... loading ...
دو ستمبر 2015ء، ترکی کے جنوب مغربی شہر بودرم کے ساحل پر ایک تین سالہ بچے کی لاش پڑی تھی۔ اپنی قوم، امت اور وطن کا نوحہ لیے، اقوامِ عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑتی ہوئی ہی لاش تین سالہ ایلان کردی کی تھی جو جنگ زدہ شام سے اپنے والدین کے ساتھ نکلا تھا۔ ایک ایسے ملک سے جو گزشتہ چند سالوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے، جہاں ایلان جیسے ہزاروں بلکہ لاکھوں بچے بدترین حالات میں جی رہے ہیں، اور مر بھی رہے ہیں، لیکن دنیا کی توجہ ان کی جانب نہیں کیونکہ “اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا”۔ بدترین حالات میں جب لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگے توایک بہت بڑے مسئلے نے جنم لیا، مہاجرین کا مسئلہ۔لیکن اس مسئلے کی شدت کیا ہے، ایلان کی ایک تصویر نے وہ سب بیان کردیا، جو سالوں سے دنیا کے سامنے نہیں آ پا رہا تھا۔ یہ تصویر دیکھنے والے ہر فرد نے غم، کرب اور دل گرفتگی کی یکساں کیفیت محسوس کی اور یقیناً یہ تصویر عالمی برادری کو اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کرے گی۔

تاریخی تصاویر کے زمرے میں اس نئے باب کا اضافہ ترکی کی دوغان خبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر نیلوفر دیمر نے کیا ہے اور ان تمام زخموں کو تازہ کردیا ہے جو مختلف مواقع پر جنگوں، قدرتی آفات اور سانحات کے نتیجے میں ابھرنے والے ایسے ہی کرداروں نے دنیا کے سینے پر لگائے تھے۔ آئیے چند ایسی یادگار تصاویر کو دیکھیں، جنہوں نے ایک خاص مسئلے کے حوالے سے عالمی نقطہ نظر کو تبدیل کیا۔ اِس امید کے ساتھ کہ ایلان کی جان کے بدلے شامی پناہ گزینوں کے حالات مزید بہتر ہوں گے اور دنیا بھر کے ممالک اپنی انا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اِن جنگ زدہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔

1980ء کی دہائی میں افغان جہاد کے دوران شاید ہی اس تصویر سے زیادہ کسی نے شہرت پائی ہے بلکہ آج بھی یہ تاریخ کی سب سے مشہور تصاویر میں سے ایک ہے۔ 1984ء میں ناصر باغ مہاجر کیمپ میں اسٹیو میک کری نے اس لڑکی کی تصویر کھینچی جس کا نام تک اگلے 18 سالوں تک دنیا کو معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ تصویر جون 1985ء میں نیشنل جیوگرافک میگزین کے سرورق پر شائع ہوئی۔ اپریل 2002ء میں شربت گل کی تازہ تصویر ان کی نئی کہانی کے ساتھ اسی جریدے میں پیش کی گئی۔ بہرحال، افغان مہاجرین کے مسئلے اور روس کی جارحیت کے نتیجے میں اس ننھے سے ملک پر کیا بیتی، وہ سب کچھ شربت گل کی آنکھوں سے دنیا بھر نے دیکھا۔

شربت گل کا نام تو تقریباً دو دہائیوں کے بعد دنیا بھر کو معلوم ہوگیا لیکن یہ شخص، بہادری کی ایک عظیم داستان رقم کرنے والا، آج تک نامعلوم ہے۔ دنیا اسے ‘ٹینک والا آدمی’ کہتی ہے۔ 1989ء میں چین میں ہونے والے مظاہروں اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں طلباء کی ہلاکت کے بعد بیجنگ کے مرکز میں یہ شخص پیپلز لبریشن آرمی کے ٹینکوں کے سامنے سینہ سپر ہوگیا۔ ٹینکوں نے راستہ بدلنے کی کوشش کی تو یہ بھی چند قدم ہٹ کر سامنے آ گیا۔ اس واقعے کی یہ شاہکار تصویر نیوز ویک کے فوٹوگرافر چارلی کول نے لی تھی جنہیں ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ بھی ملا۔ لیکن اس بہادر شخص کے ساتھ کیا ہوا اور یہ کون تھا؟ آج تک کسی کو نہیں معلوم۔ البتہ دنیا نے جان لیا کہ کمیونسٹ معاشروں میں رائے کو کس طرح دبایا جاتا ہے۔

