... loading ...

وزیر اعظم میاں نوازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونااقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے۔ کشمیر کی تین نسلوں کو شکستہ وعدوں اور جابرانہ اقدامات کے سوا کچھ نہیں ملا۔ وزیراعظم نے اپنے تاریخی خطاب میں نہایت پراعتماد لہجے میں کشمیر پر پاکستان کا تاریخی ، روایتی اور ٹھوس مقدمہ پیش کرتے ہوئے پاک بھارت امن کے لیے چار نکاتی ایک خاکہ بھی پیش کیا۔ جس کے تحت اُنہوں نے کہا ہے کہ
1۔لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر مکمل جنگ بندی کے لیے 2003ء کے سمجھوتے کا احترام کیا جائے۔
2۔پاکستان اور بھارت دونوں ممالک طاقت کی زبان استعمال نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کسی صورت ایک دوسرے کو دھمکی نہ دیں۔
3-کشمیر سے فوجی انخلاء کے اقدامات اُٹھائیں جائیں۔
4-سیاچن سے بھی فوجوں کی واپسی کی جائے۔
وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے تاریخی خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا لازمی حصہ ہیں اور انہیں شامل کئے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ہی بنیادی مسئلہ ہے جس کا حل ضروری ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کے حوالے سے پاکستان کو درپیش تقریباً تمام ضروری مسائل کا بروقت اور مناسب اظہار کیا۔ اُنہوں نے کشمیر ، ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کا ذکر کرکے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر بھارت کے حوالے سے تمام اہم مسائل اُجاگر کیے۔ وزیراعظم نے ایک طویل عرصے کے بعد مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا ذکر ایک ساتھ کرکے پاکستان کو عالم اسلام کے ساتھ مربوط رکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری جابرانہ تسلط کے شکار ہیں۔ اور دنیا کے کئی خطوں میں مسلمانوں سے زیادتیاں ہورہی ہیں۔
میاں نوازشریف نے اس موقع پر بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی اپناموقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کی تائید کرتا اور سلامتی کونسل کو زیادہ جمہوری اور موثر بنانے کا حامی ہے۔ مگر سلامتی کونسل طاقت ور ملکوں کا توسیعی کلب نہیں بننا چاہیے۔ لہذا سلامتی کونسل کے ارکان میں اضافے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
وزیر اعظم نے اپنے تاریخی خطاب میں متعدد موضوعات پر اظہار خیال کیا جن میں دہشت گردی ، نیشنل ایکشن پلان ،داعش، اقوام متحدہ کا کردار، فلسطین، کشمیر، افغانستان اور پاکستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانا ہے۔ اور آپریشن ضرب ِ عضب دہشت گردی کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا آپریشن ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے تاریخی خطاب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے پاکستان مخالف خیالات کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔ افغانستان میں قومی حکومت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پاک افغان تعلقات نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں تناؤ دونوں ممالک کے لیے بہتر نہیں۔
میاں نوازشریف نے اپنے تاریخی خطاب میں فلسطین کی اقوام متحدہ کے لیے مکمل رکنیت کی حمایت کی۔ اسی طرح ایران کے ساتھ ای فائیو ممالک کے ایٹمی معاہدے کی بھی حمایت کی۔ اُنہوں نے اس موقع پر دہرایا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور ہم ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔ مگر خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے سے ہم بے خبر نہیں رہ سکتے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...