع پر جب کورونا کی ویکسین کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، روسی سائسندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ایک کمزوری بھی تلاش کر لی ہے ۔روس میں ریسرچ کے ادارے ویکٹر اسٹیٹ ریسرچ سینٹر آف وائرولوجی...

روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کمزوری تلاش کر لی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں 'بنگلہ دیش وجود - هفته 01 اگست 2020

بنگلہ دیش کی ''کوئی دشمن نہیں''کی ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور اس قربت پر بھارت میں ہونے والے تبصروں پر بنگلہ دیشن کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں ، کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں ۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیشی رہنمائوں کے درمیان حالیہ رابطوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی موہوم سی امید پیدا ہو چلی ہے ۔مبصرین کے مطابق دسمبر 1971 میں انتہائی خون خرابے کے بعد زوا...

بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں 'بنگلہ دیش

مصرمیں قبل از وقت اذان مغرب، لاکھوں روزہ داروں نے نفلی روزہ توڑ دیا وجود - هفته 01 اگست 2020

مصر میں القرآن چینل پر نماز مغرب کی اذان وقت سے پہلے دیے جانے کے نتیجے میں لاکھوں روزہ دار روز توڑ بیٹھے ۔عرب ٹی وی کے مطابق یوم عرفہ کو مغرب کی اذان وقت مقررہ سے 4 منٹ قبل دے دی گئی جسے سنتے ہی لاکھوں افراد نے نفلی روزہ کھول دیا۔اس واقعے کے بعد حکام نے ٹی وی چینل کے عہدیداروں کو تحقیقات اور انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے ۔انکوائری کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا قبل از وقت اذان کسی فنی خرابی سے نشر ہوئی یا یہ کسی شخص کی دانستہ شرارت تھی۔ تحقیقات کے بعد اس واقعے کے ذمہ دار...

مصرمیں قبل از وقت اذان مغرب، لاکھوں روزہ داروں نے نفلی روزہ توڑ دیا

یوکرین کا ایران سے طیارہ حادثے پر بھاری معاوضہ وصول کرنے کا اعلان وجود - هفته 01 اگست 2020

یوکرین کی حکومت نے ایران میں ایک میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اپنے مسافر جہاز کے واقعے پر ایران سے بھاری معاوضہ وصول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کالیبا نے کہا کہ ان کا ملک 8 جنوری کو ایران یوکرین کے جہاز کو فضا میں میزائل سے تباہ کرنے کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت شروع ہوئی ہے مگر یہ بات چیت اتنی آسان نہیں ہو گی۔ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ سخت کشیدگی کے وقت ...

یوکرین کا ایران سے طیارہ حادثے پر بھاری معاوضہ وصول کرنے کا اعلان

امریکہ صدارتی انتخابات سے پہلے نئی سرد جنگ چاہتا ہے 'چین وجود - هفته 01 اگست 2020

برطانیہ میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ نومبر کے صدارتی انتخابات کی وجہ سے چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے ۔برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیاؤمنگ کا لندن میں رپورٹرز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات سے پہلے امریکہ' 'قربانی کا بکرا'' ڈھونڈ رہا ہے اس لیے وہ چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ چھیڑنا چاہتا ہے ۔'یہ چین نہیں جو جارح بنا ہوا ہے بلکہ دوسرا فریق ہے جو کہ چین کے خلاف سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے ۔ اور ہمیں اس کا جواب دینا پڑ رہا ہے ۔چین کے سفیر کا کہنا...

امریکہ صدارتی انتخابات سے پہلے نئی سرد جنگ چاہتا ہے 'چین

ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا وجود - هفته 01 اگست 2020

سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں سام سنگ الیکٹرانکس کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا ہے ۔ریسرچ فرم کینیلس کے اعداد و شمار کے مطابق ہواوے نے سام سنگ کی 53.7 ملین کے مقابلے میں 55.8 ملین ڈویوائسز فروخت کیں۔پچھلے سال دوسری سہ ماہی میںکمپنی کی بیرون ملک شپمنٹس میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن کمپنی نے چینی مارکیٹ پر اپنے تسلط کو بہتر بنایا ہے جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے میں تیز رفتار رہا ہے اور یہاں ہواوے اب 70 فیصد سے زائد اپنے ہینڈ ...

ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا

ایران میں شرح پیدائش میں کمی پر رہنما ء پریشان وجود - هفته 01 اگست 2020

1980 کی دہائی میں ایران میں شرحِ پیدائش غیر معمولی طور پر بلند تھا۔ حالیہ برسوں میں اس میں اتنی کمی واقع ہوئی کہ ملکی رہنماؤں نے اس پر پریشانی کا اظہار شروع کر دیا ہے ۔ 1979 کا ایران مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑی آبادی کا ملک تھا۔ اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی شیعہ علماء اس کثیر آبادی کے تناظر میں اپنے ملک کو ایک طاقتور شیعہ ریاست خیال کرتے تھے جو خلیج فارس اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی اہل تھی۔اسلامی انقلاب کے کچھ ہی مہینوں بعد ایران کو سن 1980 کی دہائی میں عراق کے ساتھ خ...

ایران میں شرح پیدائش میں کمی پر رہنما ء پریشان

امریکی معیشت کو 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا وجود - هفته 01 اگست 2020

امریکی معیشت کو سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا پہنچا ہے ، تجارتی ویب سائٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں امریکی معیشت 32 اعشاریہ 9 فیصد کے سالانہ اندازوں کے حساب سے سکڑی ہے ۔تجارتی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے ، وبا نے کاروباری مصروفیات کو بند کردیا اور شہریوں کو گھر بٹھا دیا ہے ۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری اسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے جب کورونا کی وبا پر موثر طریقے سے قابو پایا جائے اور وائرس کی نئی لہر کو...

امریکی معیشت کو 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا

کورونا سے نمٹنے میں بھارتی حکومت ناکام ہوگئی، امریکی ٹی وی وجود - بدھ 22 جولائی 2020

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی بے نقاب ہوگئی۔ امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کی بنیادی ذمے داری اٹھانے میں بھی ناکام رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 10لاکھ کا ہندسہ چھو چکی ہے اور اس حوالے سے بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں دس لاکھ شہریوں میں سے صرف نو ہزار، جبکہ ایک ہزار میں سے صرف نو افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارت می...

کورونا سے نمٹنے میں بھارتی حکومت ناکام ہوگئی، امریکی ٹی وی

جسمانی طورپرفعال رہناہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے بچنے میں مددگار، تحقیق وجود - بدھ 22 جولائی 2020

طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع تحقیق میں فضائی آلودگی اور جسمانی سرگرمیوں کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں 91 فیصد افراد ایسے خطوں میں مقیم ہیں، جہاں فضائی آلودگی کی شرح عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز سے زیادہ ہے ۔ہانگ کانگ کے جوکی کلب اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ پرائمری کیئر کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں چاردیواری سے باہر زیادہ وقت رہنے سے فضائی آلودگی میں رہنے کا امکان بڑھتا ہے ، جو صحت کے لیے نقصان دہ اثرات مرتب کرتا ہے ۔تحقیق میں بتا...

جسمانی طورپرفعال رہناہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے بچنے میں مددگار، تحقیق

مظاہروں کے سبب امریکا کی صورتحال افغانستان سے بدتر ہوگئی، ٹرمپ وجود - بدھ 22 جولائی 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکا کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے ۔ جو بائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، اس لیے ری پبلکنز امریکا کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو کچلنے کے لیے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار بھیجے جائیں گے ۔ پورٹ لینڈ اور اوریگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں ...

مظاہروں کے سبب امریکا کی صورتحال افغانستان سے بدتر ہوگئی، ٹرمپ