1930ء کی دہائی کے اوائل کا زمانہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے لیے مشکل ترین دور تھا۔ Great Depresssion یا عظیم کساد بازاری نے معیشت کی چولیں ہلا دی تھیں۔ انہی دنوں میں 32 سالہ فلورنس تھامسن کی یہ تصویر منظرعام پر آئی۔ فوٹوگرافر ڈورتھیا لانگے نے ریاست کیلیفورنیا میں کھیتوں میں کام کرنے والے افراد کی حالت زار کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے یہ تصویر لی تھی۔ یہ 1936ء تھا اور فلورنس کا شوہر تپ دق میں مر چکا تھا، وہ اپنے سات بچوں کی واحد کفیل تھی۔ یہ تصویر بعد میں عظیم کساد بازاری میں پہنچنے والے نقصان کی علامت بنی۔

1972ء کی یہ تصویر، جس نے ویت نام میں جاری جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگراف نک اوت نے ناپام بموں کے حملے کے بعد خوف سے بھاگتے ان بچوں کی تصویر لی۔ درمیان میں بھاگنے والی بچی 9 سال کی کم فوک تھی، جسے ناپام بم کے حملے کے بعد اپنے کپڑے جل جانے کی وجہ سے انہیں اتارنا پڑا۔ یہی تصویر تھی جس نے امریکا بھر میں جنگ مخالف رحجانات کو پروان چڑھایا۔ تصویر کھینچنے کے بعد اوت تمام بچوں کو سائیگون کے ہسپتال لے گئے تھے۔

تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت، 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد لاکھوں مسلمانوں نے نوزائیدہ ریاست پاکستان کی جانب ہجرت کی۔ لٹے پٹے مہاجرین کے قافلوں پر راستے میں حملے ہوئے، ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد نے بھوک، بیماری،زہریلے پانی اور بلوائیوں کے حملوں میں اپنی جانیں گنوائیں۔ یوں لاکھوں شہداء کے خون سے مملکت پاکستان کی بنیاد پڑی۔ لائف میگزین کی مشہور خاتون فوٹوگرافر مارگریٹ بورک-وائٹ کی کھینچی گئی یہ اور اس جیسی کئی تصاویر آج بھی اپنے وطن سے عوام کی محبت کو بڑھکاتی ہیں اور یاد دلاتی ہیں کہ یہ وطن ہمیں ایسی قربانیوں اور صعوبتوں کے بعد ملا ہے، جنہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

1984ء میں دو اور تین دسمبر کی درمیانی شب اور بھارت کا شہر بھوپال، یونین کاربائیڈ انڈیا لمیٹڈ کے کارخانے میں دھماکے کے ساتھ گیس کا اخراج ہوا، جس کے نتیجے میں تقریباً 4 ہزار اموات ہوئیں جبکہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ لگ بھگ 16 ہزار افراد مارے گئے تھے۔ متاثرین کی تعداد تو لاکھوں میں تھی۔ زہریلی گیس کے اخراج نے شہر کی فضاء کو ایسا آلودہ کیا کہ آج بھی آنکھ اور نظام تنفس کی بیماریاں اور خرابیاں عام پائی جاتی ہیں اور ذہنی و جسمانی معذور بچوں کی پیدائش میں بھی اضافہ ہوا۔ واقعے کے بعد راگھو رائے کی کھینچی گئی یہ تصویر سانحہ بھوپال کی علامت بن کر ابھری، جس میں ایک نامعلوم بچے کو دفنایا جا رہا ہے۔

عراق جنگ کے دوران 2004ء میں امریکی تحویل میں ایک نامعلوم قیدی کی کھینچی گئی تصویر۔ بطور تشدد قیدی کے ہاتھوں پر بجلی کے تار لگا کر اسے ایک ڈبے پر کھڑا کردیا گیا ہے، جس پر سے اترنے کی کوشش میں اسے بجلی کے جھٹکے برداشت کرنا پڑیں گے۔ یہ تصویر ابوغریب کی اس بدنام زمانہ جیل کی ہے جہاں سے مزید کئی تصاویر سامنے آئیں اور دنیا بھر کے سامنے امریکا کا چہرہ بے نقاب کیا اور عراق میں قیدیوں کی حالت زار کی بھی تصویر کشی کی۔

1993ء میں کیون کارٹر کی جانب سے کھینچی گئی ایک دل دہلا دینے والی تصویر، جس نے دنیا بھر کی توجہ سوڈان میں قحط کی جانب دلائی۔ فوٹوگرافر کو شہرت کے ساتھ ساتھ زبردست تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ انہوں نے خودکشی کرلی۔ یہ تصویر ایک مرتی ہوئی بچی کی ہے، جس کے قریب ایک گدھ انتظار میں بیٹھا ہے، یقیناً اس کی موت کے انتظار میں۔ گو کہ کارٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تصویر کھینچنے کے بعد گدھ کو بھگا دیا تھا، اور پھر کوئی بچی کو قریبی مرکز تک بھی لے گیا تھا لیکن اس بات پر انہیں ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ آخر وہ خود بچی کو کسی محفوظ مقام تک کیوں نہیں لے گئے۔ اس تصویر پر کیون کارٹر کو پولٹزر انعام تو ملا لیکن محض چند مہینوں بعد جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اس فوٹوگرافر نے خودکشی کرلی۔ اس کی وجہ سخت ذہنی تناؤ بتایا جاتا ہے۔ البتہ اس تصویر کے نتیجے میں سوڈان اور ملحقہ علاقوں میں قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی امداد میں خاصا اضافہ ہوا۔

