... loading ...
لاہور ہائیکورٹ میں عاصمہ جہانگیر کے خلاف مظاہرہ تعداد سے قطع نظر اس لحاظ سےبہت اہمیت کا حامل ہے کہ وہ ان کا گڑھ ہے۔ دو ہزار گیارہ بارہ میں سپریم کورٹ بار کی صدرمنتخب ہوئیں تو زیادہ ووٹ اُنہیں لاہوسے ہی ملے تھے ان کی طاقت کا مرکز بھی یہی شہر ہے۔لاہورہائیکورٹ میں الطاف حسین کی وکالت کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیم استحکام پاکستان وکلا محاذ نے اعلان کیاہے کہ منگل کو ایک ٹریلر دکھایا ہے۔ وہ دو اکتوبرکو ہونے والی آئندہ سماعت پر مظاہرے کرکے پوری فلم دکھائیں گے۔
ہائیکورٹ کے احاطہ میں وکلا کی تنظیم استحکام پاکستان وکلا ءمحاذ کے زیر اہتمام عاصمہ جہانگیر اور خالد رانجھا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تنظیم کے سربراہ ایڈووکیٹ آفتاب ورک نے کہاکہ عاصمہ جہانگیرالطاف حسین کی وکالت کرکے بارہ مئی دوہزار سات کو زندہ جلائے جانے والے وکلا کے اہلخانہ کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وکلا کے ساتھ غداری کرنے پر عاصمہ جہانگیر اور خالد رانجھا کے وکالت کےلائسنس منسوخ کرکے باررومز میں داخلے پرپابندی عائد کی جائے ۔وکلا کی تنظیم نے اس حوالے سے احاطہ عدالت میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔ تنظیم کی جانب سے وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کا جو مطالبہ کیا گیاہے اس کے لیے تاحال کوئی تحریری درخواست نہیں دی گئی ۔ یہ تنظیم کتنی اہم ہے اس کے اعلان کی فلم کس قدر اہمیت کی حامل ہے اس سوال کو یہاں چھوڑکر جائزہ لیتے ہیں ایم کیوایم نے کیس کی پیروی کےلیے عاصمہ جہانگیر کا انتخاب ہی کیوں کیا؟
ماہرین قانون کے مطابق الطاف حسین کے خلاف فیصلے کی پیروی کےلیے کسی بڑے نام کی ضرورت بظاہر نہیں تھی کیونکہ ایم کیوایم کے قائد کے خلاف تصویر وخبر کی نشرو اشاعت پر پابندی کو آ ئین میں موجود بنیادی حقوق پر زد قرار دے کر کوئی بھی وکیل ایک یا دو پیشی میں ریلیف دلواسکتاتھا پھراس قدر نامی گرامی وکیل کی کیا ضرورت تھی ؟ اسلام آباد میں ایم کیوایم سے قربت رکھنے والے بعض وکلا کا اس ضمن میں کہناہے پارٹی قائد کے خلاف کیس میں ایک بڑے وکیل کی خدمات درکا رتھیں کیونکہ فیصلہ دینے ولے جسٹس مظاہر نقوی سخت فیصلوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہی رانا ثنااللہ کے خلاف انکوائری کی رپورٹ دی ہے۔ دوسری وجہ ان وکلاءنے یہ بتائی کہ پارٹی ان دنوں سخت دباؤ میں ہے ۔ ملکی سطح پر اسے دیوار سے لگادیا گیاہے۔ اس لیے وہ ایک عالمی سطح پر انسانی حقوق کی مسلمہ کارکن سے اپنے کیس کی پیروی کراکے یہ تاثر دینا چاہتی تھی واقعی اسے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے مشکلات کا سامناہے۔
ایم کیوایم یہ تاثر بھی دینا چاہتی تھی کہ اسےجب بهی ضرورت ہوگی انسانی حقوق کی تنظیم کی بڑی سے بڑی شخصیت اس کے ساتھ کهڑی ہونے کو تیار ہوگی۔ ذرایع کا یہ بهی کہناہےکہ ایم کیوایم یہ بهی سمجھتی ہے کہ اسکے خلاف جو بهی کارروائی ہورہی ہے اس کے پیچهے نادیدہ ہاتھ ہیں اور عاصمہ جہانگیر ایسی نادیدہ قوتوں کے خلاف دودهاری تلوار ہیں۔
ایم کیوایم کےفیصلےسے اختلاف رکهنےوالے ماہرین قانون کاکہناہےکہ یہ درست ہے کہ اس مقدمے میں ریلیف لینا زیادہ مشکل نہیں لیکن عاصمہ جہانگیر ایک سخت مزاج وکیل ہیں اور دلائل کے دوران ان کا انداز یا الفاظ کا چناؤ جج کو اشتعال دلادیتے ہیں۔ اکثر مقدمات میں اُنہیں فائدہ اپنی قدآور شخصیت کی بنیاد
پر ہوتاہے۔ان کے بارے میں عام تاثر ہے کہ وہ منہ پهٹ وکیل ہیں۔ ان وکلا کاکہناہے کہ جسٹس مظاہر نقوی بهی اپنی سخت مزاجی کے حوالے سے معروف ہیں گزشتہ دنوں خاتون وکیل نے بند موبائل ہاتھ میں سنبهالا ہواتها ۔جج صاحب نے اس پر وکیل صاحبہ کو آڑے ہاتهوں لیا،انکی وضاحتیں بے معنی رہیں۔ ماہرین نے خدشات کا اظہار کیاکہ جج صاحب اور وکیل صاحبہ کی شخصیات پر یہ پہلو حاوی ہوگئے تواس کا نقصان ایم کیو ایم کو ہوگا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سیاست میں فعال ذرایع کا کہناہےکہ ایم کیو ایم نےدشمن کے دشمن کو سامنے رکھ کر وہی چال چلی ہے جو عمران خان ہرجانہ کیس میں بابر اعوان کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقابل لا کرچلی گئی تھی۔ اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم اپنے قائد کی جانب سے دو اکتوبرکوآئندہ را سے اپیل وغیرہ نہ کرنےکا بیان حلفی جمع کرادیتی ہے تو امکان ہے کہ پابندی اُٹھ جائے گی ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ انکی وکیل بهی معاملے کو کسی اشتعال انگیزی کے بغیر نمٹائیں
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...