... loading ...
طویل خانہ جنگی، مذہبی و قبائلی اختلافات اور مرکزی حکومت کی گرفت میں کمزوری ایسے عوامل ہیں جن کی بنیاد پر ہوسکتا ہے کہ شام اور عراق کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں۔
ان خدشات کا اظہار امریکاکی ڈيفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ اسٹیورٹ نے کیا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ شام ہمیں دو سے تین ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا نظر آ رہا جبکہ عراق میں بھی سازگار حالات نہیں دکھائی دیتے۔ “یہ امریکا کا ہدف نہیں ہے، لیکن یہی ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ”
حال ہی میں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن بھی ایک کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ ان دونوں ممالک کی سرحدیں برقرار رہیں، لیکن حقیقت میں عراق اور شام کی حکومتیں کئی علاقوں پر گرفت کھو چکی ہیں۔ یہاں کے عوام تو بجائے اپنی قومیت کے اپنے قبیلے اور مذہب کو اپنا تعارف بنا کر پیش کررہے ہیں۔ “میرے خیال میں آنے والی ڈیڑھ سے دو دہائیوں میں مشرق وسطیٰ خاصا تبدیل ہوجائے گا۔”
عراق اور شام، دونوں ریاستیں، پہلی جنگ عظیم کے بعد برطانیہ اور فرانس نے تخلیق کی تھی۔ سلطنت عثمانیہ کی شکست کے بعد مصنوعی طور پر بنائے گئے یہ ممالک سنی، شیعہ اور کرد باشندوں پر مشتمل ہیں۔ عراق میں اس وقت شیعہ اثر ورسوخ کی حامل حکومت ہے، جس کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جبکہ بشار اسد کے شام میں علویوں کا راج ہے، جو شیعہ فرقہ ہی ہے البتہ یہ دونوں ممالک اس وقت شدت پسند سنی گروہ دولت اسلامیہ (داعش) سے مقابلہ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2006ء میں اُس وقت کے امریکی سینیٹر جو بائیڈن نے عراق کو تین خودمختار حصوں میں تقسیم کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس میں مرکزی حکومت کا کردار محدود تھا۔ البتہ جارج ڈبلیو بش انتظامیہ عراق کو متحد رکھنے کی کوشش میں تھی، لیکن بغداد میں شیعہ اثر و رسوخ میں اضافے کے ساتھ بالآخر سنی بددل ہوگئے یہاں تک کہ کردوں کے بھی بجٹ اور تیل کے معاملات پر وفاق کے ساتھ اختلافات ہوگئے۔ دوسری جانب شام میں حکومت روس کی مدد کے بل بوتے پر زندہ تو ہے لیکن ریاست مکمل طور پر تقسیم ہے، کچھ علاقہ حکومت کے قبضے میں ہے، کچھ داعش کے ہاتھ میں جبکہ چند علاقوں پر دیگر باغیوں کا قبضہ ہے۔
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...
جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، خطیکی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔جارح ملک کو اس...
پاکستان کو ٹیررستان کہنے والے بھارت کو یو این سے منہ توڑ جواب ملا،چیئرمین پیپلز پارٹی بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا،بیلجیٔم میں میڈیا سے بات چیت سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بن...
ایک مسافر رمیش معجزانہ طور پربچ گیا ،طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے،بھارتی میڈیا گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے، ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ، ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنو...
عمران خان آج بھی کہتے ہیں وہ حکومت سے نہیں بلکہ فوج سے بات کرنے کو تیار ہیں پی ٹی آئی میں ایسی سیاست ہی نظر نہیں آتی، وہ انتہا پسند سیاست کرتے ہیں، انٹرویو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بین ...
ضلع کرم میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ ، ایک حملہ آورگرفتار،دیگر حملہ آور فرار انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا،گرفتار دہشتگرد کا اعتراف خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں دہشت گردوںنے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ ق...