2010ء میں پاکستان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریاؤں میں ایسی زبردست طغیانی آئی کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا روپ اختیار کرگئی۔ خیبر پختونخواہ، پنجاب، بلوچستان اورسندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی یہاں تک کہ ملک کا پانچواں حصہ سیلابی پانی کے نیچے آگیا۔ تقریباً 1800 اموات ہوئیں لیکن ملک کو 43 ارب ڈالرز کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے پہلے کہ یہ سانحہ ایک انسانی المیہ بن جاتا، پاکستان بھر کے عوام اور پھر دنیابھر نے، اپنی مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا جو ڈینیئل بریہولاک جیسے فوٹوگرافرز کی مدد سے ممکن ہوا۔ آسٹریلیا نے تعلق رکھنے والے اس مشہور فوٹوگرافر نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اوراپنی تصاویر کے ذریعے سیلاب متاثرین کی حالت زار دنیا تک پہنچائی۔ یہ تصویر اگست 2010ء کی ہے جس میں مظفر گڑھ کے قریب ایک سیلاب زدہ علاقے میں شخص غالباً اپنے بیٹے کے ساتھ سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے محفوظ علاقے کی جانب آتا دکھائی دے رہا ہے۔
کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے، محمود خان اچکزئی کی شیریں مزاری سے ملاقات، بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر آمد لوگوں کے لئے آواز اٹھانے والے اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں(مصطفیٰ نواز کھوکھر ) ایمان اور ہادی کو جس انداز سے سزا...
5 لاکھ گل پلازہ کے ہردکاندار کو دیں گے تاکہ 2 ماہ تک گھر کا کچن چلا سکے، وزیراعلیٰ سندھ ایک کروڑ کا قرضہ دینگے جس کا سود سندھ حکومت ادا کرے گی،مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان کردی...
وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈزکی عدم ادائیگی مالی بحران کاباعث بن رہی ہے،وزیراعلیٰ وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب کے مقابلے میں صرف 604 ارب ملے،لکھے گئے خط کا متن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط ارسال ...
پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا اور معاملہ رکھوں گا،مکینوں کا ازخود جانے کا دعویٰ جھوٹ ہے، مکینوں سے پوچھیں گے، بات جھوٹی ہوئی تو ہم خود انہیں واپس لائیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مجھے ہٹانے کیلئے تین آپشن ، گورنر راج ، نااہل ورنہ مجھے مار دیا جائے،کمیٹی کو ڈرایا دھمکایا گیا، بیانی...
کم سے کم درجہ حرارت 8.5ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیاگیا شمال مشرقی سمت سے 20تا 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع، محکمہ موسمیات کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب شہر میں اتوارکو بھی پارہ سنگل ڈیجٹ میں ری...
مزید ایک لاش کا ڈی این اے،متاثرہ عمارت کے ملبے سے انسانی باقیات نکلنے کا سلسلہ جاری دہلی کالونی کے 4 افراد کی نمازِ جنازہ ادا، دو تاحال لاپتا، متاثرہ خاندان شاپنگ کیلئے پلازہ گیا تھا (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں ڈی این اے کے ذریعے مزید ایک لاش کی شناخت کرلی گئی، شن...
گل پلازہ کی زمین لیز ری نیو ہونا غیرقانونی ہے تو انکوائری کرکے الگ سے مقدمہ کریں انسانی باقیات کا ڈی این اے کہاں ہورہا ہے؟ ورثا کو اعتماد میں لیا جائے، میڈیا سے گفتگو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)پاکستان کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی زمین لیز ری نیو...
پاکستان کی بقالوکل گورنمنٹ میں ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں ہوں گے تووہ عوام سے دھوکے کے مترادف ہوگا،میں نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہا جو کئی لوگوں کو بہت برا لگا، خواجہ آصف لوکل گورنمنٹ سے کسی کو خطرہ نہیں بیوروکریسی کو ہے،پتا نہیں کیوں ہم اندر سے خوف زدہ ہیں یہ ہوگیا تو...
ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے،جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، وزیراعلیٰ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم ضرور استعمال کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تاروجبہ کے مقام پرا سٹریٹ موومنٹ ریلی کے ...
جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سے اطراف میں مکمل تباہی ہوئی،ریسکیو اہلکار 15ارب کا نقصان ، حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ، تنویر پاستا گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ طور پر محفوظ رہے، اطراف کی چیزیں ج...
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...