... loading ...

ملاعمر کی وفات سے طالبان صف میں پیدا ہونے والا اختلاف بالآخر ختم ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں سب سے نمایاں پیش رفت خود ملا عمرمرحوم کے بھائی ملا عبدالمنان اور اُن کے صاحبزادے مولوی یعقوب کی طرف سے نئے امیر ملااختر منصور کی بیعت سے ہوئی ہے۔
اس ضمن میں طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور، جنہیں خود طالبان، امارت اسلامیہ کے نئے زعیم کے نام سے پکارتی ہے، کی موجودگی میں ایک تقریب گزشتہ روز کسی نامعلوم مقام پر ہوئی۔ جس میں مولوی یعقوب اور ملاعبدالمنان خود شریک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ تقریب میں متعدد علمائے کرام ، شیوخ اور طالبان کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ ملاعمر کے خاندان کی جانب سے کی جانے والی بیعت کی اس تقریب میں مولوی یعقوب اور خود طالبان کے نئے زعیم ملا اختر منصور نے خطاب کیے۔
ملا اختر منصور نے اپنے خطاب میں ملا عمر کے خاندان کی ستائش کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء کو تسلی دی کہ اُن کی قدرومنزلت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔اور اُن کے لیے خدمات کے بہترین مواقع مہیا کیے جائیں گے۔طالبان کے تمام فیصلوں میں ملاعمر کے نظریات اور اُن کے خاندان کے خیالات کا خصوصی لحاظ کیا جائے گا۔
ملا اخترمنصور سے قبل ملاعمر کے صاحبزادے مولوی یعقوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری جانب سے نئے امیر کی بیعت میں تاخیر حُسن ِ نیت کے ساتھ ایک خصوصی مصلحت کے سبب تھی۔اِسے کسی اختلاف کا نتیجہ نہیں قرار دینا چاہیے۔طالبان کے نئے زعیم کو خود ملا عمر نے اپنی زندگی میں ہی خصوصی ذمہ داری تفویض کی تھی۔ اب نئی ذمہ داریوں کے بعد یہ اور زیادہ بھاری ہوگئی ہے۔اس لیے اُن سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ اور طالبان کی صف میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس تقریب سے چند روز قبل ملا عمر کے خاندان کے تمام تحفظات دور کر دیے گیے تھے۔ جس کے بعد مولوی یعقوب نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ملا عمر کی موت سے متعلق پھیلائی گئی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اُن کی موت ہیپاٹائٹس سی کی وجہہ سے واقع ہوئی تھی۔
طالبان کے امیر ملاعمر کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد طالبان کی صف میں ایک وقتی اختلاف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ جسے دور کرنے کے لیے افغان علماو شیوخ کا ایک جرگہ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے مختلف فریقین سے فیصلے کا اختیار لینے کے بعد تمام فریقین کے موقف کو سنا تھا۔ اس دوران جرگے نے متعد د نشستیں ملاعمر کے خاندان کے افراد کے ساتھ بھی کی تھیں۔ جس کے بعد اُنہوں نے ملا اخترمنصور کی قیادت پر سب کو اتفاق کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ جسے مختلف فریقین قبول کر تے ہوئے ملا اختر منصور کی بیعت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز کی تقریب سب سے زیادہ اہم تھی جس میں ملاعمر کے اپنے خاندان نے ملا اختر منصور کے ہاتھ پر بیعت کی ۔
آئندہ تین ماہ میں 25شہروں میں احتجاجی جلسے اور دھرنے کریں گے ، عوام کو منظم کرنے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کو چند لوگوں کے ہاتھوں سے نجات دلائے گی، آئین کی بالادستی و تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے چند لوگوں کو ان کے منصب سے معزول کرکے نظام بدلیں گے ، عدلیہ کے جعلی ن...
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو...
اسحٰق ڈار اور کایا کالاس کا کابل کی بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال پر اظہارِ تشویش ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ایک مشترکہ بیان میں افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والی ...
اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11فلسطینی شہید ،20زخمی ہوئے ،وزارت صحت غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔غزہ شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11 ...
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے د...
کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے ک...
شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آ...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...